4 سالہ بچے کے 2 دل ہونے کا انکشاف، معالج بھی حیران

4twocardic.jpg

سیہون شریف کے سید عبداللہ شاہ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ میں زیرِ علاج بچے کے جسم میں دو دل ہونے کا انکشاف ہوا ہے، دو دل رکھنے والے 4 سال کے بچے کا تعلق نواب شاہ قاضی احمد سے ہے۔

بچے کے والد نے کہا کہ بیٹے کو چیک اپ کے لیے این آئی سی وی ڈی سیہون لایا تو ڈاکٹروں نے مختلف ٹیسٹ کرائے۔ ڈائریکٹر این آئی سی وی ڈی ڈاکٹر معین الدین صدیقی نے بتایا کہ ٹیسٹ میں بچے کے جسم میں دو دل پائے گئے ہیں۔

https://twitter.com/x/status/1457288180693094400
اسپتال کے ڈائریکٹر نے کہا ہے کہ 4 سالہ بچے کامران کا ایک دل دائیں جانب اور دوسرا بائیں جانب ہے، میڈیکل سائنسز میں جسم میں دو دل ہونے جیسے کیسز بہت کم سامنے آتے ہیں۔
اس بچے کا علاج کرنے والے ماہر امراضِ قلب ڈاکٹر عبدالرحمان جمالی نے کہا کہ میں نے پہلی بار ایسا کیس دیکھا ہے۔ فی الحال تو بچے کو دل کا کوئی مسئلہ نہیں مگر مستقبل میں اس بچے کیلئے یہ تکلیف کا باعث بن سکتے ہیں لہٰذا میں اس بچے کو علاج کے لیے کراچی بھیجنا ضروری سمجھتا ہوں۔

یاد رہے کہ ایسا کئی کیسز میں ہوتا ہے جن میں دل سبجیکٹ کے بائیں طرف کی بجائے دائیں طرف ہوتا ہے مگر ایک سینے میں دو دلوں کا کیس شاذونادر ہی سامنے آتا ہے۔
 
taban

Chief Minister (5k+ posts)
قرآن میں تو آتا ہے کہ اللہ نے کسی کے سینے میں دو دل نہیں بنائے۔۔۔

ygefsVX.jpg
اب اللہ نے تیری مت مار دی ہے تو کوئی کیا کر سکتا ہے

اس آئیت کا مطلب فزیکل دو دل نہیں ہیں اس کا مطلب ہے کفر اور ایمان ایک دل میں جمع ہونا ہے کہ ایک بندہ کافر بھی ہو اور مسلمان بھی ایک ہی وقت میں ہو حالانکہ تیرے جیسا بیوقوف بھی ایسا نہیں کر سکتا
 
Baadshaah

MPA (400+ posts)

مولوی! قرآن کی آیت تو سیدھی سیدھی ہے یہ مفہوم کیا تیرے پر الگ سے نازل ہوا ہے کہ اس کا یہ نہیں وہ مطلب ہے۔۔
 
taban

Chief Minister (5k+ posts)
مولوی! قرآن کی آیت تو سیدھی سیدھی ہے یہ مفہوم کیا تیرے پر الگ سے نازل ہوا ہے کہ اس کا یہ نہیں وہ مطلب ہے۔۔

میں نے یہی کہا ہے کہ اللہ کسی کو سوٹے نہیں مارتا بس مت مار دیتا ہے اور پھر بندہ د یکھتا ہے مگر اسے نظر نہیں آتا سنتا ہے مگر سمجھ نہیں آتا بولتا ہے مگر بے معنی الفاظ اسکے منہ سے نکلتے ہیں اور اللہ نے تیری مت مار دی ہے اب تو سر پھٹولتا رہ یہی تیرا مقدر ہے ہاں البتہ اگر توبہ کر لے
 
مولوی تو تو کوسنے دینے لگ پڑا مجھے ۔۔۔ لگتا ہے اس جمعرات کو چندہ کم ہوا ہے۔۔۔
 
taban

Chief Minister (5k+ posts)
مولوی تو تو کوسنے دینے لگ پڑا مجھے ۔۔۔ لگتا ہے اس جمعرات کو چندہ کم ہوا ہے۔۔۔
وہی بات کہ مت ماری گئی ہے تیری میں تجھے جھنجوڑنے کی کوشش کر رہا ہوں اور تجھے یہ کو سنے لگ رہے ہیں اسکا علاج سچی اور کھری توبہ
 
Saboo

Prime Minister (20k+ posts)
ہاہاہا...خیر ایک لحاظ سے تو یہ لڑکا بہت خوش قسمت ہے
بڑا ہوکر ایک ساتھ دو لڑکیوں کو دل دے سکے گا…..اب اس میں کیا ?
 
