A Privilege To View The Belongings Of Holy Personalities

Annie

Moderator
سری لنکا میں موجود حضرت آدم :Allaih:. کے پاؤں کا نقش ، جو کے سیاحوں کے لیے ایک زیارت کا مقام ہے

P-Adams-Footprint.jpg

حضرت ابراہیم :Allaih:..کے استعمال کا برتن جو کے میوزیم میں موجود ہے ، سورس ،ٹاپکپی پیلس میوزیم تُرکی

Saucepan+made+from+stone+belonging+to+Prophet+Ibrahim+(Peace+Be+Upon+Him)1.jpg

..........................حضرت یوسف :Allaih:... کا عمامہ مبارک ، سورس ٹاپکپی پیلس میوزیم تُرکی

Alokbortika_07.jpg
...
Turban_belonging_to_Prophet_Yo

حضرت داؤد :Allaih:....کی تلوار مبارک

swordOfDavid.jpg

حضرت موسیٰ :Allaih:...سے منسوب مشھور عصا مبارک میوزیم میں موجود ہے

stick_of_moses_musa_a_s-t2.jpg

حضرت یحییٰ
pbuh...کا بازو مبارک جو کے ترکی کے میوزیم میں رکھا گیا ہے

relic.jpg

حضرت محمد pbuh...کے استعمال میں رہنے والی کچھ نایاب اشیاء

d7ffe5c411999a2ce9dc79a60f8e23ee.jpg

نبی پاک..pbuh سے منسوب تیر کے لیے استمعال ہونے والی کمان جو کے میوزیم میں محفوظ ہے

images

نبی پاک pbuh....کے دور میں لکھا جانے والا نایاب خط

letterofProphet.jpg

حضرت محمد pbuh...سے منسوب نعلین مبارک

ProphetMuhammadSAW'sShoe.jpg

چاروں خلفاۓ راشدین رضی الله عنہہ ..سے منسوب تلواریں

3171969_orig.jpg

images

حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہہ ..حضرت علی شیرخدا رضی اللہ عنہہ حضرت مسلم بن عقیل رضی اللہ عنہہ...کے استعمال میں رہنے والے خنجر

حضرت زکریا :Allaih:..کے خنجر کے ساتھ نبی پاکpbuh ...کی عصا مبارک بھی ہے

Tabarrukate%2BRasulallah%2B%26%2BSahaba%2Be%2BKiram%2BR.A.jpg

حضرت عمر رضی اللہ عنہہ سے منسوب تلوار

10.jpg

وہ یادگار کنواں جو حضرت عثمان غنی رضی اللہ عنہہ نے یہودیوں سے خرید کر مسلمانوں میں وقف کیا ، آج بھی موجود ہے

hazrat_usman__ra__bought_this_

خاتون جنت حضرت فاطمہ :razi:...کا کرتہ جو کے میوزیم میں محفوظ ہے

Fatima_Al_Zaras_Mantle.jpg

حضرت عائشہ صدیقہ :razi:..کے استعمال میں رہنے والا چمچ جو کے میوزیم میں رکھا گیا ہے

419033_2402407998144_1600503926_n.jpg

نواسہ رسول
pbuh....حضرت امام حسین رضی اللہ عنہہ سے منسوب تلوار

29616id.jpg

:سورس
پاکستان میوزیم ، یمن میوزیم ، ٹاپکیپی پیلس
میوزیم استنبول ترکی ، آفیشل فوٹو گرافس
. ...
------------------------------------
1cv8.jpg

