گندے کپڑے

SardarSajidArif

Politcal Worker (100+ posts)
پاکستان غالبا دنیا کا وہ واحد ملک ہے جہاں جب کوئی چیز صاف کرنی ہو تو آواز دی جاتی ہے کہ کوئی گندا کپڑا پکڑائیے گا. پنجابی زبان میں نفاست پسندی سے کام لیتے ہوئے اس گندے کپڑے کو ٹاکی کہا جاتا ہے. ٹاکی کثیر الاستعمال ایک ایسی شے ہے جس کے اندر فوائد و فیوض کا ایک جہاں آباد ہے. جس طرح بندر تمام عمر ادرک کے سواد کو نہیں جان پاتا بالکل اسی طرح ٹشو استعمال کرنے والی مخلوق کبھی بھی ٹاکی کی برکات سے کماحقہ آگاہی حاصل نہیں کر سکتی . میرا مصمم ارادہ ہے کہ کرونا کے ثمرات کی وجہ سے اگر اس برس مجھے میٹرک میں پاس کر دیا گیا تو پی ایچ ڈی کے مقالے میں ٹاکی کے اغراض و مقاصد پر ایک تحقیقی مقالہ ضرور تحریر کروں گا. ہمت مرداں مدد خدا

گندگی و غلاظت سے لتھڑا ہوا ایک اجڑا پجڑا گھر. تعفن اور بساند ایسی کہ ناک کے پردے پھٹ جائیں. سچ پوچھئے تو داد دینی پڑتی ہے ان لہراتی, بل کھاتی اور لہلہاتی ٹاکیوں کو جو اس ناگفتہ بہ صورت حال میں بھی اپنی ننھی جانوں کی پرواہ کیے بغیر میدان کارزار میں میں لپکنے اور جھپکنے کو ہر دم تیار ہیں

گزشتہ کئی دہائیوں سے باریاں بدل بدل کر انتہائی محنت و مشقت سے صفائی ستھرائی میں مصروف لیکن گندگی کے انبار ہیں کہ بجائے گھٹنے کے بڑھے ہی چلے جا رہے ہیں. رسی سے لٹکتی ان ٹاکیوں کا ایک طائرانہ جائزہ لیتے ہیں

کسی اجرک کے دسویں حصے سے پھاڑی گئی یہ وضع دار ٹاکی
کسی اقامہ زدہ دھوتی سے چرائی گئی یہ طرحدار ٹاکی
کسی پگڑی سے اتاری گئی ڈیزل سے لبریز یہ بے روزگار ٹاکی
کسی شیروانی سے نکالی گئی خون آلود اور دل فگار ٹاکی
کسی سرخ ٹوپی کو کاٹ کر بنائی گئی یہ خدمت گار ٹاکی

وقفے وقفے سے یہی ٹاکیاں نت نئے عزائم اور منصوبوں کے ساتھ کولہے ہلاتی, مٹکاتی چلی آتی ہیں اور ایک داغ صاف کرتے کرتے کئی نئے داغ لگا کر کوچ کر جاتی ہیں. صفائی کے بہانے بہت بار اس گھر کا صفایا کر چکیں لیکن ہم ایسے مستقل مزاج چشم فلک نے کم ہی دیکھے ہوں گے جو بیسیوں تلخ تجربات کے باوجود
انہی ٹاکیوں سے کام چلانے پر مصر ہیں

اب اگر آپ کے ہاتھ ایک صاف کپڑا لگ ہی گیا ہے تو اسے جھاڑ پونچھ کا موقع کیوں نہیں دیتے. ذرا سوچئے یہ کہاں کی عقلمندی ہے کہ ہم زنگ آلود, بوسیدہ اور غلیظ ٹاکیوں کو بار بار آزماتے رہیں.
آپ یہ سوچئے اور میں ذرا پی ایچ ڈی کے مقالے پر غور و فکر کر لوں

Truthstands

Minister (2k+ posts)
بس اب مقالے میں اپنے اوپر ھونے والے ٹاکی حملے کا بھی ایک سیکشن رکھ لیجے گا اب بہت جلد اپ پر اجرک، اقامہ پانامہ، سرخ ٹوپیام اور اورنج ٹاکی پھیری جائیں گی
پھر اپکی ٹاکی لیرولیر کی جائےگی تاکہ اپ اپنے گھر کا آنگن اپنے خاندان کے لیے لہلہاتے نہ دیکھ سکیں
 
SardarSajidArif

Politcal Worker (100+ posts)
بس اب مقالے میں اپنے اوپر ھونے والے ٹاکی حملے کا بھی ایک سیکشن رکھ لیجے گا اب بہت جلد اپ پر اجرک، اقامہ پانامہ، سرخ ٹوپیام اور اورنج ٹاکی پھیری جائیں گی
پھر اپکی ٹاکی لیرولیر کی جائےگی تاکہ اپ اپنے گھر کا آنگن اپنے خاندان کے لیے لہلہاتے نہ دیکھ سکیں
بس ایک بار میٹرک پاس ہو جائے پھر سوچیں گے
 
