Aloe vera - کوار گندل

khalid100

Minister (2k+ posts)

68305423_2338061506432596_6224214138042712064_n.jpg

ایلوویرا (کوار گندل) قدرت کا ایک انمول تحفہ ہے، جس کا ذکر قدیم مصری تحریروں میں بھی ملتا ہے۔ کوار گندل کو بہترین غذا تصور کیا جاتا ہے، کیوں کہ اس کے پتوں کی جیل یا لیس میں 20منرلز، 12وٹامنز، 18امینوایسڈ، 75نیوٹرنٹس اور 2 سو طرح کے اینزائمز ہوتے ہیں۔ اپنی انہیں خصوصیات کے باعث کوار گندل بے پناہ طبی فوائد کا حامل ہے، جن میں سے چند اہم ترین فوائد کا یہاں ذکر کیا جا رہا ہے۔
کینسر: سائنسی تحقیق نے یہ ثابت کیا ہے کہ کوار گندل میں موجود اجزاءٹیومر کو بڑھنے نہیں دیتے، اسی لئے ماہرین طب کینسر کے مریضون کو بطورخاص کوار گندل کے استعمال کی ہدایت کرتے ہیں۔
منرلز اور وٹامنز سے بھرپور: ایلوویرا وٹامن اے، سی، ای، بی ون، بی ٹو، بی تھری، بی سکس، فولک ایسڈ اور کہولین سے بھرپور ہوتا ہے۔ ایلوویرا کا شمار ان چند پودوں میں ہوتا ہے، جن میں وٹامن بی 12 پایا جاتا ہے۔ اس کے علاوہ کوار گندل میں میگنیز، کوپر، پوٹاشیم، آئرن، سوڈیم، سیلینیم، زنک اور کیلشیم بھی کثیر تعداد میں پایا جاتا ہے۔
بلڈپریشر: ایلوویرا کا باقاعدہ استعمال جسم کو فربہ نہیں ہونے دیتا اور نتیجتاً جسم میں بلڈ پریشر کی سطح معتدل رہتی ہے۔ متعدد تحقیقات نے یہ ثابت کیا ہے کہ کوار گندل کی جیل کا جوس بلڈ پریشر کو بڑھنے نہیں دیتا۔
منہ چھالے: ایلوویرا کی جیل منہ میں بننے والے چھالوں کا بہترین علاج ہے، یہ نہ صرف چھالوں کی وجہ سے ہونے والی تکلیف کو رفع کرتی ہے بلکہ ان چھالوں کو بھی جلد ختم کر دیتی ہے۔
اینٹی آکسیڈینٹ صلاحیت: ایلوویرا جیل اور اس کا جوس بہترین اینٹی آکسیڈینٹ صلاحیت رکھتا ہے، جو مختلف بیکٹیریا کے خلاف بھرپور مزاحم کا کردار ادا کرتا ہے۔
جسمانی تیزابیت: مختلف کیمیکلز اور سپرے سے پیدا ہونے والی سبزیاں جسم میں تیزابیت کی مقدار کو بڑھا دیتی ہیں، جو ہمارے لئے نہایت نقصان دہ ہے، لیکن پریشان ہونے کی بات نہیں جسمانی تیزابیت کو متوازن رکھنے کے لئے باقاعدگی سے ایلوویرا کا استعمال کریں۔
جلدی صحت: یونیورسٹی آف میرے لینڈ میڈیکل سنٹر کے مطابق ایلوویرا جلدی صحت کے لئے نہایت اہمیت کا حامل ہے۔ کوار گندل کی جیل کو بطور کریم استعمال کرکے جلد کو نرم و ملائم اور خوبصورت بنایا جا سکتا ہے۔ اس کے علاوہ جلد پر دانوں کے نشانات مٹانے اور جلد جلنے کی صورت میں بھی ایلوویرا کا استعمال نہایت موثر ہے۔
جوڑوں کا درد: وہ لوگ جو جوڑوں کے درد میں مبتلا رہتے ہیں، انہیں ایلوویرا کا باقاعدگی سے استعمال کرنا چاہیے۔صاف ہوا: فضائی آلودگی آج ہمارے شہروں کو بہت بڑا مسئلہ بن چکی ہے۔ بڑھتی آلودگی سے ہر بندہ پریشان ہے کیوں کہ صاف ہوا نہ ملنے کے باعث ہم متعدد امراض میں مبتلا ہو رہے ہیں۔ تو ان حالات میں اپنے گھروں، دفاتر اور کھلی مقامات پر ایلوویرا کے پودے ضرور لگائیں کیوں کہ یہ ہوا کی صفائی کا کام کرتے ہیں۔
 
Last edited by a moderator:

pkpatriot

Chief Minister (5k+ posts)
I planted many and many smaller plants also grow which I shift in other pots, but they don't grow very big.
Do you know the reason.