ہاشم آملہ کی جانب سے مشکل باؤلر قرار دینے پر محمد آصف کا ردعمل

1asifamla.jpg

پاکستان کے سابق فاسٹ بولر محمد آصف نے نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے بتا دیا کہ آخر کیوں ہاشم آملہ، سچن ٹنڈولکر، اے بی ڈویلیئر، لکشمن اور پیٹرسن جیسے مایہ ناز بلے باز ان کا سامنا کرنے سے ڈرتے تھے۔

سابق فاسٹ بولر نے کہا کہ یہ سب ایسے بلے باز تھے جن کی عادت ہوتی تھی کہ وہ جب کریز پر آتے تو کم از کم سنچری کا ڈیڑھ سو کا اسکور بنا کر جاتے تھے۔ مگر میری بولنگ کے پیچھے میری محنت تھی، اہم بات یہ تھی کہ میرا لینڈنگ فٹ وکٹ کے اندر اور ہاتھ امپائر کے سر کے اوپر سے آتا تھا۔

https://twitter.com/x/status/1479353403335749633
سابق فاسٹ بولر نے کہا کہ یہ ایسی جگہ ہوتی تھی جہاں سے جب گیند تھوڑی سی بھی سوئنگ ہوتی تو وہ بہت زیادہ محسوس ہوتی تھی۔ محمد آصف نے کہا کہ اس اینگل سے اگر گیند 2 انچ بھی سوئنگ ہو جاتی تو ایسا لگتا تھا کہ 2 فٹ تک گیند سوئنگ ہو گئی ہے۔ جب میں گیند کراتا تو بلے باز جب تک سیدھا ہو کر گیند کودیکھتا وہ اس کے سر پر پہنچ چکی ہوتی تھی۔

پروگرام کے دوران محمد آصف نے یہ بھی کہا کہ اب ہمارے بولر وکٹوں کی بجائے وکٹ کیپر کو بولنگ کرا رہے ہوتے ہیں۔ انہوں نے مزید تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ دورہ نیوزی لینڈ کے دوران میں سمجھتا ہوں کہ ہماری ٹیم کی بولنگ ناقص ہے۔ انہوں نے مصباح الحق اور وقار یونس سے متعلق کہا کہ وہ کوچنگ کے بنیادی اصولوں سے بھی ناواقف ہیں۔

یاد رہے کہ ساؤتھ افریقا کے سابق بلے باز ہاشم آملہ نے ایک انٹرویوں کے دوران کہا تھا کہ انہوں نے پورے کیرئیر میں پاکستان کے محمد آصف جیسی جادوئی بولنگ کبھی نہیں دیکھی۔


جنوبی افریقا اور بھارت کے درمیان کھیلی جا رہی سیریز کے دوران کمنٹیٹر نے لیجنڈ پروٹیز بلے باز ہاشم آملہ سے سوال کیا کہ آپ کے کیرئیر میں کس بولر نے اپنی تکنیک اور بولنگ سے آپ کو پریشان کیا۔ ہاشم آملہ نے پاکستان کے محمد آصف کا نام لیتے ہوئے کہا کہ وہ ایک جادوگر بولر تھے، آصف جب گیند ڈیلیور کرتے تو پتہ ہی نہیں چلتا تھا کہ گیند اندر آئے گی یا باہر جائے گی۔

ہاشم آملہ نے یہ بھی کہا کہ اپنے لمبے قد کی وجہ سے محمد آصف گیند کو اچھی لینتھ سے پھینکنے کی صلاحیت رکھتے تھے، ان کی بولنگ کو دیکھ کر بہت مزہ آتا تھا اور ان کی کوشش ہوتی تھی کہ محمد آصف سے سامنا نہ ہو۔
 

Will_Bite

Prime Minister (20k+ posts)
Not sure why Asif cant just take a compliment and return it back, instead of going on about why he was that good? Shoaib Actor is the same. Never heard Wasim or Waqar or Imran thumping their chests like this..
 

cestmoi ✅️

Chief Minister (5k+ posts)
Not sure why Asif cant just take a compliment and return it back, instead of going on about why he was that good? Shoaib Actor is the same. Never heard Wasim or Waqar or Imran thumping their chests like this..
He was just answering the question.