‏پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی نور عالم خان اپنی ہی جماعت پر برس پڑے.

Pakistan4life

Politcal Worker (100+ posts)
جس دن کراچی میں ایک بزرگ شہری کو تھپڑ مارنے کی قیمت پچھتر ہزار طے ہوئی تھی، اسی دن اشارہ مل گیا تھا کہ آگے چل کر تبدیلی کیا رنگ دکھانے والی ہے۔ ہاں اگر بزرگ شہری بھی ساری قوم کے سامنے اس بے غیرت کو تھپڑ رسید کر دیتے، تو آج حالات یکسر مختلف ہوتے۔
Abhi aap ko aur mujhe gaaliyan parnay wali hai. Humara kasoor bus itna hai ke hum azad khyal hain. Maine tu vote bhi in manhooson ko deya tha.
 
Awan S

Chief Minister (5k+ posts)
انہی مثالوں کی وجہ سے میں تحریکی پٹواریوں کی یہ دلیل نہیں مانتا کہ تیس سال کا گند صاف کرنے میں وقت لگے گا۔لہذا تھوڑا صبر کرنا چاہئے۔ کیوں کہ بے شمار کام ایسے کئے جا سکتے تھے ، جن کے لئے وقت نہیں عزم اور اخلاص کی ضرورت تھی ۔
حیرت کی بات ہے کہ ایک ممبر صوبائی اسمبلی(مجید اچکزئی) ٹریفک پولیس اہلکار کو قتل کر دیتا ہے، اور ساری قوم کو معلوم ہے، مگر صاف بچ نکلتا ہے۔اگر ایک چھوٹا سا قومی اسمبلی کا ممبر ،مجرم ہونے کے باوجود انصاف خرید سکتا ہے، تو ملک کاسب سے طاقتور شخص انصاف کیوں نہیں خرید سکتا۔صاف ظاہر ہے کہ نیت ہی نہیں ہے۔ ہاں آسیہ بی بی کو ضرور رہائی دلوا دی گئی، کیوں کہ وہاں ضرورت اور نیت تھی۔ حالآنکہ آسیہ کو رہائی دلوانا ، اچکزئی کو انصاف دلوانے سے ہزار گنا ذیادہ مشکل کام تھا۔
آسیہ بی بی کو رہا حکومت نے نہیں عدالت نے کیا تھا البتہ حکومت نے اسے ملک سے جانے دیا - اگر نا جانے دیتے تو یہاں آسیہ بی بی اور حکومت دونوں کی زندگی مذہبی شدت پسند عذاب کر دیتے - خان صاحب کا مکان کو گرا دینا یا کسی اور سے انفرادی طور پر کوئی زیادتی ہونا اتنی بڑی بات نہیں جتنی بڑی بات مہنگائی ہے - مہنگائی سے کروڑوں لوگ متاثر ہو رہے ہیں - اور کچھ بھی نا کریں لیکن آٹے پر سبسڈی دے کر اسے اتنا سستا ضرور کر دیں کہ غریب کم از کم روکھی روٹی تو کھا سکے
 
Awan S

Chief Minister (5k+ posts)
Abhi aap ko aur mujhe gaaliyan parnay wali hai. Humara kasoor bus itna hai ke hum azad khyal hain. Maine tu vote bhi in manhooson ko deya tha.
یہ یہاں جو سارے اچھل اچھل کر تحریک انصاف کی حمایت کر رہے ہیں ان میں سے ایک بھی پاکستان میں نہیں رہتا - نہ ان پر مہنگائی کا اثر پڑتا ہے اور نہ بے روزگاری کا - نہ بری گوورنس سے ان کا کچھ بگڑتا ہے اور نا آٹے چینی کی قلت سے انہیں نقصان ہوتا ہے انہیں بس ایک ہینڈ سم وزیر اعظم درکار ہے جو خوب اچھی انگلش بولتا ہو جسے دیکھ کر یہ که سکیں دیکھو نا ایسا ہوتا ہے وزیر اعظم
 
Pakistan4life

Politcal Worker (100+ posts)
یہ یہاں جو سارے اچھل اچھل کر تحریک انصاف کی حمایت کر رہے ہیں ان میں سے ایک بھی پاکستان میں نہیں رہتا - نہ ان پر مہنگائی کا اثر پڑتا ہے اور نہ بے روزگاری کا - نہ بری گوورنس سے ان کا کچھ بگڑتا ہے اور نا آٹے چینی کی قلت سے انہیں نقصان ہوتا ہے انہیں بس ایک ہینڈ سم وزیر اعظم درکار ہے جو خوب اچھی انگلش بولتا ہو جسے دیکھ کر یہ که سکیں دیکھو نا ایسا ہوتا ہے وزیر اعظم
Exactly in mai se sub yeh tu USA mai hain yeh UAE etc mai hai. Aur is bodhay ko phir yeh ghar le jayen agr aisi baat hai. Kahaan se yeh naujawano ka nomainda hai? He is touching 70, We need a young and dynamic leader not this fake hypocrite jis ki ird gird mafia bethi ho aur yeh auron par bhoonkta rahay.
 
Khair Andesh

Chief Minister (5k+ posts)
آسیہ بی بی کو رہا حکومت نے نہیں عدالت نے کیا تھا البتہ حکومت نے اسے ملک سے جانے دیا - اگر نا جانے دیتے تو یہاں آسیہ بی بی اور حکومت دونوں کی زندگی مذہبی شدت پسند عذاب کر دیتے - خان صاحب کا مکان کو گرا دینا یا کسی اور سے انفرادی طور پر کوئی زیادتی ہونا اتنی بڑی بات نہیں جتنی بڑی بات مہنگائی ہے - مہنگائی سے کروڑوں لوگ متاثر ہو رہے ہیں - اور کچھ بھی نا کریں لیکن آٹے پر سبسڈی دے کر اسے اتنا سستا ضرور کر دیں کہ غریب کم از کم روکھی روٹی تو کھا سکے
عدالتیں وہی فیصلہ کرتی ہیں۔ جو مقتدر طبقات چاہتے ہیں۔آسیہ بی بی کئی سال سے اندر تھی، مگر جب تک حکمرانوں کا فیصلہ نیہں آ گیا، تب تک عدالتوں کو رہا کرنے کا خیال نہیں آیا۔
جو حکومت یا حکمران، انفرادی طور پر لوگوں کا خیال نہیں رکھ سکتا، وہ اجتماعی طور پر بھی ناکام رہے گا۔
ڈالر ریٹ اور مہنگائی ہمیں اس لئے بری لگ رہی ہے کہ جو قیمتیں پچھلے بیس سال میں بڑھنی چاہیے تھیں(مگر مصنوعی طریقے سے کم کی گئیں)، وہ پچھلے دو سال میں بڑھ گئیں۔
موجودہ حکومت کو لوگوں نے ووٹ اس لئے دیئے تھے کہ وہ لٹیروں کا پیٹ پھاڑ کر دولت واپس لائے گی، مگر اس نے آسان کام چنا اور پہلے سے غریب عوام کا رہا سہا خون بھی نچوڑنا شروع کر دیا۔
کسی بھی ھکومت کو فنڈز چاہئے ہوتے ہیں، اب یہ فنڈز لوٹی دولت سے پورے ہو سکتے تھے، یا لوگوں پر ٹیکس لگا کر۔ حکومت نے دوسرا مگر آسان کام چنا۔اور اب جی بھرکر گالیاں اور بددعائیں کھا رہی ہے۔