ہمارا نا بالغ میڈیا

angryoldman

Minister (2k+ posts)
اسلام علیکم
میں پچھلے دو تین دن سے اپنے نابالغ میڈیا کا رویہ نوٹ کر رہا تھا جس نے اس درد ناک المیہ پر بھی اپنا چورن بیچنا بند نہیں کیا بلکہ ایک نئی دوڑ شروع کر دی ہے.
جیسا کہ سب کو پتا ہے کہ یہ کوئی نئی بات نہیں.لیکن اسی فورم سے موجہ یہ پتا چلا کہ قوموں کی زندگی میں کچھ واقعیات ایسے ہوتے ہیں جو ان کی منزلوں کا دوبارہ سے تعین کرتے ہیں . میں بھی اسی کشمکش میں تھا کہ شاید یہ وہ ہی موقع ہے. چونکہ ہم ایک جذباتی قوم ہیں اور جذباتی لوگ دماغ کی بجائے دل سے زیادہ سوچتے ہیں اس لئے ان کو ورغلانا بھی آسان ہوتا ہے. اسی لیے پچھلے کئی سال سے ہمارا میڈیا ہمیں ورغلا رہا ہے.
ہوتا کچھ یوں ہے کہ سب چنیل نے اپنے اپنے حساب اور بساط کے مطابق کوریج کی .بلکہ میرے جیسے کمزور انسان ایسے لمحات دیکھ ہی نہیں سکے اور دیکھنے والے تھے بھی نہیں . ١٠ سے ١٥ منٹ کے انتہائی غم کے بعد ٣٠، ٣٠ سیکنڈ کے ٤، ٥ بیہودہ قسم کے اور انتہائی خوشی سے بھرپوراشتہارات دیکھنے والے کو ایک دوسری دنیا میں لے جاتے ہیں. پھر بریک ختم ہوتی ہے اور انتہائی غم شرو ہو جاتا ہے . لیکن اگر سوچا جائے تو انتہائی غم اور انتہائی خوشی کے ایک نارمل انسان کی زندگی پر کیا اثرات پڑتے ہیں؟
اس کا رد عمل کیا ہوتا ہے ؟
اس بارے میں سوچنا بوہت ضروری ہے . خیر اب تو نتیجہ سب کے سامنے ہے میڈیا کی بھر پور کوشش سے الحمدوللہ پوری قوم بے حس ہو گئی ہے ...سن ہو گئی ہے .
کافی لوگوں کو میری بات سے اتفاق نہیں ہوگا لیکن میں کوئی آ یں با یں شا یں نہیں ہانک رہا. جس ملک میں سوگ کا پہلا دن ہو اور قومی ٹیم میچ میں غل غپاڑہ کر رہی ہو. بوہت سارے لوگ اس کو زندہ دلی کا نام دیتے ہیں لیکن میں اسے بے حسی سمجھتا ہوں. اور جن قوموں نے کچھ کرنا ہوتا ہے وہ صرف ایک محاذ پر نہیں لڑتی ان کو سب محاذوں کا محاسبہ کرنا پڑتا ہے جو اس کی نا اہلی کی وجہ سے کھلے ہوتے ہیں. الله کرے کہ ہماری اس بے حسی کا مداوا ہو اور ہم ایک یکجا قوم بن جائیں . آمین
نوٹ : ویسے ہماری تباہی کا سارا ذمہ دار میڈیا اکیلا نہیں صرف ایک ادارہ ہے ایک مافیا ہے. باقی سب کے بارے آپ خوب جانتے ہیں .
شکریہ
 
Last edited by a moderator:

Mr Justice

Minister (2k+ posts)
Pakistan mein kuch bhi badalney wala nahi.

In a matter of few days, business as usual will carry on.

No leadership, no vision, no destination, no goals.
 
Raaz

(50k+ posts) بابائے فورم

باہر کی دنیا میں ، جو کہ کافروں کی دنیا ہے ، جب وہاں کوئی حادثہ ہوتا ہے تو تمام اشتہارات بند ہوتے ہیں ، نیوز چینل پر

ہاں ان کے انٹرٹنمٹ چینل اپنے معمول کے مطابق چلتے رہتے ہیں

ویسے بھی وہ کوئی موبایل پیکیج پر یا پیپسی پر چھلانگیں نہی لگاتے

;)ویسے ہمارے ہاں بالغ کون ہے ؟؟؟
 
Last edited:

Khair Andesh

Chief Minister (5k+ posts)
مسیحی برادری نے تو اپنی کرسمس پارٹیاں بند کی ہیں، دیکھنا یہ ہے کہ کیا مسلمان برادری بھی "نیو ایئر نائیٹ" سادگی سے منائے گی؟

angryoldman

Minister (2k+ posts)

باہر کی دنیا میں ، جو کہ کافروں کی دنیا ہے ، جب وہاں کوئی حادثہ ہوتا ہے تو تمام اشتہارات بند ہوتے ہیں ، نیوز چینل پر

ہاں ان کے انٹرٹنمٹ چینل اپنے معمول کے مطابق چلتے رہتے ہیں

ویسے بھی وہ کوئی موبایل پیکیج پر یا پیپسی پر چھلانگیں نہی لگاتے

;)ویسے ہمارے ہاں بالغ کون ہے ؟؟؟

پاکستان کا با لغ
آ صف زرداری
سیاست دانوں کا غیر سیاسی باپ
 
angryoldman

Minister (2k+ posts)
لیکن ہم اس مشکل کی گهڑی میں شہداء کے لواحقین کو تنہہ نہیں چهوڑ سکتے

میرے بھائی غم کی حالت میں اور خوشی کی حالت میں فرق ہوتا ہے .اور ہم اپنے بہن بھایوں کے کے غم میں اس میڈیا کے بغیر بھی شریک ہیں.
 
atensari

(50k+ posts) بابائے فورم
مسیحی برادری نے تو اپنی کرسمس پارٹیاں بند کی ہیں، دیکھنا یہ ہے کہ کیا مسلمان برادری بھی "نیو ایئر نائیٹ" سادگی سے منائے گی؟
اور بھارتی ایجنٹوں سے نفرت کے اظہار میں بھارتی فلمیں دیکھنا چھوڑ دے گی

http://www.siasat.pk/forum/showthre...liday-for-Indian-Movies&p=2945656#post2945656
یہ تھریڈ بھارتی ایجنٹوں سے نفرت کرنے والوں کی راہ تک رہا ہے

Last edited:

kpkpak

Minister (2k+ posts)
tum bahir ki duniya say ho andar ki dunia say?