یوم پاکستان کی تقریب میں اسکول کی چھت گرنے سے 6 بچے، خاتون ٹیچر جاں بحق

naveed

Chief Minister (5k+ posts)
گوجرانوالا: کشمیر روڈ پر نجی اسکول میں یوم پاکستان کی تقریب کے دوران خستہ حال چھت گرنے سے 6 کم سن طلبہ اور خاتون ٹیچر جاں بحق جبکہ متعدد افراد زخمی ہوگئے۔

1603657-ktschool-1553327985-500-640x480.jpg


گوجرانوالہ میں کشمیر روڈ پر کے ٹی ماڈل اسکول کی چھت گرگئی جس کے نتیجے میں متعدد طلبہ اور ٹیچر شدید زخمی ہوگئے۔امدادی کارکنوں اور موقع پر موجود لوگوں نے فوری طور پر بچوں کو اسپتال منتقل کیا تاہم زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے 6 بچے اور ایک استانی جاں بحق ہوگئی جبکہ 16 افراد زخمی ہیں۔

ڈپٹی کمشنر نائلہ باقر اور دیگر حکام موقع پر پہنچ گئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ اسکول میں 23 مارچ اور رزلٹ کی تقریب جاری تھی کہ اس دوران یہ افسوس ناک واقعہ پیش آیا۔

 

muhammadadeel

Chief Minister (5k+ posts)
اس کو سیاسی رنگ دینا جہالت ہو گا
اصل مجرموں کو پکڑ کر جیل میں ڈالو