ہمہ وقت سیدھی رہنے والی واکنگ اسٹک

Night_Hawk

Siasat.pk - Blogger
ہمہ وقت سیدھی رہنے والی واکنگ اسٹک
1368659-stick-1538980945-337-640x480.jpg

کیوڈیا اسٹک یونانی ڈیزائنر نے تیار کی ہے (فوٹو: اوڈٹی سینٹرل)
ایتنھز
عمر رسیدہ افراد جب چھڑی کے سہارے چلنے لگتے ہیں تو کئی مرتبہ چھڑی اٹھانے کے لیے انہیں جھکنا پڑتا ہے جو ایک تکلیف دہ امر ہوتا ہے اس مسئلے کو ختم کرنے کے لیے ایک چھڑی ڈیزائن کی گئی ہے جو ہاتھ ہٹانے پر بھی زمین سے لگ کر بالکل سیدھی کھڑی رہتی ہے۔

یونان کے ایک ڈیزائنر نے کیوڈیا نامی یہ چھڑی تیار کی ہے۔ مضبوط اور ہلکی پھلکی چھڑی ہمہ وقت بالکل سیدھی رہتی ہے۔ اگر آپ اسے ہاتھ سے چھوڑ بھی دیں تب بھی یہ ادھر ادھر ڈولنے کے بعد زمین سے لگ کر سیدھی ہوجاتی ہے جسے تھامنا آسان ہوتا ہے۔

kevdias-1538911907.jpg


ڈیزایننگ کے دوران اس کا مرکزِ ثقل (سینٹر آف گریویٹی) اس کے نچلے حصے میں رکھا گیا ہے ۔ کیوڈیا اسٹک کے ذریعے بزرگ اور عمر رسیدہ افراد بہت سہولت سے چل پھر سکتے ہیں۔ بڑھاپے کی وجہ سے اگر اسٹک ہاتھ سے گر بھی جائے تو وہ سیدھی ہوجاتی ہے اور اسے تھامنا آسان رہتا ہے۔ سیسے سے بنی یہ چھڑی ہلکی پھلکی اور مضبوط ہے اس کی نوک بھی زمین پر اچھی طرح جمی رہتی ہے اور بزرگ افراد کو پھسلنے سے بچاتی ہے۔
kevdia-1538911908.jpg

یونانی ڈیزائنر مائیکل دیماؤ کی بوڑھی والدہ کے گھٹنے کمزور ہیں اور انہیں دیکھتے ہوئے ہی یہ چھڑی بنائی گئی ہے۔ اس میں سیسے کے علاوہ کیولر 49 نامی ایک مٹیریل بھی استعمال کیا گیا ہے۔
Source