1cv8.jpg

یہ تھریڈ کئی دنوں کی ریسرچ کے بعد تیار کی گئی ہے ، مقدس ہستیوں کے استعمال میں رہنے والی اشیاء جب بھی دیکھی ہیں دل جیسے تھم سا جاتا ہے اور روح بھی کانپ جاتی ہے کے پیاری ہستیوں نے کتنی سختیاں برداشت کر کے زندگی سادگی سے گزاری ، جن اشیاء کا سورس نہیں ملا انھیں احتیاط کے طور پر تھریڈ میں شامل نہیں کیا گیا ،ممبرز ان تبرکات کو دیکھ کر کیا محسوس کرتے ہیں ضرور شیئر کریں اور اگر کسی نے خود اپنے سامنے دیکھی ہیں تو بھی اپنا ایکسپیرینس شیئر کریں ، اسلامک سیکشن میں تھریڈ بنانے پرکسی بھول چوک ہو جانے پر اللہ سے معافی چاہوں گی

Last edited by a moderator:

such bolo

Chief Minister (5k+ posts)
الله کا خوف کرو
ایک آدھ کے سوا سب منگھڑت ہے

جہاں یہ معلوم نا ہو کہ حضرت علی رضی الله عنہ کہاں مدفون ہیں وہاں انبیا کی تلواریں برتن اور کپڑے کہاں سے معلوم ہوگئے؟؟
اس وقت بھی حضرت علی رضی الله عنہ کا مزار دنیا میں کم سے کم دو یا تین جگہوں پر موجود ہے

جہاں یہ معلوم نہیں ہو پا رہا کے عمران فاروق کا قاتل کون ہے وہاں حضرت آدم علیہ السلام کے قدم مبارک کی شہادت کس نے دے دی

eye-eye-PTI

Chief Minister (5k+ posts)
Masha Allah bachot acha thread banaya hai

Badshahi masjid Lahore main b to Hazrat Muhammad (SAW) ka نعلین مبارک mojood hai na ?

Jo app ne thread main lagaya yeh wohi wala hai ya koi aor hai ?
 
پہلے ہی پتا تھا ڈانٹ تو پڑنا ہے ، پر یہ سب آفیشل سورس ہیں اور باقاعدہ میوزیم میں ہیں
اور غور سے پڑھیں ہر میوزیم لکھتا ہے 'منسوب ہے
 
جی میں نے بھی بادشاہی مسجد میں کچھ چیزیں دیکھی ہیں نعلین مبارک نہیں دیکھے ، ٹاپکیپی میوزیم میں تو باقاعدہ کافی چیزیں ہیں اور بہت سختی کی جاتی ہے ، میں انکی سائٹ دیکھ رہی تھی ، کنڈیشن ہیں وہاں پر
 
M.Sami.R

Minister (2k+ posts)
عینی جی، ان سب نوادرات کی میں نے جی بھر کر زیارت کرلی ہے، اب آپ کی اطلاع کے لئے عرض ہے، کہ ان میں سے کسی شے کا تعلق کسی مقدس ہستی سے نہیں:)۔
 
Malik495

Chief Minister (5k+ posts)
الله کا خوف کرو
ایک آدھ کے سوا سب منگھڑت ہے

جہاں یہ معلوم نا ہو کہ حضرت علی رضی الله عنہ کہاں مدفون ہیں وہاں انبیا کی تلواریں برتن اور کپڑے کہاں سے معلوم ہوگئے؟؟
اس وقت بھی حضرت علی رضی الله عنہ کا مزار دنیا میں کم سے کم دو یا تین جگہوں پر موجود ہے

جہاں یہ معلوم نہیں ہو پا رہا کے عمران فاروق کا قاتل کون ہے وہاں حضرت آدم علیہ السلام کے قدم مبارک کی شہادت کس نے دے دی

مولانا صاحب کچھ آپ بھی خدا کا خوف کیا کیجئے .. یہ تبرکات صدیوں سے مسلمان بادشاہ اور فاتحین ایک دوسرے کو تحفے کے طور پر بھیجتے رہے ہیں .. رہی بات حضرت علی کے مزار کی تو بھائی حضرت علی کے مدفن پر اختلاف ہے ان کے زیر استعمال اشیا پر اختلاف نہیں .. سلطنت عثمانیہ میں بہت سے پرہیزگار علماء گزرے ہیں اور انہوں نے ان تبرکات کو کبھی من گھڑت قرار نہیں دیا .. آپ بھی تھوڑا احتیاط کیا کریں کوئی فتویٰ داغنے میں ،،
 
