’’دعا دیتا ہوں راہزن کو‘‘ حسن نثار

naveed

Chief Minister (5k+ posts)
mere-mutabiq-with-hassan-nisar-6th-september-2015.jpg

چشم بددور، حضور پرنور، فیض گنجور، فخر جمہور، برکت قیدی نحوست مفرور! میں تو یہ پڑھ کر ہی لرز اٹھا ہوں کہ آپ کی حکومت نے 5ماہ میں قرضوں کے تمام تر گزشتہ ریکارڈتوڑ دیئے ہیں۔ سٹیٹ بینک کی دستاویزات کے مطابق آپ کا کل قرضہ 2240ارب روپیہ بنتا ہے جس میں 1334ارب غیر ملکی اور 906 ارب ملکی قرض شامل ہے۔ دروغ برگردن سٹیٹ بینک، بغیرکسی معجزے یا بہت ہی ’’آئوٹ آف بوکس‘‘ آئیڈیاکے یہ کمپنی چلتی نظر نہیں آتی۔

بزرگ کہا کرتے تھے کہ شبنم سے خالی کنویں کبھی نہیں بھرتے لیکن کنویں کیا یہاں تو کشکول بھرتے دکھائی نہیں دیتے۔ ایام غنچگی میں ہی یہ حال ہے تو پھول کے پوری طرح کھلنے پر کیسے کیسے گل نہ کھلیں گے؟ملک میں ایک سے بڑھ کر ایک ماہر معاشیات موجود ہے۔ فیورٹ اسد عمر بھی کسی کونے میں بیٹھ کر دہی چاول تناول کرتا رہے تو کوئی مضائقہ نہیں، لیکن ضرورت ایسے ماہرین کی ہے جو معیشت کے ساتھ ساتھ ملکی مزاج سے بھی بخوبی واقف ہوںورنہ اعلیٰ سے اعلیٰ یونیورسٹیوں کا تعلیم و تربیت یافتہ تمام تر بیرونی تجربہ کاری کے باوجود کچھ نہ کرسکے گا۔ ساری غیر ملکی تعلیم اور تجربہ دھرے کا دھرا رہ جائے گا۔ اصل بات یہ کہ بندہ معاشیات کا ماہر ہونے کے ساتھ ساتھ اس معاشرے کے موڈ، مزاج اور پریکٹسز سے بھی آشنا ہو ورنہ یہ شتر بے مہار معیشت فلرٹ کرتے کرتے

آشنا کے ساتھ فرار ہو جائے گی۔ عوام کو ٹرک کی بتی کے پیچھے لگانے کی بجائے پوری طرح اعتماد میں لینا بھی لازمی ہوگا۔ اس کا فوری ری ایکشن خوشگوار نہ ہوگا لیکن ’’ان دی لانگ رن‘‘ یہی بہتر رہے گا۔Godfrey Bloomنامی برطانوی سیاستدان جو یورپین پارلیمنٹ کے ممبر بھی رہ چکے ہیں، انہیں YOU TUBEپر سنئے جو کہتے ہیں کہ سیاستدان مسلسل پیسے کا غلط استعمال کرتے ہیں۔ آمدنی سے زیادہ خرچ کرتے ہیں جس کا لازمی نتیجہ یہ نکلتا ہے کہ ملک دیوالیہ، بدحال اور کنگال ہو جاتے ہیں۔ یہ نامعقول، جاہل اور غیر موثر سیاستدان قرضے لیتے ہیں اور پھر لیتے ہی چلے جاتے ہیں۔ Bloom صاحب نے یہ دلچسپ نشان دہی بھی کی ہے کہ ...’’ سیاستدانوں کے پاس مرکزی بینک میں ایک مشین ہوتی ہے

جہاں کرنسی نوٹ پرنٹ ہوتے ہیں اور یہ جاہل نوٹ چھاپتے چلے جاتے ہیں جبکہ یہی کام کوئی غیرمنتخب عام شہری کرے تو یہ جرم ہے جس کی سزا جیل ہے۔ مجھے یہ کہنے دیجئے کہ ملک دیوالیہ اور کنگال اس لئے ہوتے ہیں کہ ان کے سیاستدان احمق ہوتے ہیں اور یہ پرلے درجہ کی بداخلاقی ہے کہ ناکام سیاستدانوں کی نااہلی کی سزا عام لوگ مزید ٹیکسوں کی صورت میں بھگتیں۔‘‘عرض کرنے کا مقصد یہ ہے کہ قرضوں پر قرضے اٹھائے چلے جانے یا نوٹ چھاپنے کے لئے تو کسی عقل، مہارت، تجربہ کی ضرورت نہیں ہوتی کیونکہ یہ کام تو کوئی گاماں ماجھا بھی کرسکتا ہے اس لئے کچھ نیا سوچیں، نیا کریں تاکہ ’’نیا پاکستان‘‘ بنتا دکھائی بھی تو دے کہ صرف دہائی دینے سے کام نہیں چلے گا۔ یاد رہے کہ مینڈک کی چھلانگ، ہرن کی قلانچ اور چیتے کی جست میں بہت زیادہ فرق ہوتا ہے اور خلق خدا آپ کو ہرن بلکہ چیتا سمجھ کر لائی ہے۔نہلے پہ دہلہ خبر یہ کہ شہباز شریف کے لئے این آر او کی کوششیں تیز سے تیز تر ہوتی چلی جارہی ہیں

