یونیورسٹی کے نام پر غلط فہمی ہوگئی تھی:محمد مالک کا شہباز گل سے بحث پرموقف

gill-and-khan.jpg


ہم نیوز کے پروگرام بریکنگ پوائنٹ ود مالک میں معاون خصوصی شہباز گل اور میزبان کے مابین ہونے والی شدید بحث کے بعد سوال اٹھ رہے تھے کہ دونوں میں سے حق پر کون تھا؟

پروگرام میں بطور مہمان شریک معاون خصوصی شہباز گل نے میزبان کو بحث کرنے پر nonsense قرار دیا تو مالک بھڑک گئے اور شہبازگل سے متعلق کہا کہ وہ ان سے بڑے بدتمیز ہیں اور وہ اس معاملے کو یہیں ختم کرنے کیلئے ہار مانتے ہیں۔

تاہم یہ بحث یہاں ختم نہیں ہوئی متعدد صحافیوں کی جانب سے شہباز گل کے مؤقف کی تائید کی گئی اور پروگرام کے میزبان مالک پر تنقید کی گئی جس کے بعد مالک نے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر جاری ایک پیغام میں کہا کہ انہیں غلط فہمی ہو گئی تھی کیونکہ جس یونیورسٹی کا نام شہباز گل نے لیا تھا وہ اسے غلطی سے کوئی اور یونیورسٹی سمجھ بیٹھے تھے۔

https://twitter.com/x/status/1484433207970119680
انہوں نے مزید کہا کہ یہ ایک معمولی بات تھی مگر بدمزگی تب پیدا ہوئی جب شہباز گل نے اپنے جارحانہ انداز میں ان کے ساتھ بدتمیزی کی، انہوں نے کہا کہ اس سب کے باوجود اگر متضاد رائے ہی قائم کرنی ہو تو وہ بغیر کسی تصادم کے بھی کی جا سکتی ہے۔

دوسری جانب اپنے مؤقف کی حمایت میں شہباز گل نے صحافی خاورگھمن کے ایک ٹوئٹ کے جواب میں وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ nonsense کہنا کوئی معیوب بات یا کوئی گالی نہیں ہے۔

https://twitter.com/x/status/1484420592321368064
انہوں نے اس بات پر ساتھ میں لغت کا حوالہ بھی دیا جس میں اس لفظ کے مطلب کو وضاحت کے ساتھ بیان کیا گیا ہے۔

خاور گھمن نے بھی کہا تھا کہ انگریزی اور اردو دونوں زبانوں میں درسگاہ کو ماں کا درجہ دیا گیا ہے۔۔ سیاسی اور نظریاتی اختلافات اپنی جگہ آپ ہر گز کسی کی درسگاہ کو متنازع وہ بی بغیر ثبوت کے کہیں گے تو اس پر ردعمل تو ضرور آئے گا۔ میرے خیال میں دونوں حضرات کو اپنے اپنے الفاظ واپس لینے چاہیے۔

https://twitter.com/x/status/1484417977734909955
یاد رہے کہ پروگرام کے دوران میزبان نے مہنگائی پر بات کرتے ہوئے کہا کہ دیہی علاقوں میں مہنگائی کی شرح 28 فیصد سے زیادہ ہے جبکہ حکومت کہتی ہے13فیصد ہے اس بات پر شہباز گل اور مالک میں بحث شروع ہو گئی۔

بات کرتے ہوئے شہباز گل نے کہا کہ وہ تعلیم یافتہ ڈاکٹر ہیں جبکہ میزبان ماہر معیشت بننے کی کوشش کر رہے ہیں جبکہ وہ ایک صحافی ہیں۔ اس پر پروگرام اینکر نے طنزیہ انداز سے پوچھا کہ بتائیں آپ نے کہاں سے ڈاکٹریٹ کی ڈگری کی ہے شہباز گل نے بتایا تو انہوں نے جواب میں کہا کہ وہ یونیورسٹی تو خود متنازع ہے۔

انہوں نے کہا کہ پتہ نہیں وہ یونیورسٹی ہے بھی یا نہیں۔ اس پر شہباز گل بھڑک اٹھے اور بتایا کہ وہ ایک اعلیٰ پایہ کی جامعہ ہے جو کہ اپنے ملک کی بہترین یونیورسٹیز میں شامل ہوتی ہے جہاں سے 4 سابق وزرائے اعظم تعلیم یافتہ ہیں۔

 

Saifulpak

Senator (1k+ posts)
جس بندے نے نواز شریف سے پی ٹی وی میں عہدہ لیا ہو۔ پھر الیکشن آنے پر شہباز شریف کی الیکشن کمپین کا انچارج رہا ہو اور حکومت نہ ملنے پر پھر صحافی بن جائے تو سوال تو رہتا کوئی نہی اس ٹکلے کی جانبداری پہ۔
 

Nebula

Minister (2k+ posts)
He use correct word. Nonsense Statement he gave without knowledge. And now Malik is saying he is wrong. Such a looser this guy. Keep saying batameez batameez etc...he is saying lie siting on live television. Such a shit hole guy MALIK is.