گوتم گھمبیر نے حفیظ کی ڈیڈبال پر وارنر کے چھکا مارنے کو شرمناک قراردیدیا

gautham1231.jpg


حفیظ کی دوباؤنس والی بال پر وارنر کا چھکا۔۔ گوتم گھمبیر برہم

گزشتہ روز ہونے والے پاک آسٹریلیا ٹی ٹوئنٹی سیمی فائنل میں ایک وقت ایسا بھی آیا جب محمد حفیظ کی دو باؤنس والی گیند پر ڈیوڈ وارنر نے چھکا لگا دیا،محمد حفیظ کے ہاتھوں سے بال پھسلی اور پچ پر دو ٹھپے کھاگئی، ڈیوڈ وارنر نے یہ با ل بھی کھیلی اور چھکا لگادیا۔

ڈیوڈ وارنر کی جانب سے اس طرح کی بال کر شارٹ کھیلنے کو سابق بھارتی کھلاڑی گوتھم گھمبیر نے خوب آڑے ہاتھوں لیا،

گوتم گھمبیرنے ٹوئٹ میں حفیظ کی بال اور وارنر کے چھکا لگانے کی تصاویر شئیر کرتے ہوئے لکھا کہ وارنر کی طرف سے اس گیند کو کھیلنا انتہائی شرمناک عمل تھا،آسٹریلوی کھلاڑی کا اقدام گیم کی اسپرٹ کے بالکل خلاف تھا۔

https://twitter.com/x/status/1458865037351682051
گوتم گھمبیر نے شیم فل کے ہیش ٹیگ کا استعمال بھی کیا اور ساتھ بھارتی ٹیم کے کھلاڑی روی ایشون کو ٹیگ کرتے ہوئے ان کے رائے مانگی،گزشتہ رات سیمی فائنل میں پاکستان کے بولنگ کرتے ہوئے اسپنر محمد حفیظ کے ہاتھ سے گیند پھسل گئی تھی،اور پچ پر دو ٹھپے کھائے لیکن اس بال کو بھی وارنر نے کھیلا اور چھکا لگا دیا تھا۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں پاکستان کو پانچ وکٹوں سے شکست ہوئی، آسٹریلیا فائنل میں پہنچ گیا، کینگروز نے ایک سو ستتر کا ہدف ایک اوور سے قبل ہی حاصل کرلیا تھا، میتھیو ویڈ اور اسٹیونس نے چالیس گیندوں پر اکیاسی رنز بنائے تھے،اب ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا فائنل اتوار کو آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے درمیان ہوگا۔