جس کے نتیجہ میں آپ علاج کے بہانے بیرون ملک چلے جائیںگے یعنی اقتصادیات کا تو جو ہے سو ہے، احتساب کو بھی سوکڑا پڑ جائے گا۔ تو پھر باقی کیا رہ جاتا ہے؟اس لئے ہر وزیر باتدبیر کے لئے میرا مشورہ ہے کہ دھیرج راج دلارو دھیرج! مسواک اس لئے نہ کرو کہ طعنے اور طمع کے دانت تیز ہوں اور نہ تسبیح اس لئے کہ دوسروں کے عیب ہی شمار کرتے رہو۔ یاد رکھو قدرت نے زبان پر دو دروازے یعنی دانت اور ہونٹ اس لئے لگائے ہیں کہ زبان آوارہ گردی کے لئے کم سے کم باہر نکلے لیکن یہ کمبخت ہے کہ گھر میں ٹکتی ہی نہیں۔ تمہارے بولنے سے تو بھولے بھالے عثمان بزدار کی خاموشی کروڑ گنا بہتر ہے۔ کچھ اور نہیں سنبھل رہا تو کم از کم زبانیں ہی سنبھال لو۔ قارئین! اقتصادیات سے احتساب تک تو ہم چکھ چکے اس لئے اب چلتے ہیں تھر کے صحرائوں کی جانب کہ اس بار ’’ایک دن جیو کے ساتھ‘‘ تھر میں گزرا۔ اپنا سہیل وڑائچ واشنگٹن سے تھر تک پورا وڑائچ ہے۔

میرا ایک منہ بولا بیٹا ہے عامر فیاض جس کے والد فیاض صاحب ایک سینئر ترین بیورو کریٹ کے طور پر ریٹائر ہوئے۔ ان کی بیگم یعنی عامر کی والدہ عامر سے اکثر کہا کرتی ہیں کہ ’’بیٹا! شلوار سوٹ نہ پہنا کرو دور سے ہی وڑائچ لگتے ہو۔‘‘ سہیل وڑائچ بھی کہیں ہو، کسی لباس میں ہو، پورا وڑائچ لگتاہے۔ ’’ایک دن تھر کے ساتھ‘‘ کمال کا ایپی سوڈ تھا، ایک مسحورکن پروگرام۔

شرمندہ ہوں کہ دنیا دیکھی اپنا تھر نہیں دیکھا۔ حیران کن معلومات کا خزانہ۔ بندہ کس کس بات کا حوالہ دے کہ قدم قدم پر آنسو قہقہوں پر تیرتے دیکھے لیکن ایک بات مجھے بری طرح لڑ گئی ہے۔ تھر اور اہل تھر کے بارے بریف کرتے ہوئے اک مقام پر سہیل نے کہا کہ ’’تھر کے باسی اپنی جھونپڑیوں کے دروازے کبھی بند نہیں کرتے کیونکہ یہاں چوری ڈکیتی کا کوئی رواج ہی نہیں۔‘‘ میرا فوری ردعمل تو خوشی کا تھا جو یہ سوچ کر گہرے دکھ، غم، رنج اور ملال میں غرق ہوگیا کہ چور ڈاکو تو صرف اس طرف دیکھتے ہیں

جس طرف چوری ڈکیتی کے قابل کچھ ہو۔ تھر والوں کی جھونپڑیوں سے کسی چور ڈاکو کو بھوک، ننگ، غربت عسرت کے علاوہ کیا ملے گا؟ سہیل نے بتایا ’’تھر میں دستی چکی میں پسے آٹے اور پیاز کے علاوہ کھانے کے لئے کچھ نہیں۔‘‘ میر ی آنکھوں میں آنسو آگئے اور اس لئے نہیں کہ میں حساس ہوں یا مجھ میں کوئی شرم حیا موجود ہے، تازہ کٹے پیازوں کی وجہ سے آنسو آگئے ورنہ کہاں تھر کہاں میرا گھر..... تھر میں چوری ڈاکے کا رواج نہیں تو وہ یاد آیا جس نے لکھا تھا ۔’’رہا کھٹکا نہ چوری کا، دعا دیتا ہوں راہزن کو‘‘یہ چور اور ڈاکو کون ہیں جنہوں نے ہمیں چوری ڈاکے سے ہی بے نیاز کردیا۔ تھینک یو سہیل!اپنی بے بسی اور بے حسی پر رونا آتا ہے۔

https://jang.com.pk/news/595974-hassan-nisar-column-9-1-2019
 
Last edited by a moderator:

