ANNOUNCEMENT Can anyone tell where this School in the video is?

samkhan

Chief Minister (5k+ posts)
اگر یہ ٹیچر صحیح حدیث بتا رہا ہے تو یہ کونسا جرم ہے؟ اور اگر یہ ٹیچر جھوٹی حدیث بتا رہا ہے تو اس جیسے ہزاروں مولوی ہیں جو جھوٹی حدیث بیان کرتے ہیں تو ان سب کہ خلاف توہین مذہب کی کاروائی ہونی چاہئے
 
brohiniaz

Chief Minister (5k+ posts)

جلد چہارم فتنوں کا بیان مشکوۃ شریف
مشکوۃ شریف ۔ جلد چہارم ۔ فتنوں کا بیان ۔ حدیث 1326
گمراہ کرنے والے قائد
راوی:
وعن ثوبان قال قال رسول الله صلى الله عليه وسلم إنما أخاف على أمتي الأئمة المضلين وإذا وضع السيف في أمتي لم يرفع عنهم إلى يوم القيامة . رواه أبو داود والترمذي . ( حسن )
حضرت ثوبان رضی اللہ تعالیٰ عنہ کہتے ہیں کہ
رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا ۔ حقیقت یہ ہے کہ میں اپنی امت کے حق میں جن لوگوں سے زیادہ ڈرتا ہوں وہ گمراہ کرنے والے امام ہیں ۔ یاد رکھو جب میری امت میں تلوار چل پڑے گی تو پھر قیامت تک نہیں رکے گی۔ ( ابوداؤد )
تشریح
" ائمہ " اصل میں امام کی جمع ہے اور امام قوم وجماعت کے سردار ، پیشوا اور اس شخص کو کہتے ہیں کہ جو لوگوں کو اپنے قول یا فعل یا عقیدے کی اتباع کی طرف بلائے ، پس اس ارشاد کا مقصود یہ واضح کرنا ہے کہ مسلمانوں کی اجتماعی اور ملی حیثیت نیز ان کے دین کو سب سے زیادہ نقصان پہنچانے والی اور تباہی کی طرف لے جانے والی جو چیز ہے وہ مسلمانوں کی قیادت و رہبری اور پیشوائی کرنے والے لوگوں کا گمراہ ہونا ہے کیونکہ انفرادی حیثیت میں کسی بھی شخص کے گمراہ ہونے کا نقصان اسی کی ذات تک محدود رہتا ہے لیکن قائد و پیشوا کی گمراہی کا نقصان و ضرر پوری قوم وجماعت کو متاثر کرتا ہے۔
" جب میری امت میں تلوار چل پڑے گی الخ" کا مطلب یہ ہے کہ جب ایک دوسرے کے خلاف تلوار وطاقت آزمائی کی سیاست کی ابتداء ہو جائے گی اور باہمی مسائل ومعاملات کو افہام تفہیم اور دین ودیانت کی روشنی میں حل کرنے کی بجائے تشدد وخونریزی کے راستے کو اختیار کر لیا جائے گا تو پھر طاقت آزمائی اور تشدد و خونریزی کا وہ فتنہ قیامت تک ٹھنڈا نہیں ہوگا اور مسلمان کہیں نہ کہیں ایک دوسرے کے خلاف لڑتے رہیں گے۔ واضح رہے کہ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس ارشاد گرامی کے ذریعے امت میں خونریزی کی اتبداء ہو جانے کے جس خوف کی طرف اشارہ فرمایا تھا اس کا مصداق امیرالمومنین حضرت عثمان غنی رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے واقعہ شہادت کی صورت میں سامنے آیا۔چنانچہ اسلام میں سے پہلے مسلمان نے مسلمان کے خلاف جو تلوار اٹھائی اور خون بہایا وہ حضرت عثمان رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی شہادت ہے۔ اور پھر ان کے سانحہ شہادت کے بعد مسلمانوں میں باہمی خونریزی کا جو سلسلہ شروع ہوا وہ آج تک باقی ہے جیسا کہ مخبر صادق صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے خبر دی ہے کہ مسلمانوں کی بدقسمتی سے یہ سلسلہ قیامت تک جاری رہے گا۔
 
brohiniaz

Chief Minister (5k+ posts)

