’میں بھی صدف کے جوتے اٹھاؤں گا‘ شہروز سبزواری

sheroz.jpg


دوسری شادی کے بعد مختلف مواقع پر اپنے بیانات کے باعث خبروں کی زینت بنے رہنے والے ڈرامہ انڈسٹری کے مشہور پاکستانی اداکار بہروز سبزواری نے اے آر وائی کے سپورٹس پروگرام ہر لمحہ پُرجوش میں شرکت کی، انہوں نے اپنی اہلیہ صدف کے کچھ عرصہ قبل دیئے گئے بیان سے متعلق کہا کہ اگر میری بیوی میرے جوتے اٹھا سکتی ہے تو مجھے بھی اس کے جوتے اٹھانے میں کوئی مسئلہ نہیں۔


فیمنیزم سے متعلق اہلیہ صدف کے بیان پر شہروز نے ان کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ یہ بیان اس نے اپنے لیے دیا تھا لوگوں کے لیے نہیں لیکن پھر لوگ یہ کہتے ہیں کہ اگر اپنے لیے کہا تھا تو گھر میں بیٹھ کر کہتیں میڈیا پر آکر کہنے کی کیا ضرورت تھی۔

اداکار نے کہا کہ می ٹو مہم کا بہت فائدہ ہوا ہے جو عورتیں پہلے خاموش رہتی تھیں وہ اب ہیش ٹیگ کے ذریعے اپنی آواز بلند کرسکتی ہیں۔ لیکن جہاں می ٹو کا فائدہ ہوا وہیں عورت مارچ کو غلط استعمال کیا گیا اور اس کے ذریعے بے حیائی پھیلی ہے، عورت مارچ صحیح استعمال کیا جائے گا تو اس کے بھی ساتھ ہوں۔

میزبان وسیم بادامی نے اداکار سے کہا کہ عمران خان سے پوچھیں کہ کیا اب ہم تھوڑا گھبرا لیں؟ اس سوال کے جواب میں بہروز سبزواری نے کہا کہ بالکل نہیں، غلطی انسان سے ہی ہوتی ہے ان سے پہلے جو حکمران رہے ہیں عمران خان ان سے بہت بہتر ہیں۔