2 کروڑ سے زائدپاکستانیوں کی کورونا کے خلاف مکمل ویکسینیشن کر دی گئی،اسد عمر

3.jpg


وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا کہ ملک بھر میں 2 کروڑ سے زائد لوگوں کی کورونا کے خلاف مکمل ویکسینیشن کر دی گئی ہے۔ جبکہ 5 کروڑ لوگ ویکسین کی کم از کم ایک خوراک لگوا چکے ہیں۔

سربراہ این سی او سی اسد عمر نے اس امید کا اظہار کیا کہ رواں سال کے اختتام تک پاکستان کی تقریباً7 کروڑ آبادی کی مکمل ویکسینیشن جیسا مشکل ہدف کامیابی کے ساتھ حاصل کر لیا جائے گا۔

https://twitter.com/x/status/1436192087272210433
یاد رہے کہ اس سے قبل وفاقی وزیر نے کہا تھا کہ پاکستان کی تقریباً 35 فیصد اہل آبادی کو کورونا ویکسین کی پہلی خوراک لگائی جا چکی ہے۔

قبل ازیں مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر اسدعمر نے بتایا تھا کہ اسلام آباد کی 69 فیصد آبادی ، آزاد کشمیر کی 51 فیصد ، گلگت بلتستان کی 39 فیصد ، پنجاب کی 37 فیصد آبادی ، خیبر پختونخوا کی 35 فیصد ، سندھ کی32 فیصد اور بلوچستان کی 12 فیصد آبادی کو کم از کم ایک ویکسین کی پہلی خوراک دی جا چکی ہے۔

این سی او سی کے سربراہ نے یہ بھی کہا تھا کہ ستمبر کے آخر تک 24 بڑے شہروں کے لیے ویکسینیشن کے اہداف مقرر کیے گئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ مشکل اہداف ہیں ، خاص طور پر مکمل ویکسینیشن کے لیے مگر کوشش اور اپنے ہدف پر توجہ مرکوز کر کے کام کیا جائے تو یہ ٹارگٹ حاصل کیا جا سکتا ہے۔
 
Last edited: