ہفتہ وار مہنگائی میں بڑا اضافہ،ادارہ شماریات نے اعداد وشمار جاری کردیے

11shebazgovmengai.jpg

ادارہ شماریات کی جانب سے ہفتہ وار مہنگائی کے اعداد و شمار جاری کر دیئے گئے ہیں، جس کے مطابق رواں ہفتے مہنگائی میں 0.43 فی صد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے اور ایک ہفتے کے دوران 25 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ، 4 کی قیمتوں میں کمی اور 22 اشیا ضروریہ کی قیمتیں مستحکم رہیں۔

تفصیلات کے مطابق ادارہ شماریات کی جانب سے جاری کردہ ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق رواں ہفتے میں ملک میں مہنگائی کی مجموعی شرح 15.86 فیصد پر پہنچ گئی۔

ادارہ شماریات کے مطابق رواں ہفتے جن اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے، ان میں زندہ مرغی اوسط 5 روپے 54 پیسے فی کلو مہنگی ہوئی، گھی کی اوسط قیمت میں 5 روپے 99 پیسے فی کلو کا اضافہ ہوا، گھی کی اوسط فی کلو قیمت 480 روپے 22 پیسے پر پہنچ گئی، دال مسور اوسط 3 روپے 24 پیسے فی کلو مہنگی ہوئی۔

اسی طرح انڈے 4 روپے 88 پیسے فی درجن مہنگے ہوئے، ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 21 روپے 33 پیسے مہنگا ہوا، لہسن، آلو، دال ماش، مٹن، بیف، دودھ، دہی، چاول بھی مہنگا ہوا۔

ادارہ شماریات کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ رواں ہفتے کچھ اشیا کی قیمتوں میں کمی ہوئی جبکہ جند کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ آٹے کا 20 کلو کا تھیلا 106 روپے 94 پیسے سستا ہوا، آٹے کے 20 کلو تھیلے کی اوسط قیمت 966 روپے 56 پیسے پر آگئی، ایک ہفتے میں چینی اوسط 89 پیسے فی کلو سستی ہوئی، ملک میں چینی کی اوسط فی کلو قیمت 84 روپے 80 پیسے پر آگئی، ایک ہفتے میں گڑ ایک روپے 68 پیسے فی کلو سستا ہوا۔
 

mughals

Chief Minister (5k+ posts)
bijli kay liye paisay naheen rahay.
IMF nay paisay naheen diyay

Recipe for civil war
 

miafridi

Prime Minister (20k+ posts)
Pakistan economy performed better than any previous govt during IK's govt, not only that but Imran khan gave Pakistan more reforms/projects that anyone has ever given to Pakistan. These projects include 10-12 big dams, 11 billion trees, Health cards, One Syllabus, Ehsaas Program, Make in Pakistan policy(which not only increased exports, increased jobs at home, rebuilt the destroyed industry but also helped in substituting imports), Kamyab jawan program, affordable houses, EVM's, Oversea voting etc.

امپورٹڈ_حکومت_نامنظور