یو اے ای بھی وزیراعظم عمران خان کے گرین وژن کا پارٹنر بن گیا،بڑا معاہدہ

kahn.jpg


وزیراعظم عمران خان کے ویژن کے ساتھ موسمیاتی تبدیلی کے شعبے میں پاکستان نے وہ مقام حاصل کیا ہے کہ دنیا کو ایک نئی راہ دکھنے لگی ہے۔ گلاسگو میں جاری کانفرنس میں متحدہ عرب امارات نے پاکستان کے ساتھ ایک معاہدہ کر لیا ہے، اس معاہدے کے تحت لاکھوں پاکستانی یو اے ای میں پودے لگائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق گلاسگو میں جاری سربراہی کانفرنس میں پاکستان نے ایک اور کامیابی حاصل کر لی ہے متحدہ عرب امارات نے وزیراعظم عمران خان کے گرین وژن کا معترف ہوتے ہوئے معاہدہ کرلیا ، جس کے بعد متحدہ عرب امارات بھی پاکستان کا گرین پارٹنربن گیا ہے۔

یہی نہیں امریکا، جرمنی، برطانیہ اورسعودی عرب بھی پاکستان کے پارٹنربن چکے ہیں۔ موسمیاتی تبدیلی کے شعبہ میں پاکستان دنیا بھرکیلئے قابل تقلید ملک کی حیثیت رکھتا ہے۔

https://twitter.com/x/status/1457765330705477632
متحدہ عرب امارات کی وزارت موسمیاتی تبدیلی نے پاکستان کے ساتھ معاہدہ کیا، ملک امین اسلم اور اماراتی وزیر مریم المحیری نے معاہدے پر دستخط کئے۔ دونوں ممالک جلد موسمیاتی تبدیلی کا مشترکہ ورکنگ گروپ بنائیں گے ، یواےای10 بلین ٹری سونامی طرز کے منصوبے میں پاکستان سے معاونت حاصل کرے گا۔

متبادل توانائی، پروٹیکٹڈ ایریا انیشیٹو میں پاکستان کے ماڈل یو اے ای شروع کرے گا، معاہدے کے تحت لاکھوں پاکستانی متحدہ عرب امارات میں درخت لگائیں گے۔
امارات پاکستان معاہدے کے تحت بڑی سرمایہ کاری کے راستے بھی کھل گئے، اماراتی وزیر نے کہا کہ پاکستانی وزیراعظم نے بلین ٹری منصوبہ شروع کرکے دنیا کو نیا راستہ دکھایا۔

ملک امین اسلم کا کہنا تھا کہ پاکستان کو ہی نہیں بلکہ پوری دنیا کو موسمیاتی خطرات کا سامنا ہے، وزیراعظم کا ماحولیاتی اثرات سے بچانے کا وژن دنیا کو فائدہ دے گا۔