گھرکہکشاں

tariisb

Chief Minister (5k+ posts)

images
گھرکہکشاں

تقریبات ، ایام و ترتیب ، سب قہقہوں ، ذائقوں ، میں الجھے رہتے ہیں ، دل لگا رہتا ہے ، دل کو لگی رہتی ہے ، کہیں ڈوب گیا ، کہیں لگ گیا ، کہیں ٹوٹ گیا ، کہیں بس ہاتھ سے چھوٹ گیا ، محنت جاری رہتی ہے ، مشقت بھی ہوتی رہتی ہے ، رات گیے ، اندھیرے اندھیرے ، لڑکھڑآہٹ ، بوجھل سے قدم ، تھکی تھکی سی چال ، گھر تا بستر ، ایک وجود دھڑام ، نا سوچ بنی ، نا فکر پڑی ، صبح ہوئی ، پھر سے وہی مشقت ، پھر سے ویسی ہی دل لگیاں ، دل کو جا لگیاں ، وجود ہاتھ میں بستہ سنبھالے گھر سے نکل پڑتا ہے
______________________________________________________________________________________

اس میلے میں ، ہجوم و رونق میں ، چند معصوم آپ کے اطراف کھڑے ہیں ، معصوم ، بہت معصوم ، شرارتی بھی ، سوالی بھی ، عاجز بھی ، ضدی بھی ، دل دنیا کی روشنی ، دھن دولت کے مالک بھی ، کوئی گود میں بیٹھ جاتا ہے ، بابا کیا لاے ہو ؟ کوئی کندھے سے سر لگا کر ، کان میں سرگوشی کرتی ہے "بابا دیر سے کیوں آے ہو ؟ ، ایک طرف ماں بیٹھی ، دوسری طرف "وہ" کھڑی ، عالم پناہ ، یا عالم پناہ ! ظل الہی ، حضور کا اقبال بلند ہو ، سب ہو چکا ، اب اپنی اپنی لگی ہے ، اک دل ہے ، اور سب کو اسی سے لگی ہے ، ڈاکٹر کے جانا ہے ، ادویہ لاے ہو ، کل سکول میں فنکشن ہے ، ساتھ جانا ہے ، عزیز کی شادی ہے ، خریداری بھی کرنی ہے ، بچوں کے سوال ہیں ، لمبا سا سیشن ہے ، عجیب ہیں ، عجیب ہیں ، سوال عجیب ہیں ، سائل ! گھر کے شاہ ، بادشاہ کو کیا سے کیا سمجھ لیتے ہیں ، ہر سوال کا جواب فوری مانگتے ہیں ، سائنس بھی ، سیاست بھی ، ڈاکٹر بھی ، کوئی عالم بھی ، ہر سوال ساتھ ، بہروپ بدلنا پڑتا ہے عامر لیاقت بننا پڑتا ہے ، جواب دینا پڑتا ہے ، مسکراہٹ آتی ہے ، کبھی قہقہے میں بدل جاتی ہے ، ہٹو بچو ، ہٹو بچو ، ہٹو بچو کی صدا آتی ہے ، نہیں نہیں ، رہنے دو ، فرشتوں کو پاس رہنے دو ، سوال در سوال کرنے دو ، مجھے لاجواب ہونے دو ، رہنے دو رہنے دو ، فرشتوں سے مجھے مکالمہ کرلینے دو ، ہفتہ کو پارک جانا ہے ، رش نہیں ہوتا ، ہاں !ضرور جانا ہے ، موسم اچھا ہے ؟ برف دیکھنے بھی جانا ہے ، الله سے دعا کرو نا ، بادشاہ نے بچوں کو "وسیلہ" بنا لیا ، ان کے پیچھے چھپ کھڑا ہوا ، عالم پناہ سے عالیجاہ تک ، اب بارگاہ ہے ، عالیجاہ چھپا کھڑا ہے ، سہما کھڑا ہے ، بچے کھڑے ہیں ، الله میاں سے سوال کرتے ہیں ، پیارے الله میاں ، ہم نے برف دیکھنی ہے ، جلدی سے بادل دیں ، بارش دیں ، ابر ؟ ابر کرم دیں ، جلدی دیں ، ابھی دیں ، معلوم ہوا ، جتنا بھی ہے ، جہاں بھی ہے ، جیسا ہے ؟ جہاں بھی ہے ، ان معصومین جیسا کوئی بڑا ، بادشاہ بھی نا ہوا

_______________________________________________________________

کائنات میں ان گنت کہکشاں ہیں ، کہکشاؤں میں لاکھوں سیارے ہیں ، ان لاکھوں میں ایک زمین ہے بس زمین ہے ، زمین میں کتنے ہی ملک ، شہر ، شاہراہیں ، گھر اور نفوس ہیں ، اربوں لوگ ہیں ، ان اربوں میں ، ایک گھر ہے ، ایک گھر میں چند گھر والے ہیں ، ان گھر والوں میں ، آپ اہم ہیں ، وزیر اعظم سمجھ لیں ، صدر بن جائیں ، یا سپہ سالار کا روپ دھار لیں ، لیکن ؟ لیکن ؟ ہر روپ میں ایک بات کا خیال رہے ، سب بہت معصوم ہیں ، ان کے لیے شاہ ، بادشاہ ، عالم پناہ ، عالیجاہ ، عزت مآب ، آپ ؟ جناب ؟ آپ ہی آپ ہیں ، ان پر توجہ دیں ، بات سنیں ، جواب دیں ، ہمت دیں ، نصیحت کریں ، دین و دنیا ، گھر داری و دنیا داری ، ہر کام میں ناصح ہی نہیں ، معاون بنیں ، کیوں کہ ؟ دنیا کسی کہکشاں سے نہیں ، آپ کے گھر سے شروع ہوتی ہے ، اور یہیں ختم بھی ہوتی ہے

​________________________________________________________________________________________________

untitled-191.jpg
 
Ahud1

Chief Minister (5k+ posts)
بھائی جان گاڑ فادر ایک فلم تھی

آپ کو چاہئے تھوڑا بہتر سورس استمعال کریں
 
tariisb

Chief Minister (5k+ posts)
بھائی جان گاڑ فادر ایک فلم تھی

آپ کو چاہئے تھوڑا بہتر سورس استمعال کریں

(bigsmile)نوازش ، اصلاح کا شکریہ ، آج بس یہی ہاتھ لگا ، موضوع سے جا ملا ، اب تو اسی پر گزارہ کریں

______________________________________________________________________________
15 Life Lessons From The Godfather

don_corleoni__the_godfather_by_shadow_of_nemo-d39ka1c.jpg

_______________________________________________________________________

1. Dont make promises you cannot keep.
2. Dont involve yourself in other peoples personal lives.
3. Family is the most important thing in life.
4. Dont go against your family.

5. Dont act on emotion.
6. Keep your friends close, but your enemies closer.
7. Establish friendships out of respect, business, and trust.
8. White-collar criminals are the most powerful criminals.
9. Keep your business private; only discuss it amongst family members.

10. Violence is the last option.
11. Dont sell drugs.
12. Never make a request without offering your respect and friendship in return.
13. Build a powerful community.
14. Be prepared ahead of time. Never make a move or judgement without careful planning ahead of time.
15. Dont take things too personal.
tc_mark.gif

http://thoughtcatalog.com/iris-milanova/2014/01/15-life-lessons-from-the-godfather/
 
نادان

Prime Minister (20k+ posts)
@tariisb

کاش یہ لکھنے کا ہنر بانٹا جا سکتا تو ہم بھی آپ کے در پر سوالی بن کے کھڑے ہوجاتے .

:(
 
tariisb

Chief Minister (5k+ posts)
@tariisb

کاش یہ لکھنے کا ہنر بانٹا جا سکتا تو ہم بھی آپ کے در پر سوالی بن کے کھڑے ہوجاتے .

:(

(omg)وہ آئیں "تھریڈ" میں ہمارے ، خدا کی قدرت ہے
(bigsmile)کبھی ہم ان کو ، کبھی اپنے "تھریڈ" کو دیکھتے ہیں
________________________
وہ آئیں گھر میں ہمارے خدا کی قدرت ہے
کبھی ہم ان کو کبھی اپنے گھر کو دیکھتے ہیں
نظر لگے نہ کہیں اُس کے دست و بازو کو
یہ لوگ کیوں مرے زخمِ جگر کو دیکھتے ہیں

مرزا غالب

—• • مرزا غالب • •—

کوئی بلائے تو ہم آئیں بھی ...

وہ تو ویسے ہی سیاست پی کے میں چہل قدمی کرنے نکلی تھی تو آپ کی تھریڈ پر نظر پڑی ..اور آپ کی تھریڈ ہو اور ہم نہ آئیں ..ایسے تو حالات نہیں
 
Last edited:

tariisb

Chief Minister (5k+ posts)
???? ????? ?? ?? ???? ??? ...

?? ?? ???? ?? ????? ?? ??? ??? ???? ???? ???? ??? ?? ?? ?? ????? ?? ??? ??? ..??? ?? ?? ????? ?? ??? ?? ?? ???? ..???? ?? ????? ????

:( ???? ?? ????? ????

?? ????? ??? ??? ?? ????? ???? ?? ????? ????
??? ??? ?? ?? ???? ?? ??? ?? ???? ??? ????

?? ?? ??? ??? ?????? ???? ?? ???? ??? ???? ???
???? ??? ???? ???? ???? ??? ????? ????

??? ??? ?? ?? ?? ??? ?? ???? ?? ???? ??? ????
???? ??? ?? ???? ?????? ?? ???? ????? ????

?? ?? ???????? ??? ???? ?? ???? ????? ???? ??????
??? ??? ??? ??? ???? ?? ???? ??? ???? ???? ????

???? ???? ??? ???? ?? ??? ???? ???? ??
???? ??? ?? ?? ?? ??? ?? ??? ?? ???? ??? ????

??? ??? ???? ?????? ? ?? ?? ???? ????? ??? ??
?? ??? ???? ???? ???? ?? ?? ??? ?? ??? ????

???? ????? ???? ?? ????? ??? ??? ????? ????
???? ??? ???? ??? ? ???? ???? ??? ????? ????

?????????????????? ?????
________________________________________

<font size="5">

(omg)وہ آئیں "تھریڈ" میں ہمارے ، خدا کی قدرت ہے
(bigsmile)کبھی ہم ان کو ، کبھی اپنے "تھریڈ" کو دیکھتے ہیں
________________________
وہ آئیں گھر میں ہمارے خدا کی قدرت ہے
کبھی ہم ان کو کبھی اپنے گھر کو دیکھتے ہیں
نظر لگے نہ کہیں اُس کے دست و بازو کو
یہ لوگ کیوں مرے زخمِ جگر کو دیکھتے ہیں

—• • مرزا غالب • •—

مُنشی ایس کُڑی دے دست و بازو نے کیہڑا کمال کردِتّا اے، جیہڑا توں چاہنا ایں کہ تیرے زخمِ جگر توں دھیان ہٹ جائے؟؟
 
Piyasa

Minister (2k+ posts)
(bigsmile)نوازش ، اصلاح کا شکریہ ، آج بس یہی ہاتھ لگا ، موضوع سے جا ملا ، اب تو اسی پر گزارہ کریں

______________________________________________________________________________
15 Life Lessons From The Godfather

don_corleoni__the_godfather_by_shadow_of_nemo-d39ka1c.jpg

_______________________________________________________________________

1. Don’t make promises you cannot keep.
2. Don’t involve yourself in other people’s personal lives.
3. Family is the most important thing in life.
4. Don’t go against your family.

5. Don’t act on emotion.
6. Keep your friends close, but your enemies closer.
7. Establish friendships out of respect, business, and trust.
8. White-collar criminals are the most powerful criminals.
9. Keep your business private; only discuss it amongst family members.

10. Violence is the last option.
11. Don’t sell drugs.
12. Never make a request without offering your respect and friendship in return.
13. Build a powerful community.
14. Be prepared ahead of time. Never make a move or judgement without careful planning ahead of time.
15. Don’t take things too personal.
tc_mark.gif

http://thoughtcatalog.com/iris-milanova/2014/01/15-life-lessons-from-the-godfather/
ہيں اور بھی "سياست۔پی کے" پہ سخنور بہت اچھّے
کہتے ہيں کہ "تاری" کا ہۓ انداز بيان اور
 
نادان

Prime Minister (20k+ posts)
ہيں اور بھی "سياست۔پی کے" پہ سخنور بہت اچھّے
کہتے ہيں کہ "تاری" کا ہۓ انداز بيان اور

ایسا ویسا ....لفظوں کے موتیوں کو پرو کر جس طرح یہ خوبصورت مالا بناتے ہیں ..کبھی کبھی تو رشک سے زیادہ حسد ہونے لگتا ہے .

(serious)
 
Last edited:
For God sake

باؤلے بھوؤں تے لکھنوی اردو آلی فرقہ پرست غرارہ منڈلی توں علاوہ ایتھے میرا کسے دے نال کوئی مسئلہ نئیں اے
باقیاں نوں میں صرف جواب دینّا واں، تے اوہ وی صرف اِک ای، ایس لئی توں فکر نہ کر
 
Raaz

(50k+ posts) بابائے فورم
@tariisb

کاش یہ لکھنے کا ہنر بانٹا جا سکتا تو ہم بھی آپ کے در پر سوالی بن کے کھڑے ہوجاتے .

:(

(omg)وہ آئیں "تھریڈ" میں ہمارے ، خدا کی قدرت ہے
(bigsmile)کبھی ہم ان کو ، کبھی اپنے "تھریڈ" کو دیکھتے ہیں
________________________
وہ آئیں گھر میں ہمارے خدا کی قدرت ہے
کبھی ہم ان کو کبھی اپنے گھر کو دیکھتے ہیں
نظر لگے نہ کہیں اُس کے دست و بازو کو
یہ لوگ کیوں مرے زخمِ جگر کو دیکھتے ہیں

مرزا غالب

تاری ، یہ تمہیں صرف نظر لگایں گی ، لکھیں گی نہی
کیوں کہ ہاتھ کبھی کھانے سے فارغ ہوتے ہی نہی
;)
لیکن عقل بہت ہے ویسے انہوں میں
 
نادان

Prime Minister (20k+ posts)
باؤلے بھوؤں تے لکھنوی اردو آلی فرقہ پرست غرارہ منڈلی توں علاوہ ایتھے میرا کسے دے نال کوئی مسئلہ نئیں اے
باقیاں نوں میں صرف جواب دینّا واں، تے اوہ وی صرف اِک ای، ایس لئی توں فکر نہ کر

کیسے فکر نہ کروں ..اگر تو جو کو ئی زمیں ،جائیداد کا جھگڑا ہے تو اس کے لئے عدالتیں موجود ہیں ..اور جہاں آپ لوگ رہتے ہیں وہاں کی عدالتیں انصاف پسند ہیں .

اور اس کے علاوہ اگر یہاں فورم پر کبھی کوئی رنجش ہوئی ہے تو اسے کتنا لے کر چلیں گے ..اپنا دل بھی جلانا اور مجھ جیسے قاری کو اس تھریڈ سے بھگانا ..اور یہ اتنا تواتر سے ہو رہا ہے کہ لگتا ہے کہ ہر تھریڈ میدان جنگ بنا کرے گی ..ایسے میں میں کہاں جاؤں ..یہ فورم تو میری لائف لائن ہے .
 
نادان

Prime Minister (20k+ posts)
تاری ، یہ تمہیں صرف نظر لگایں گی ، لکھیں گی نہی
کیوں کہ ہاتھ کبھی کھانے سے فارغ ہوتے ہی نہی
;)
لیکن عقل بہت ہے ویسے انہوں میں

کیا آپ چاہتے ہیں کہ میں کفران نعمت کروں ..الله نے مجھے کھانے کے لئے منھ دیا اور دنیا میں اتنے مزے مزے کی چاکلیٹ اور آئیس کریم اتاریں تاکہ ہم اس کا ہر لمحہ شکر ادا کریں ..الله کا بڑا کرم ہے مجھ پر کہ میں الله کی شکر گزر بندی ہوں