ہیلری کلنٹن کی معاون ہما عابدین کا امریکی سینیٹر پر زیادتی کا الزام

9huma.jpg

امریکہ کی سابق وزیر خارجہ ہلری کلنٹن کی سیاسی معاون ہما محمود عابدین نے ایک امریکی سینیٹر پر انہیں زیادتی کا نشانہ بنانے کی کوشش کا الزام عائد کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق عابدین نے اپنی آپ بیتی میں انکشاف کیا ہے کہ سال 2000 میں ایک امریکی سینیٹر نےان پر جنسی حملہ کیا اور زیادتی کا نشانہ بنانے کی کوشش کی تھی، تاہم پینتالیس سالہ ہما عابدین نے زیادتی کا نشانہ بنانے والے امریکی سینیٹر کی شناخت ظاہر نہیں کی۔ ہما عابدین کی آپ بیتی 'اے لائف آف مینی ورڈز' کے عنوان سے آئندہ ہفتے شائع ہونے جا رہی ہے۔

امریکی اخبار ڈیلی بیسٹ کے مطابق ہما عابدین نے کہا ہے امریکی سینیٹر نے ان کی رضا مندی کے بغیر ان سے جسمانی تعلقات استوار کرنے کی کوشش کی تھی اور اس ضمن میں انہوں نے کافی پیشرفت بھی کی تھی۔

اپنی آپ بیتی میں ہما عابدین کی جانب سے درج کیے جانے والے واقعات کے اقتباسات جو منظر عام پر آئے ہیں، اس میں درج ہے کہ مذکورہ سینیٹر سمیت دیگر سینیٹرز کے ہمراہ ایک ڈنر کے بعد انہیں کافی کی پیشکش کی گئی جو انہوں نے قبول کی اور سینیٹر کے ہمراہ ان کے اپارٹمنٹ میں گئیں جہاں کافی کے بعد سینیٹر نے اچانک ان سے زبردستی کی کوشش کی تو انہوں نے پوری قوت سے سینیٹر کو دھکا دے کر خود کو بچایا۔

ہما نے مزید لکھا کہ سینیٹر ان کے ردعمل حیران رہ گئے کیونکہ وہ ان کے بارے میں ایسی رائے قائم کرنے کی غلطی کرچکے تھے۔ انہوں نے کہا کہ بعد ازاں امریکی سینیٹر نے اپنی پیشرفت پر معافی بھی مانگی تھی۔

واضح رہے کہ ہما عابدین ہلری کلنٹن کی بہت بااعتماد مشیر تھیں جنھیں انھوں نے ایک بار اپنی دوسری بیٹی کہا تھا، ہما عابدین پاکستانی والدہ اور بھارتی والد کی صاحبزادی ہیں، وہ امریکی مسلمان ہیں اور اوبامہ انتظامیہ میں مشیر بھی رہ چکی ہیں۔

ان کے والد سید زین العابدین بھارتی مصنف ہیں جب کہ والدہ صالحہ محمود عابدین پاکستانی ہیں جو مختلف اخبارات و جرائد کے لیے کالم و تبصرے لکھتی رہی ہیں۔
 

There is only 1

Chief Minister (5k+ posts)
کیا بات ہے

پہلے اس کے ساتھ اس کے اپارٹمنٹ میں تنہا چلی گئی بعد میں کہا زبردستی ہو گئی

یہ لوگ پہلے اسلام کو جھٹلاتے ہیں بعد میں ٹسوے بہاتے ہیں . اسلام کہے پردہ کرو ، نہیں کرنا ، اسلام کہے بلا ضرورت باہر نہ جاؤ ،انہوں نے کہا ضرور جانا ہے ، اسلام کہے کہ نامحرم کے ساتھ تنہائی میں نہ جاؤ انہوں نے ضرور جانا ہے