arifkarim

اگر بڑا ہوا تو۔ عموما ایسے کیسز جلد وفات پا جاتے ہیں۔ اللہ اسے زندگی دے آمین
 
Baadshaah

MPA (400+ posts)
وہی بات کہ مت ماری گئی ہے تیری میں تجھے جھنجوڑنے کی کوشش کر رہا ہوں اور تجھے یہ کو سنے لگ رہے ہیں اسکا علاج سچی اور کھری توبہ

مولوی صاحب۔۔۔ مت کس کی ماری گئی ہے، زمینی حقائق تو کچھ اور بتاتے ہیں، وہ جو آج کی دنیا میں سب سے دھتکارے ہوئے اور بے کار لوگ ہیں، جن کی جدید دنیا میں کوئی اچیومنٹ کوئی کنٹری بیوشن نہیں ہے، جن کا علم سے کوئی واسطہ نہیں ہے وہ سمجھتے ہیں کہ ان کے سوا باقی سب کی مت ماری گئی ہے۔ حالانکہ صورتِ حال یہ ہے کہ اگر سیکولر معاشروں کی ایجادات کو پل بھر کیلئے ہٹا دیا جائے تو تم جیسوں کو یہ لکھنے کیلئے بھی جگہ نہ ملے گی کہ کس کی مت ماری گئی ہے، یہ کمپیوٹر، براؤزر، کمپلیکس کمپیوٹر لینگویجز، انٹرنیٹ کا پیچیدہ نظام، سیٹلائٹ، جی پی ایس، روبوٹس اور آرٹیفیشل انٹیلی جنس ، خلاؤں کو کھوجنے والے روورز، میڈیکل سائنس میں نت نئی دریافتیں اور ایجادات کرکے انسانی زندگی کو آسان بنانے والے زیادہ تر غیر مذہبی لوگ ہیں جن کا مذہب سے کوئی واسطہ نہیں ہے، دوسری طرف اسلامی دنیا ہے جس میں ابھی تک استنجوں کے طریقے، ناک میں انگلی گھمانے کے مسائل، پانی نہ ملنے کی صورت میں گھیسی کرنے کا طریقہ، داڑھی کی شرعی لمبائی ماپنے، زیرِ ناف بال مونڈنے کے اسلامی طریقوں پر ریسرچ ہورہی ہے اور تم جیسوں کے نزدیک یہ کامیاب ترین لوگ ہیں۔۔

زمانہ مگر فرق نہیں کرتا، وہ ہر کسی کو اس کے صحیح مقام پر رکھتا ہے، اسی لئے آج امریکہ اور وہ قومیں جن کو مسلمان گمراہ سمجھتے ہیں، وہ مریخ پر پہنچے ہوئے ہیں اور مسلمان کہاں ہیں؟ سب کے سامنے ہے۔۔
 
میں نے کہا ہے نا کہ اللہ نے تیری مت مار دی ہے اب تو بولے گا یا لکھے کا اول فول ہی بکے گا اب دیکھ نا تو کچھ لوگوں کو میرے نزدیک کامیاب ترین لوگ کہہ رہا ہے حالانکہ میں نے ایسا نہیں کہا مگر چونکہ تجھے ایسا ہی سجھائی دے رہا ہے تو تو اسے ہی حقیقت سمجھ رہا ہے مگر جب تک تو خود توبہ نہیں کرے گا اس وقت تک تجھ پر حقیقت نہیں کھلے گی اور تو اسی طرح ٹامک ٹوئیاں مارتا رہے گا دیواروں سے سر ٹکراتا رہے گا میری دعا ہے کہ اللہ تجھے شفا دے
 
Hassaannawaz1857

New Member
اس کا جواب یہ ہے کہ کلام اللہ میں ماضی کے مطابق اللہ نے فرما ہے کہ نزول وحی تک اللہ نے ایسا کوئی شخص پیدا نہیں کیا جس کے سینے میں دو دل ہوں اللہ نے یہ نہیں فرمایا کہ ایسے بچے مستقبل میں کبھی پیدا نہیں ہوں گے .
 
Hassaannawaz1857

New Member
قرآن میں ماجعل صیغہ ماضی کا ہے جس کا حاصل یہ ہے کہ کہ نذول قرآن کے وقت تک اللہ نے کسی کے دو دل نہیں بنائے اس سے کہاں یہ لازم آیا کہ کہ ائیندہ بھی کسی کے دو دل بھی نہیں بنائیں گیں پس اگر یہ واقعہ ہوا بھی تو قرآن پر کوئی اشکال نہیں.