Urdu speaking

Minister (2k+ posts)
میں تو پہلے ہی کہہ رہا ہوں کہ عمران خان کی یہ معاشی ٹیم کا کپتان اور گائیڈڈ میزائل اسد عمر بری طرح ناکام ہوچکا ہے اور اب یہ حکومت کو بھی لے ڈوبے گا اس سے ملک کی معشیت نہیں چل پا رہی اس کو فارغ کریں اور خدا را قوم پر رحم کریں ورنہ جس دن جی ایچ کیو بدظن ہوگی اس دن اپ کی حکومت کا آخری دن ہوگا
 
shahidsaqi

Senator (1k+ posts)
it seems no one knows what to do... and everyone wants to come to tv... thats govt's plan in last 5 months
 
Politically1981

MPA (400+ posts)
I don’t understand what is happening wrong with the economy or where is the government incompetence? If you are going to criticise then do it constructively. Pick one subject and say here is the government failing. I would love everyone to calm down and come up with one, just one economic failure so far?
 
Junaid2814

1- DEVALUE PAK RUPEES
2- HIGH DISCOUNT RATE
3- PATHETIC TAX REFORMS
4- INCREASE IN ELECTRIC N GAS PRICES
ONLY BEST THING SO FAR IS BAN ON FURNACE OIL.
 
Politically1981

MPA (400+ posts)
1- DEVALUE PAK RUPEES
2- HIGH DISCOUNT RATE
3- PATHETIC TAX REFORMS
4- INCREASE IN ELECTRIC N GAS PRICES
ONLY BEST THING SO FAR IS BAN ON FURNACE OIL.

1. Devalued rupee or the ACTUAL VALUE of a rupee? It’s like a scant man crying out at people, I AM A MILLIONAIRE- HURRAY. No sir, your rupee is still overvalued. Secondly, there is one and only one quick fix to stabilising Rupee, e.i, pumping Dollars from foreign reserves to the market to stabilize the demand-supply equation. How much foreign reserves are left? 7 Billion Sir!! So the only other way is to increase export, decrease import, stop money laundering etc which the government is actively working on. Your trade deficit due to government mini-budget has dropped from 2 to 1 Billion Dollars.

3. Pathetic Tax Reforms- Give me one good example, please? Why you do the googling, let me send you a link for one good tax reform from today https://tribune.com.pk/story/1884209/2-power-tariff-reduced-boost-exports/

4. Increase in electric and gas prices- Only for 20 percent well off population as opposed to OGRA's proposal to increase the prices by more than 100 percent.
 
sakayani

Senator (1k+ posts)
Did Asad not mention it earlier that Pakistan economy is in hot waters? He was loud and clear on the state of economy and said there will be desperate measures needed and more loans will be required to pay off existing loans' interest alone. It is obvious that loans has been taken but where they have been spent is the key. Were they used to compile own assests abroad or stashed in personal accounts? Answer will give the clear picture.
 
Junaid2814

MPA (400+ posts)
1. Devalued rupee or the ACTUAL VALUE of a rupee? It’s like a scant man crying out at people, I AM A MILLIONAIRE- HURRAY. No sir, your rupee is still overvalued. Secondly, there is one and only one quick fix to stabilising Rupee, e.i, pumping Dollars from foreign reserves to the market to stabilize the demand-supply equation. How much foreign reserves are left? 7 Billion Sir!! So the only other way is to increase export, decrease import, stop money laundering etc which the government is actively working on. Your trade deficit due to government mini-budget has dropped from 2 to 1 Billion Dollars.

