یو ای ٹی لاہور دیوالیہ ہوگئی ، ملازمین کی تنخواہوں پنشن میں 50% تک کٹوتی

mhafeez

Chief Minister (5k+ posts)
پنجاب کی واحد سرکاری انجینئرنگ یونیورسٹی دیوالیہ ہوگئی اور اس کے پاس تنخواہوں کی ادائیگی کے لیے بھی پیسے ختم ہوگئے۔ یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق وائس چانسلرز کی تنخواہ میں 50 فیصد اورگریڈ 18سے 21 تک کی تنخواہوں میں 35 فیصد کٹوتی کر دی گئی۔

گریڈ 17 کی 30 فیصد،گریڈ 11سے 16 تک 20 فیصد جب کہ 5سے 10 اسکیل تک کے ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد کٹوتی کی گئی ہے، جون کی تنخواہ کٹوتی کر کے ادا کی جائے گی۔یو ای ٹی انتظامیہ نے پینشن میں بھی کٹوتی کے احکامات جاری کر دیے۔ کلاس اے کے پنشنرز کو 25 فیصد اور کلاس بی کے پنشنرز کو 30 فیصد کم پینشن ملے گی۔

جیو نیوز کے مطابق وائس چانسلر یو ای ٹی سید منصور سرور نے بتایا کہ یو ای ٹی کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ملازمین کی تنخواہوں میں کٹوتی کی گئی ہے، کوروناوبا میں ایچ ای سی کی جانب سے فنڈز کی کمی ،طالب علموں کی جانب سے فیسوں کی عدم ادائیگی اور مزید قرضہ نہ ملنے کے باعث ایسا کرنے پر مجبور ہوئے۔انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت، محکمہ ہائر ایجوکیشن اوریونیورسٹی چانسلر کو آگاہ کیا لیکن کوئی مدد نہ ہونے پر ایسا سخت فیصلہ کرنا پڑا۔

یونیورسٹی انتظامیہ کے مطابق یو ای ٹی کے رچنا انجینئرنگ کالج اور میاں نواز شریف انجینئرنگ کالج ملتان پر 845 ملین روپے خرچ کرچکے ہیں، 9 سال سے ایک بلین سے زائد قرض لیکن حکومت کو کئی مرتبہ یونیورسٹی کی صورتحال سے متعلق خطوط لکھے مگر اس حوالے سے کوئی مدد نہیں کی گئی۔

 

There is only 1

Chief Minister (5k+ posts)
جنرل مشرف نے یو ای ٹی میں اتنی تعمیرات کی کہ گنتی مشکل ہے ، نئے ہاسٹل ، نئی لیبز ، نئے کیپمس اڈی-ٹور -ایم وغیرہ اتنے تعمیر کیے کہ یونی ورسٹی کا حلیہ ہی بدل گیا
اس کے علاوہ جنرل مشرف نے اساتذہ کی تنخواہوں میں اضافہ کیا ، یہ اصول بنایا کہ تعلیم کے شعبے میں آنے والے انجنیئر کو اٹھارہواں گریڈ ملے گا
ہونا تو یہ چاہیے تھا کہ یونیورسٹی ریسرچ میں آگے آگے رہتی اور انڈسٹری کو لیڈ کرتی لیکن یہاں کے لوگوں نے ویلیاں کھانے کو ترجیح دی
پچھلے دنوں کرونا کی وباء کے دوران نسٹ کا نام سننے میں آتا رہا لیکن لاہور یونیورسٹی والے ستو پی کر سوئے رہے
اچھی بات ہے تھوڑی سی سختی ہونی چاہیے تاکہ ان لوگوں کو بھی پتا چلے کہ کام کر کے کھانا ہے
 

There is only 1

Chief Minister (5k+ posts)
تنخواہ کم کی ، کوئی بات نہیں
لیکن اب حکومت کو چاہیے کہ یونیورسٹی میں ریسرچ کرنے کا کوئی موقع پیدا کرے
یعنی ایسے پروجیکٹ شروع ہوں جس کی تکمیل کا پاکستان کو فائدہ ہو اور ان پروجیکٹ کی کامیابی سے یونیورسٹی اپنے اخراجات پورے کر سکے
ریسرچ جس کا فائدہ پاکستان کو ہو


 

AhmadSaleem264

Minister (2k+ posts)
Corona is also a issue but UET increased the fees before corona because HEC cut their funding. HEC cut their funding because they failed to meet HEC guidelines and failed to increase both academic and research quality
 

ncplhc123

Politcal Worker (100+ posts)
تنخواہ کم کی ، کوئی بات نہیں
لیکن اب حکومت کو چاہیے کہ یونیورسٹی میں ریسرچ کرنے کا کوئی موقع پیدا کرے
یعنی ایسے پروجیکٹ شروع ہوں جس کی تکمیل کا پاکستان کو فائدہ ہو اور ان پروجیکٹ کی کامیابی سے یونیورسٹی اپنے اخراجات پورے کر سکے
ریسرچ جس کا فائدہ پاکستان کو ہو


Reserach Hakoomat ney nahi....Univ. faculty ne kernaa hey....har kaam hakoomat keray tu Univ. ku bund ker denaa chaheye...........