یونیورسٹی وائس چانسلرپرپیپلز پارٹی کی ایم پی اے کاالزام ہراسانی جھوٹا نکلا

news%20FIA%20PP%20fd.jpg


وائس چانسلرکے خلاف ہراسانی کے الزام کی تحقیقات مکمل،پیپلزپارٹی کی خاتون رکن اسمبلی کا الزام جھوٹا نکلا

پاکستان پیپلزپارٹی کی خاتون رکن صوبائی اسمبلی کی جانب سے یونیورسٹی کے وائس چانسلر کے خلاف ہراسانی کا الزام انکوائری میں جھوٹا ثابت ہوگیا ہے۔

خبررساں ادارےاے آروائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق پیپلزپارٹی کی رکن صوبائی اسمبلی شازیہ سنگھارنے بینظیر بھٹو یونیورسٹی کے وائس چانسلر اختر بلوچ پرہراسانی کا الزام عائد کیا تھا،جس پر انکوائری مکمل ہوگئی ہے۔

وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے)کی جانب سےاس معاملے کی رپورٹ سندھ حکومت انکوائری کمیٹی کوبھجوادی گئی ہے ،جس میں انکشاف ہواہے کہ شازیہ سنگھار کی جانب سےعائدکردہ جنسی ہراسانی کا الزام غلط ہے،ان کےموبائل فون میں الزام کوثابت کرنے کیلئے کوئی مواد یا شواہد نہیں ملے۔

واضح رہے کہ رکن صوبائی اسمبلی کی جانب سے وائس چانسلر پرالزاما ت کےبعد سندھ حکومت نے وائس چانسلر کو جبری طور پر چھٹیوں پربھیج دیا ہے۔
 

karachiwala

Prime Minister (20k+ posts)

کہاں ہے الیکشن کمیشن اس کو فوراً گھر بھیجو اور نئے انیتخابات کرواؤ اس کے علاقے میں۔ ایک اور سیٹ پی ٹی آئی کی
 

khan_11

Minister (2k+ posts)
اس بندے نے سوچا لوٹے اور بھگوڑے نور عالم کا ریٹ زرداری نے پندرہ کروڑ لگایا تھا شاید مجھے بھی کوئی ایک کروڑ مل جائے لیکن نور عالم کا انجام بھی دیکھ لو اپنے محلے میں بھی نکل نہیں سکتا اگر تمھیں عمران کی شکل پسند نہیں تو ایم پی اے کی سیٹ سے استیفی دو پھر جہاں مرضی ہے جاؤ