حدثنا سليمان بن داود المهري، اخبرنا ابن وهب، حدثني ابو صخر المديني، ان صفوان بن سليم، اخبره عن عدة، من ابناء اصحاب رسول الله صلى الله عليه وسلم، عن آبائهم دنية، عن رسول الله صلى الله عليه وسلم قال:" الا من ظلم معاهدا او انتقصه او كلفه فوق طاقته او اخذ منه شيئا بغير طيب نفس فانا حجيجه يوم القيامة".
ابوصخر مدینی کا بیان ہے کہ صفوان بن سلیم نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے اصحاب کے کچھ بیٹوں سے اور انہوں نے اپنے آبائ سے (جو ایک دوسرے کے عزیز تھے) اور انہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”سنو! جس نے کسی ذمی پر ظلم کیا یا اس کا کوئی حق چھینا یا اس کی طاقت سے زیادہ اس پر بوجھ ڈالا یا اس کی کوئی چیز بغیر اس کی مرضی کے لے لی تو قیامت کے دن میں اس کی طرف سے ”وکیل“ ۱؎ ہوں گا“۔

تخریج الحدیث: «‏‏‏‏تفرد بہ أبو داود، (تحفة الأشراف: 15705) (صحیح)» ‏‏‏‏
سنن ابي داود
حدیث نمبر: 3052
 
jani1

Chief Minister (5k+ posts)
اگر یہ ٹیچر صحیح حدیث بتا رہا ہے تو یہ کونسا جرم ہے؟ اور اگر یہ ٹیچر جھوٹی حدیث بتا رہا ہے تو اس جیسے ہزاروں مولوی ہیں جو جھوٹی حدیث بیان کرتے ہیں تو ان سب کہ خلاف توہین مذہب کی کاروائی ہونی چاہئے
نہیں بھائی۔۔۔
بچوں کا اس سے کیا لینا دینا۔۔
ابھی چند دن قبل ایک انہی کا آدمی بچوں کو ایک ولی کا قصہ کررہا تھا جو ماں کے پیٹ سے ہی ولی تھا۔۔۔۔۔۔ان جاہل اساتذہ کی ڈگریاں منسوخ کی جانی چاہیئے

کیا اسکا جوتے سے علاج ممکن ہے ؟

Munawarkhan

Chief Minister (5k+ posts)
اگر یہ ٹیچر صحیح حدیث بتا رہا ہے تو یہ کونسا جرم ہے؟

I will start only with your first hypothesis.
Tell me under what circumstances, is the teacher telling kids of age maybe 6-9 years to decapitate people. Is this part of their curriculum, or science class or math class? Even if it is Islamiyat?
How would a 6 year old judge what is "gustakhi"? Imagine if a kid thinks that someone pronouncing the name incorrectly is gustakhi & kills other student for it, who would you blame responsible?

Now for the second part , it is not a hadees. Our history is well documented, there are no events in the life of Prophet Muhammad (PBUH), where his abusers were killed.
 
brohiniaz

Chief Minister (5k+ posts)
اگر یہ ٹیچر صحیح حدیث بتا رہا ہے تو یہ کونسا جرم ہے؟ اور اگر یہ ٹیچر جھوٹی حدیث بتا رہا ہے تو اس جیسے ہزاروں مولوی ہیں جو جھوٹی حدیث بیان کرتے ہیں تو ان سب کہ خلاف توہین مذہب کی کاروائی ہونی چاہئے

سر احادیث تو بے شمار ہیں ،لیکن یے پوری بات کبھی بھی بیان نہیں کرتے، اور کیا یے معصوم بچے حدیث کی شرح اور فقہہ بچے سمجھ پائیں گے ؟ ، کیا استاد صاحب نے دین کے دوسرے ارکان سمجھا دیئے ؟
حضرت عبد اللہ بن عباسؓ کا فرمان ہے :
أَیُّمَا مُسْلِمٍ سَبَّ اﷲَ وَرَسُولَهُ أَوْ سَبَّ أَحَدًا مِنَ الأَنْبِیَاءِ فَقَدْ کَذَبَ بِرَسُولِ اﷲِ ﷺ وَهِیَ رِدَّةٌ یُسْتَتَابُ فَإِنْ رَجَعَ وَإِلاَّ قُتِلَ وَأَیُّمَا مُعَاهِدٍ عَانَدَ فَسَبَّ اﷲ َأَوْ سَبَّ أَحَدًا مِنَ الأَنْبِیَاءِ أَوْ جَهَرَ بِه فَقَدْ نَقَضَ الْعَهدَ فَاقْتُلُوہُ 6
''جس مسلمان نے اللہ یا اس کے رسول یا انبیا میں سے کسی کو گالی دی، اس نے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی تکذیب کی، وہ مرتد سمجھا جائے گا اور ا س سے توبہ کروائی جائے گی، اگر وہ رجوع کرلے تو ٹھیک، ورنہ اسے قتل کردیا جائے گا اور جو معاہدہ کرنے والا شخص خفیہ یا اعلانیہ، اللہ یا کسی نبی کو بُرا کہے تو اس نے وعدے کو توڑ دیا، اس لئے اسے قتل کردو۔''