Last edited:

I A B

Politcal Worker (100+ posts)
پہلے ہی پتا تھا ڈانٹ تو پڑنا ہے ، پر یہ سب آفیشل سورس ہیں اور باقاعدہ میوزیم میں ہیں
اور غور سے پڑھیں ہر میوزیم لکھتا ہے 'منسوب ہے
very cute reply
by the way we should focus on their AMAAL ( only practicing the way they were in the life and their teachings will bring us Falah)
 
Annie

Moderator
:lol:.........................................:)
آپ ہنس رہے ہیں مجھے ڈر لگ رہا ہے ابھی مزید ڈانٹ آے گی
میں صاف صاف لکھا ہے کے ہر میوزیم لکھتا ہے کے یہ چیز اس معزز ہستی سے منسوب ہے

یہ کوئی میوزیم نہیں لکھتا کے یہ چیز اس ہستی کی ہی ہے ، ویسٹ کے مشہور میوزیم بھی یہی لکھتے ہیں

It is believed to be the belonging of .....
Or
It is thought to be related to......

یہ کوئی قانونی نقطہ ہو سکتا ہے کے الفاظ احتیاط کے ساتھ وہ لوگ یوز کرتے ہیں کے نہ کوئی لیگل ڈاکومنٹ نہ کوئی گواہ
، اس لیے لکھتے ہیں

It is thought to be ...or.. related to...
پر اتھے میری سختی آگئی ہے (cry)
 
Atif

Chief Minister (5k+ posts)

صحابہ کرام اجمعین کے زیر استعمال بتائی جانے والی تلواریں اسلئے مستند نہیں ٹہرائی جاسکتیں کیونکہ منقش اور موتی و جواہر سے مزین ہیں جبکہ صحابہ کرام کا دور غربت اور سادگی کا بتایا جاتا ہے، نیز جس کرتے کو حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہہ سے منسوب بتایا جارہا ہے اس میں بھی کچھ شبہ محسوس ہوتا ہے ۔ نبی کرم صلی اللہ علیہ وسلم کی کمان بھی مشکوک ہے کیونکہ کمان کے یہ خدوخال اس زمانے سے مطابقت نہیں رکھتے۔

تاجکستان دوشبے میں ایسی مقدس اشیاء کی بھرمار ہے، خود یہاں بلوچستان میں بولان میں ایک جگہ ہے پیرپنجہ جسے حضرت علی کے قدموں کے نشان بتایا جاتا ہے، جانے حضرت علی رضی اللہ عنہ کب یہاں آئے کوئٹہ کے قریب؟؟

وہ ایک سردار نے کسی سیاح کو ایک کھوپڑی دکھائی اور بتایا کہ یہ مہاراجہ رنجیت سنگھ کی کھوپڑی ہے، سیاح نے حیرانی سے کہا "لیکن یہ تو کسی بچے کی کھوپڑی ہے جس پر سردار نے اطمینان سے کہا کہ یہ مہاراجہ رنجیت سنگھ کے بچپن کی کھوپڑی ہے۔

اللہ جانتا ہے ان تمام اشیاء میں کتنی صداقت ہے، لیکن یہ عام مسلمانوں کو جذباتی کرنے کیلئے ایک عمدہ ہتھیار ہیں۔
 
Haris Abbasi

Minister (2k+ posts)
تمام معلومات کو اتنی عمدگی سے جمع کرنے پر شکریہ . ہاں ، جو لوگ ان سب چیزوں کو منگھڑت کہہ رہے ہیں انھوں نے حقیقتا دنیا دیکھی ہی نہیں
 
tariisb

Chief Minister (5k+ posts)
عینی جی، ان سب نوادرات کی میں نے جی بھر کر زیارت کرلی ہے، اب آپ کی اطلاع کے لئے عرض ہے، کہ ان میں سے کسی شے کا تعلق کسی مقدس ہستی سے نہیں:)۔

