9سال بعد پاکستان ٹیسٹ میچ تین دنوں کے اندر جیتنے میں کامیاب

BeingPakistani

Senator (1k+ posts)
920629_2439506_Pakistan-Vs-Zimbabwe_updates.jpg

فاسٹ بولر حسن علی کی شاندار بولنگ کی بدولت پاکستان نے زمبابوے کو
ہرارے ٹیسٹ میں اننگز اور 116 رنز سے باآسانی شکست دے دی۔

پاکستان کی پہلی اننگز کی برتری کو پورا کرنے میں بھی ہوم ٹیم ناکام رہی اور اپنی دوسری اننگز میں صرف 134 رنز بناسکی۔پاکستان کی جانب سے دوسری اننگز میں حسن علی نے زمبابوے کے 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ انھوں نے میچ میں مجموعی طور پر 9 وکٹیں لیں۔

اسپنر نعمان علی دو اور فہیم اشرف نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔زمباوبے کی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 176 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی تھی، جبکہ پاکستان نے پہلی اننگز میں فواد عالم کے شاندار 140 اور عمران بٹ کے 91 رنز کی بدولت 426 رنز اسکور کیے تھے۔

پہلی اننگز میں ہی قومی ٹیم نے 250 رنز کی برتری حاصل کرلی تھی جسے ہوم ٹیم ختم نہیں کرپائی اور 134 رنز پر ہی ڈھیر ہوگئی۔زمبابوے کی جانب سے تریسائی مساکانڈا 43، کپتان برینڈن ٹیلر 29 اور کیون کاسوزا 28 رنز کی اننگز کھیل کر نمایاں رہے۔پاکستانی فاسٹ بولر حسن علی کو 9 وکٹیں لینے اور 30 رنز بنانے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

 
Advertisement

samkhan

Chief Minister (5k+ posts)
پاکستان کہ ملکی حالات اور زمبابوے کہ کرکٹ کہ حالات کبھی نہیں سدھرنے والے

بی سی انتہائی چوتیاپےکی کرکٹ کھیلتا ہے زمبابوے
 

shafali

Minister (2k+ posts)
Good performance by Pakistan. Mediocre teams have to be beaten well and that's what Pakistan did.
 

Citizen X

Prime Minister (20k+ posts)
And tomorrow again they will lose a match and then people will again start crying and cursing.
 
Sponsored Link

Featured Discussion Latest Blogs اردوخبریں