گیس لوڈشیڈنگ :ٹیکسٹائل برآمدات میں تقریباً 1 بلین ڈالر کا نقصان

aptma111.jpg


آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن (اپٹما) نے دعویٰ کیا ہے کہ گیس کی سپلائی میں کمی کے باعث 300 سے زائد ٹیکسٹائل ملز بند ہوچکی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن (اپٹما) کے چیئرمین عبدالرحیم ناصر نے بدھ کے روز وفاقی حکومت سے ٹیکسٹائل انڈسٹری کو گیس کی فراہمی فوری طور پر بحال کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ گیس لوڈشیڈنگ کی وجہ سے ٹیکسٹائل برآمدات میں تقریباً 1 بلین ڈالر کا نقصان ہو چکا ہے۔

اپٹما نارتھ زون کے چیف حامد زمان اور سینئر وائس چیئرمین کامران ارشد کے ہمراہ ایک پریس کانفرنس میں انہوں نے کہا کہ مالی سال 2021-22 کے دوران ٹیکسٹائل کی برآمد میں 26 فیصد اضافہ صرف توانائی کی فراہمی کی وجہ سے ممکن ہوا، ٹیکسٹائل کی صنعت نے قابل ستائش کارکردگی کا مظاہرہ کیا، 2020 میں ٹیکسٹائل کی برآمدات 12.5 بلین ڈالر سے بڑھ کر 2022 میں تقریباً 20 بلین ڈالر تک پہنچ گئیں، جو کہ 60 فیصد اضافہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ ٹیکسٹائل کے شعبے میں تیزی سے ترقی نے 5 بلین ڈالر سے زائد کی سرمایہ کاری کو فروغ دیا ہے اور 100 نئے ٹیکسٹائل یونٹس کے قیام کو فروغ دیا ہے، اگر یہ نئے نوٹس فعال ہوجائیں تو سالانہ 6.0 بلین ڈالر کی اضافی برآمدات حاصل ہوں گی ۔

عبدالرحیم ناصر نے کہا ہے کہ انڈسٹری کو گیس کی سپلائی ایک ہفتے کے لیے معطل کر دی گئی، جس سے پوری ویلیو ایڈڈ انڈسٹری میں پیداوار تقریباً رک گئی اور معیشت کو بہت زیادہ نقصان پہنچا، ملوں کی بندش کے باعث بڑے پیمانے پر ملازمین کی چھانٹی اور بے روزگاری ہوئی ہے، معاشی افراتفری پھیل رہی ہے ۔

اس موقع پر اپٹما نارتھ زون کے چیف حامد زمان نے کہا کہ اگر توانائی کی سپلائی اور لاگت میں رکاوٹوں کی یہی صورتحال رہی تتو پاکستان کو بیرون ملک سے 6 بلین ڈالر کا اضافی قرضہ لینے پر مجبور ہو جائے گا، جو کہ حالات میں ممکن نہیں ہو گا، انہوں نے ایکسپورٹ پر مبنی سیکٹرز کیلئے فوری طور گیس سپلائی کی فوری بحالی پر زور دیا۔
 

rahail

Senator (1k+ posts)
Mian aawe he aawe. Mian hoga tay kaarobar barhe ga. Mian de naare wajan gay.. Start chanting. Ab bayghairat tajiron ka sadr sattu pee kar soya howa hoga.