ہنی مون سے پہلے حج کروں گی:اداکارہ صبا قمر

saba-qam111.jpg

پاکستان فلم انڈسٹری کے ساتھ ساتھ بالی وڈ میں بھی اداکاری کے جوہر دکھانے والی صبا قمر نے شادی کے بعد شوبز کو خیرباد کہنے سے متعلق خاموشی توڑ دی۔

ایک انٹرویو کے دوران میزبان نے پوچھا کہ کیا آپ کو محبت ہوگئی ہے؟ انہوں نے جواب میں کہا کہ آپ کو معلوم ہے اگر مجھے محبت ہو جائے تو میں کھل کر کہتی ہوں اور جب ختم ہو جائے تب بھی بتا دیتی ہوں۔

صبا قمر نے کہا کہ ہمیں اچھے کی امید رکھنی چاہیے، میں ”اُن“ کے ساتھ خوش ہوں، پیار ہم سب کو ہوتا ہے، میری محبت کے بارے میں کچھ لوگ پوچھ رہے ہیں اور کچھ اندازے لگا رہے ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں اداکارہ نے بتایا کہ میں ضرور شادی کروں گی اور ہم خوش رہیں گے، میری خواہش ہے کہ اپنے ہونے والے شوہر کے ساتھ حج پر جاؤں۔

شوبز کو خیرباد کہنے سے متعلق سوال پر اداکارہ نے کہا کہ مشکل ہے اداکاری کو جاری رکھ سکوں، اداکاری نہ سہی شاہد کچھ اور کام کر لوں، اپنے شریکِ حیات کے لیے یہ کام چھوڑنا پڑا تو چھوڑ دوں گی۔

 

samkhan

Chief Minister (5k+ posts)
ابھی نو سو چوہے پورے ہونے میں مزید چند چوہے باقی ہیں
 

taban

Chief Minister (5k+ posts)
کیا یہ اپنے بوائے فرینڈ کے بارے میں با ت کر رہی ھے