Aitzaz Ahsan advises Bilawal to not trust the PML-N

Kashif Rafiq

Prime Minister (20k+ posts)
https://twitter.com/x/status/1143056963447742464

پیپلز پارٹی کے رہنما اعتزاز احسن نے بلاول بھٹو کو شریف خاندان سے معاملات طے کرتے ہوئے احتیاط کا مشورہ دے دیا۔انھوں نے کہا کہ شریف خاندان کو پنڈی والوں نے رعایت دی تو یہ ان کے ساتھ ہی جائیں گے، کیا معلوم کب کوئی سیٹی بجائے اور شریف خاندان خاموش ہوجائے۔

سماء کے نمائندہ خصوصی نعیم اشرف بٹ کو انٹرویو میں اعتزازاحسن کا کہنا تھا کہ چئیرمین بلاول بھٹو زرداری شریف خاندان سے محتاط رہیں۔ بلاول کو احتیاط کا مشورہ دیتاہوں لیکن پارٹی میں اور بھی بڑے سیانے ہیں، اعتزازاحسن نے کہا کہ پہلے بھی مریم نواز خلائی مخلوق کے شور کے بعد ایک دم خاموش ہوگئی تھیں، میاں صاحب جیل نہیں کاٹ سکتے لیکن زرداری صاحب کاٹ لیتے ہیں۔

اعتزاز احسن نے انکشاف کیا کہ سابق صدر پرویز مشرف سے ڈیل سے 3روز قبل کلثوم نواز نے مجھے جنگ تیز کرنے کو کہا لیکن دوسری طرف شریف خاندان باہر جانے کی تیاریاں کررہا تھا جس سے لاعلم تھا۔

اعتزاز احسن نے مزید کہا کہ نوازشریف مایوس ہیں کیوںکہ اب باہر سے سفارش نہیں آنی، اس لیے لوکل دباؤ ڈالنا چاہتے ہیں، شہبازشریف اور مریم نواز علیحدہ ہیں اور ان کے اپنے اپنے مفادات ہیں۔

اعتزاز احسن نے نکتہ اٹھایا کہ شہبازشریف چیئرنگ کراس میں رہے لیکن بھائی کیلئے ائیرپورٹ نہ گئے۔ انھوں نے کہا کہ شہبازشریف کے بیٹے سلیمان شہباز کا کمال ہے کہ اس کے اثاثوں کا 98 فیصد ٹی ٹیز کا ہے،اب وہ کاروبار بتانا ہوگا جس سے برطانیہ سے شریفوں کو رقم آئی۔

پیپلزپارٹی رہنما نے کہا کہ نواز شریف نے کئی مرتبہ میثاق جمہوریت کو توڑا اور سازشیں کیں، میمو گیٹ پر ہمیں غدار کرانے کیلئے کورٹ گئے اور گیلانی صاحب کو نااہل کرایا۔

انھوں نے انکشاف کیا کہ نوازشریف نے فوج سے تصادم کیلئے آصف زرداری سے اینٹ سے اینٹ بجانے کا بیان دلوایا اور بیان کے بعد میاں صاحب نے زرداری صاحب سے ملاقات منسوخ کردی۔

اعتزاز احسن نے مزید بتایا کہ زرداری صاحب نے بطور صدر ان کی پنجاب حکومت نہیں گرائی، اپوزیشن میں ہم کہتے رہے کہ مزاحمتی تحریک چلائیں تو زرداری صاحب نے منع کیا۔

اس کے علاوہ سجادعلی شاہ نواز شریف کو لے کر آئے لیکن ان کی عدالت پر ہی حملہ کرا دیا،جسٹس قیوم کو مجبورکیا کہ بی بی شہید اور زرداری صاحب کو سزائیں دیں۔ اعتراز احسن نے یہ بھی کہا کہ سابق چیف جسٹس پاکستان افتخار چوہدری بحالی کے بعد اپنے ایجنڈے پر چل پڑے جس کا دکھ ہوا۔

 

Scholar1

Chief Minister (5k+ posts)
AITAZAZ ashsan wiggles his tail like a dog infront of his Super corrupt leaders Zardar and Billo Raani and then give lecture of morality.
Aitazaz made billions in LPG, he is another corrupt.
He took big money for helping justice iftikhar chaudhry in Lawyers movement .
 

Citizen X

President (40k+ posts)
Bhatti is right, The Ganjus have constantly back stabbed everyone that has helped them.. But then again these people deserve each other
 

sensible

Chief Minister (5k+ posts)
بلاول کو یہ نہیں بتایا وہ کیا کرے جو اس کےفیک اکاونٹس ہیں ان سے کیسے جان چھرائے اور کھایا پیا کیسے اگلے؟ وہ بے چارہ تو بول بھی نہیں سکتا ٹھیک سے
 

brohiniaz

Chief Minister (5k+ posts)

ہمارے ملک پاکستان میں بھی یہ شہزادیاں اور شاہ زادے۔منحوس لوگ یہی راگ الاپ رہے ھیں کہ ہم نے کوئی چوری نہیں کی عدالتیں اور حکومت ہم پہ ظلم کر رہی ہے۔ یہ بے شرم ڈھٹاٸ سے کھ- رہی ھے کہ چونکہ ہم جمہبوریت چاہتے ھیں تو ہمیں سزا دی جارہی ھے ۔ان بے غیرتوں کی جمہبوریت کا مطلب صرف پیسہ بنانا حرام کے پیچھے بھاگتے بھاگتے یہ کم نسل قبروں میں پہنچ جاتے ھیں لیکن انکی ہوس نہیں مرتی۔ لخ لعنت ان بدکردار ہوس کے مارے لوگوں پہ۔
 

Pathfinder

Chief Minister (5k+ posts)
too late. they have made their bed I guess now its all about making a phoney matrimony and...will billo mount gangster granny?