3. Pathetic Tax Reforms- Give me one good example, please? Why you do the googling, let me send you a link for one good tax reform from today https://tribune.com.pk/story/1884209/2-power-tariff-reduced-boost-exports/

4. Increase in electric and gas prices- Only for 20 percent well off population as opposed to OGRA's proposal to increase the prices by more than 100 percent.
WE IMPORT MOST OF INPUT MATERIAL OF OUR EXPORTS SO DEVALUING CURRENCY RESULTS IN HIGH COST OF PRODUCTION. SO DEVALUING CURRENCY IS HELPING ECONOMY.
GOLD PRICES WENT HIGH FOR MORE THAN 11000 RUPEES BECAUSE PEOPLE ARE BUYING MORE AND MORE GOLD RESULTING IN LESS BANK RESERVES.
LOG APNI UMAR BHAR KI KAMAII GHAR K LOCKERS MAIN SAFE KERTY HAIN HALAN K BANK SAY SAFE JAGA KOI NAHI.... LAKIN STATE OF PAKISTAN KA KHUF BANKS MAIN PAESAY NAHI REKHNAY DETA... SO AP K CENTRAL BANKS K RESERVES ROS BA ROZ KAM HUTAY JA RAHAY HAIN........ AGAR HAKUMAT APNY LOGO K DILOON SY RAYASAT KA KHUF NIKAL K RAYASAT K TAHAFUZ KI YAKEEN DYHANI KERWA DAY TU AP KO NA HI EXPATS K PAESOON KI ZARORAT HY NA HI IMF..... PAKISTANIO K PAS PAKISTAN MAIN BYINTAHA PAESA HY.....
 
I can read in small letters, no need to shout.

We import most of the raw material? How come? We need to reduce import duties on most of the things that are used for export. On top of that, devalued currency helps boost exports big times. So where did the government fail?

Secondly, how do you stabilise Rupee? Either by pumping Dollars into the marketing which is not possible as we do not have enough reserves or by correcting economy which takes time. Now, what is the alternative?

For your information, somebody uploaded another video on siasat.pk, worth watching. https://www.siasat.pk/forums/thread...stans-economy-muzamil-aslams-analysis.669150/
 
Steyn

Chief Minister (5k+ posts)
میں تو پہلے ہی کہہ رہا ہوں کہ عمران خان کی یہ معاشی ٹیم کا کپتان اور گائیڈڈ میزائل اسد عمر بری طرح ناکام ہوچکا ہے اور اب یہ حکومت کو بھی لے ڈوبے گا اس سے ملک کی معشیت نہیں چل پا رہی اس کو فارغ کریں اور خدا را قوم پر رحم کریں ورنہ جس دن جی ایچ کیو بدظن ہوگی اس دن اپ کی حکومت کا آخری دن ہوگا

Asad Omar has shown loyalty to Imran Khan. There is no way that he can be sacked.
 
Steyn

Chief Minister (5k+ posts)
1. Devalued rupee or the ACTUAL VALUE of a rupee? It’s like a scant man crying out at people, I AM A MILLIONAIRE- HURRAY. No sir, your rupee is still overvalued. Secondly, there is one and only one quick fix to stabilising Rupee, e.i, pumping Dollars from foreign reserves to the market to stabilize the demand-supply equation. How much foreign reserves are left? 7 Billion Sir!! So the only other way is to increase export, decrease import, stop money laundering etc which the government is actively working on. Your trade deficit due to government mini-budget has dropped from 2 to 1 Billion Dollars.

3. Pathetic Tax Reforms- Give me one good example, please? Why you do the googling, let me send you a link for one good tax reform from today https://tribune.com.pk/story/1884209/2-power-tariff-reduced-boost-exports/

4. Increase in electric and gas prices- Only for 20 percent well off population as opposed to OGRA's proposal to increase the prices by more than 100 percent.

I will quote what Imran Khan used to tear our ears with in speeches.

When you have more expenses than you're earning, your home cannot function. When you have a thief in your home, you can't function.

Imran Khan can take loans from every country on the planet and it will still not be enough because Imran Khan is doing nothing about the corrupts.

If today, PTI sacks every government official that is corrupt and hire people on merit, we wouldn't need to take any loans. That's how much revenue this country generates.

I love what Hasan Nisar said.

If these politicians leave this country alone and fuck off, this country will correct itself and become prosperous on its own.

Itnay haram khors hai har government office may and then these people complain of economy being in a mess.
 
Not only politicians but all of us. We do haram, eat haram and feed kids haram. Pakistan is not only ruled by morally corrupt but we practice moral corruption. Don’t just blame politicians but inshAllah this will change. Because we aren’t corrupt, it’s just that we have not seen the other side.

People talk about accountability and the pace of accountability. When corrupt people are in vast majority in every institution including those responsible to do accountability, how can you increase the pace of it? It will take time.

Regarding rupee devaluation, I am not here to defend what Imran khan said. Economy is science and let’s leave it to economists and not Media anchors. Media manipulated everything to get ratings. Remember few days ago they were propagating about increase in government bowering? Here are the facts https://www.dawn.com/news/amp/1456575?__twitter_impression=true