یونس خان نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ کوچ کا عہدہ چھوڑ دیا

naveed

Chief Minister (5k+ posts)

پاکستان کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ کوچ یونس خان نے باہمی اتفاق رائے سے ٹیم سے علیحدگی کا فیصلہ کیا ہے۔ یونس خان کو گزشتہ سال نومبر میں 2 سال کے لیے بیٹنگ کوچ مقرر کیا گیا تھا۔

پی سی بی کی جانب سے جاری اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان نے یونس خان کی ٹیم سے علیحدگی پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ انھوں نے کہا ہے کہ یونس جیسی قد آور اور تجربہ کار شخصیت کو کھونا افسوسناک ہے تاہم دونوں فریقین نے طویل مشاورت کے بعد باہمی اتفاق رائے سے راہیں جدا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ وہ مختصر دورانیہ کے لیے قومی کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ کوچ کی حیثیت سے یونس خان کی خدمات کا اعتراف کرتے ہیں اورپرامید ہیں کہ وہ اپنے تجربے اور قابلیت کے تبادلے کے لیے مستقبل میں بھی پی سی بی کو دستیاب ہوں گے۔ پی سی بی اور یونس خان نے اس معاملے پر مزید کسی بھی تبصرے سے گریز کرنے پر اتفاق کیا ہے۔

https://twitter.com/x/status/1407229222154801154
دورہ انگلینڈ میں قومی کرکٹ ٹیم کو بیٹنگ کوچ کی خدمات میسر نہیں ہوں گی تاہم دورہ ویسٹ انڈیز کے لیے یونس خان کے متبادل کا فیصلہ مناسب وقت پر کیا جائے گا۔

قومی کرکٹ ٹیم کا دورہ انگلینڈ25 جون سے 20 جولائی تک شیڈول ہے۔اس دورے میں 3 ون ڈے اور 3 ٹی 20 انٹرنیشنل میچز شامل ہیں۔ قومی کرکٹ ٹیم 21 جولائی کو ویسٹ انڈیز روانہ ہوگی، جہاں اسے 24 اگست تک 5 ٹی 20 اور 2 ٹیسٹ میچز کھیلنے ہیں۔


Source