عینی صاحبہ پتہ تھا "ڈانٹ تو پڑنی ہے " ہے لیکن یہ پتہ نہیں تھا کہ ؟ ایم سمیع آر اور سچ بولو میں بیچ اس مسلے کے اس قدر ہم آہنگی و مزاج آشنائی ہو گی ،
(bigsmile)بریکنگ نیوز آگ اور پانی مل بیٹھے ہیں
 
such bolo

Chief Minister (5k+ posts)
پہلے ہی پتا تھا ڈانٹ تو پڑنا ہے ، پر یہ سب آفیشل سورس ہیں اور باقاعدہ میوزیم میں ہیں
اور غور سے پڑھیں ہر میوزیم لکھتا ہے 'منسوب ہے

ان میوزیم کا کوئ دین ایمان نہیں

عمان میں ایک شہر هے سلاله
میں وهاں جا چکا هوں
وهاں هر نبی کی قبر دریافت کرلی هے جاہلوں نے
اور حکومت نے اپنی وزارت کی طرف سے بورڈ بهی آویزاں کردئے هیں

اب ان حکومتی بورڈز سے کوئ جگه متصدقه تو نہیں هوسکتی

حضرت صالح علیه السلام کی اونٹنی کے آثار دنیا میں چار جگه هیں[
حضرت ایوب علیه السلام کی قبر مبارک دنیا میں چار جگه هے
حضرت نوح کی کشتی پتا نہیں کتنی جگہوں پر هے

هماری قوم کا بهی بهلا هی پوچهنا
 
Annie

Moderator
عینی جی، ان سب نوادرات کی میں نے جی بھر کر زیارت کرلی ہے، اب آپ کی اطلاع کے لئے عرض ہے، کہ ان میں سے کسی شے کا تعلق کسی مقدس ہستی سے نہیں:)۔
Objection..................(omg)
وہ کیوں ؟ ساری کی ساری ؟
 
such bolo

Chief Minister (5k+ posts)

مولانا صاحب کچھ آپ بھی خدا کا خوف کیا کیجئے .. یہ تبرکات صدیوں سے مسلمان بادشاہوں اور فاتحین نے ایک دوسرے کو تحفے کے طور پر بھیجتے رہے ہیں .. رہی بات حضرت علی کے مزار کی تو بھائی حضرت علی کے مدفن پر اختلاف ہے ان کے زیر استعمال اشیا پر اختلاف نہیں .. سلطنت عثمانیہ میں بہت سے پرہیزگار علماء گزرے ہیں اور انہوں نے ان تبرکات کو کبھی من گھڑت قرار نہیں دیا .. آپ بھی تھوڑا احتیاط کیا کریں کوئی فتویٰ داغنے میں ،،

جناب کسی بهی تاریخی نوادر کی جانچ پڑتال کا کوئ طریقه تو رائج هوگا...حضرت یوسف علیه السلام کا عمامه کی تصویر آپ نے دیکهی!!!! حضرت یوسف کا دور کونسا تها معلوم هے؟
کون بادشاه کس نے کس کو دیا...کوئ سند کوئ تاریخی ثبوت؟

کیا ان نوادر کا کسی عالم کسی مورخ کسی روایت میں زکر موجود هے؟
انکی کوئ تاریخی سند هے؟
بهائ جان اس طرح کسی کو کسی نبی سے منسوب کردینا کونسا دین هے؟

یہاں بائبل پوری بدل گئ..آپ سمجهتے هیں کہ عمامه اور برتن وهی هیں؟
 
Last edited:

Annie

Moderator

صحابہ کرام اجمعین کے زیر استعمال بتائی جانے والی تلواریں اسلئے مستند نہیں ٹہرائی جاسکتیں کیونکہ منقش اور موتی و جواہر سے مزین ہیں جبکہ صحابہ کرام کا دور غربت اور سادگی کا بتایا جاتا ہے، نیز جس کرتے کو حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہہ سے منسوب بتایا جارہا ہے اس میں بھی کچھ شبہ محسوس ہوتا ہے ۔ نبی کرم صلی اللہ علیہ وسلم کی کمان بھی مشکوک ہے کیونکہ کمان کے یہ خدوخال اس زمانے سے مطابقت نہیں رکھتے۔

تاجکستان دوشبے میں ایسی مقدس اشیاء کی بھرمار ہے، خود یہاں بلوچستان میں بولان میں ایک جگہ ہے پیرپنجہ جسے حضرت علی کے قدموں کے نشان بتایا جاتا ہے، جانے حضرت علی رضی اللہ عنہ کب یہاں آئے کوئٹہ کے قریب؟؟

وہ ایک سردار نے کسی سیاح کو ایک کھوپڑی دکھائی اور بتایا کہ یہ مہاراجہ رنجیت سنگھ کی کھوپڑی ہے، سیاح نے حیرانی سے کہا "لیکن یہ تو کسی بچے کی کھوپڑی ہے جس پر سردار نے اطمینان سے کہا کہ یہ مہاراجہ رنجیت سنگھ کے بچپن کی کھوپڑی ہے۔

اللہ جانتا ہے ان تمام اشیاء میں کتنی صداقت ہے، لیکن یہ عام مسلمانوں کو جذباتی کرنے کیلئے ایک عمدہ ہتھیار ہیں۔
اللہ کے بندو ، یہ ہیرے جواہرات میوزیم والوں نے خول میں چڑھا کر رکھے ہیں صحابہ کرام رضی اللہ عنہہ تو واقعی سادہ زندگی گزارنے والے تھے ، نبی پاکpbuh کی کچھ اشیاء سونے کے کیس وغیرہ میں رکھی گئی ہیں ، جیسے کے حضرت ابراہیم :Allaih:کے استعمال کا برتن ایک ماڈرن کیس میں ہے لیکن برتن سادہ ہے ، کچھ سمجھ لگی ،
خیر مجھے نہ ڈانٹنے کا شکریہ ، ویسے راجہ کی کھوپڑی کو چھوڑیں
 
tariisb

Chief Minister (5k+ posts)
آپ ہنس رہے ہیں مجھے ڈر لگ رہا ہے ابھی مزید ڈانٹ آے گی
میں صاف صاف لکھا ہے کے ہر میوزیم لکھتا ہے کے یہ چیز اس معزز ہستی سے منسوب ہے

یہ کوئی میوزیم نہیں لکھتا کے یہ چیز اس ہستی کی ہی ہے ، ویسٹ کے مشہور میوزیم بھی یہی لکھتے ہیں

It is believed to be the belonging of .....
Or
It is thought to be related to......

یہ کوئی قانونی نقطہ ہو سکتا ہے کے الفاظ احتیاط کے ساتھ وہ لوگ یوز کرتے ہیں کے نہ کوئی لیگل ڈاکومنٹ نہ کوئی گواہ
، اس لیے لکھتے ہیں

It is thought to be ...or.. related to...
پر اتھے میری سختی آگئی ہے (cry)

مقدسات و نوادرات پر قیاس کیا جاتا ہے ، سند نہیں لکھی جاتی ، اسی لیے میوزیم ایک احتیاطی "ڈسکلیمر" لکھ دیتے ہیں ، آپ کی وضاحت و جذبات درست ہیں

:lol:ہنسا اس بات پر ، کہ ؟ پہلا ہی تبصرہ پڑھ کر ، آپ کے تاثرات کیا ہوے ہوں گے

anigif_optimized-17179-1429472131-13.gif
 
نادان

Prime Minister (20k+ posts)
جہاں چیزوں کے نام اردو میں لکھے ہیں .کیا وہ پاکستان کے کسی میوزم میں ہیں ؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