زاد المعاد 5؍60
 
Masud Rajaa

Siasat member
simon cowell facepalm GIF
 
Bubber Shair

آپ کا سورس آف نالج کیا ہے؟
اس لئے پوچھ رہا ہوں کہ اسطرح اصل ریفرینس تک جاکر اس کی تفصیل ہر کوی نہیں وہی بیان کرسکتا ہے جو کافی سال اسی کام میں لگا چکا ہو میں نے بھی تھوڑا بہت پڑھنے کی کوشش کی تھی مگر حدیث کا میدان بہت وسیع ہے کتابیں بہت زیادہ اور مطالعہ کیلئے وقت بہت کم
 
Bubber Shair

Chief Minister (5k+ posts)
آپ کے اصل سوال کا جواب یہ ہے کہ موجودہ حکومت نے بھی دیگر حکومتوں کی طرح رہتا سہتا مزہبی کارڈ استعمال کرتے ہوے تمام اسکولوں میں مذہبی تعلیم کیلئے ٹیچرز کی اسامیاں بنائیں اور فوری طور پر مدرسوں سے بندے بھرتی کرکے ان کو اپنا وفادار بنایا گیا اب یہ ٹیچر اور اس کی پنجابی زبان (حالانکہ بزدار حکومت اردو اردو کا رونا روتی ہے) بتا رہی ہے کہ یہ مدرسے کا تربیت یافتہ غنڈہ ہے اور محکمانہ پراسیس( پی ٹی سی ،سی ٹی یا ایم ایڈ کرکے ٹیچنگ میں نہیں آیا) کے تھرو اس فیلڈ میں نہیں آیا
یہ مولوی بلاشبہ سو فیصد لبیک والوں کا ہے اور وہی زبان بول رہا ہے جو کھادو لنگا سکھا گیا ہے۔ یہ اسکول گورنمنٹ اور پنجاب کا ہے آگے آپ خود سرچ کرلیں
 
Bubber Shair

Chief Minister (5k+ posts)
نہیں بھائی۔۔۔
بچوں کا اس سے کیا لینا دینا۔۔
ابھی چند دن قبل ایک انہی کا آدمی بچوں کو ایک ولی کا قصہ کررہا تھا جو ماں کے پیٹ سے ہی ولی تھا۔۔۔۔۔۔ان جاہل اساتذہ کی ڈگریاں منسوخ کی جانی چاہیئے

کیا اسکا جوتے سے علاج ممکن ہے ؟

انکو سمجھانا تو ناممکن ہے البتہ ان کے اسکولوں میں داخلے پر پابندی لگا دینی چاہئے اگر کوی بہت بہادر ہو تو ان کے مدرسے سیل کرکے جنت کما سکتا ہے مفت کی جنت ہے مگر کم ازکم آرمی چیف کے کیڈر کا بندہ ہی یہ کام کرسکتا ہے
 
nasir77

Chief Minister (5k+ posts)
Allah Hadiyat day in ustadon ko.... is koam k ustaad he ghomrah kernay per tullay howay hain !!!
 
Ontarianpakistani

Senator (1k+ posts)
Bubber Shair ne source ka poocha hai.

Meri guzarish hai ke aap yeh kaam ker lain

1- Read Quran with translation 2-3 times
2- Read Sahih Bukhari, Tabqat e Ibn e Saad, Mota Imam Malik, Tarikh e Ibn Khaldoon, Tarikh e Tibri (all these are available in urdu translation) and if you could find urdu translation of Izala tul Khifa by Imam Shafe'i

Insha Allah you will not need these Mullah's anymore to guide or misguide you.
 
Shareef

Minister (2k+ posts)
More dangerous than any cancer, any corona, any natural disaster. This mindset has no cure, except an Attaturk like model. Allah save us.
 
Citizen X

President (40k+ posts)
اگر یہ ٹیچر صحیح حدیث بتا رہا ہے تو یہ کونسا جرم ہے؟ اور اگر یہ ٹیچر جھوٹی حدیث بتا رہا ہے تو اس جیسے ہزاروں مولوی ہیں جو جھوٹی حدیث بیان کرتے ہیں تو ان سب کہ خلاف توہین مذہب کی کاروائی ہونی چاہئے
Paris_Tuileries_Garden_Facepalm_statue.jpg

Oh Bhai bahir nikal aao hadithon se, ultipulti hadithon se Pakistan ka berda ghark kerdiya hai