Kavalier

Chief Minister (5k+ posts)
پاکستان غالبا دنیا کا وہ واحد ملک ہے جہاں جب کوئی چیز صاف کرنی ہو تو آواز دی جاتی ہے کہ کوئی گندا کپڑا پکڑائیے گا. پنجابی زبان میں نفاست پسندی سے کام لیتے ہوئے اس گندے کپڑے کو ٹاکی کہا جاتا ہے. ٹاکی کثیر الاستعمال ایک ایسی شے ہے جس کے اندر فوائد و فیوض کا ایک جہاں آباد ہے. جس طرح بندر تمام عمر ادرک کے سواد کو نہیں جان پاتا بالکل اسی طرح ٹشو استعمال کرنے والی مخلوق کبھی بھی ٹاکی کی برکات سے کماحقہ آگاہی حاصل نہیں کر سکتی . میرا مصمم ارادہ ہے کہ کرونا کے ثمرات کی وجہ سے اگر اس برس مجھے میٹرک میں پاس کر دیا گیا تو پی ایچ ڈی کے مقالے میں ٹاکی کے اغراض و مقاصد پر ایک تحقیقی مقالہ ضرور تحریر کروں گا. ہمت مرداں مدد خدا

گندگی و غلاظت سے لتھڑا ہوا ایک اجڑا پجڑا گھر. تعفن اور بساند ایسی کہ ناک کے پردے پھٹ جائیں. سچ پوچھئے تو داد دینی پڑتی ہے ان لہراتی, بل کھاتی اور لہلہاتی ٹاکیوں کو جو اس ناگفتہ بہ صورت حال میں بھی اپنی ننھی جانوں کی پرواہ کیے بغیر میدان کارزار میں میں لپکنے اور جھپکنے کو ہر دم تیار ہیں

گزشتہ کئی دہائیوں سے باریاں بدل بدل کر انتہائی محنت و مشقت سے صفائی ستھرائی میں مصروف لیکن گندگی کے انبار ہیں کہ بجائے گھٹنے کے بڑھے ہی چلے جا رہے ہیں. رسی سے لٹکتی ان ٹاکیوں کا ایک طائرانہ جائزہ لیتے ہیں

کسی اجرک کے دسویں حصے سے پھاڑی گئی یہ وضع دار ٹاکی
کسی اقامہ زدہ دھوتی سے چرائی گئی یہ طرحدار ٹاکی
کسی پگڑی سے اتاری گئی ڈیزل سے لبریز یہ بے روزگار ٹاکی
کسی شیروانی سے نکالی گئی خون آلود اور دل فگار ٹاکی
کسی سرخ ٹوپی کو کاٹ کر بنائی گئی یہ خدمت گار ٹاکی

وقفے وقفے سے یہی ٹاکیاں نت نئے عزائم اور منصوبوں کے ساتھ کولہے ہلاتی, مٹکاتی چلی آتی ہیں اور ایک داغ صاف کرتے کرتے کئی نئے داغ لگا کر کوچ کر جاتی ہیں. صفائی کے بہانے بہت بار اس گھر کا صفایا کر چکیں لیکن ہم ایسے مستقل مزاج چشم فلک نے کم ہی دیکھے ہوں گے جو بیسیوں تلخ تجربات کے باوجود
انہی ٹاکیوں سے کام چلانے پر مصر ہیں

اب اگر آپ کے ہاتھ ایک صاف کپڑا لگ ہی گیا ہے تو اسے جھاڑ پونچھ کا موقع کیوں نہیں دیتے. ذرا سوچئے یہ کہاں کی عقلمندی ہے کہ ہم زنگ آلود, بوسیدہ اور غلیظ ٹاکیوں کو بار بار آزماتے رہیں.
آپ یہ سوچئے اور میں ذرا پی ایچ ڈی کے مقالے پر غور و فکر کر لوں

Sir ap sab say gandi aur important Taaki bhool gaye hayn shayad, ya kisi maslihat k tehat khaki rang ki ghaleez takiyan iss mazmoon say bahir rakhi gai hayn?
 
SardarSajidArif

Politcal Worker (100+ posts)
Sir ap sab say gandi aur important Taaki bhool gaye hayn shayad, ya kisi maslihat k tehat khaki rang ki ghaleez takiyan iss mazmoon say bahir rakhi gai hayn?
مصلحت نہیں یہ محبت ہے. پاک فوج کی قربانیاں اتنی زیادہ ہیں کہ ان کی غلطیوں اور کوتاہیوں کو نظر انداز کرنا پڑتا ہے
 
نادان

Prime Minister (20k+ posts)
صاف کپڑا تو ہاتھ لگ گیا ہے ..اور اس کی پوری کوشش بھی ہے کہ صفائی کر سکے ..کبھی عدلیہ آڑے آتی ہے تو کبھی میڈیا جھوٹ کا طوفان اٹھا لیتا ہے ..اس دھند میں اس کے اچھے کام چھپ جاتے ہیں
لیکن الله سے اچھی امید ہے اور خان کی نیت پر زرہ بھر شک نہیں ..راستہ کھٹن ہے ..اگر الله نے اسے زندگی دی اور موقع بھی ..تو وہ ہمیں ایک دن صاف سسٹم مہیا کرنے میں کامیاب ہو جائے گا ..جو اس کی بھی ترجیح ہے اور میری بھی ..
مت بھولیں کہ ہم ایک گلے سڑے نظام میں رہتے کرپٹ مافیا سے لڑ رہے ہیں
 
Dr Adam

Prime Minister (20k+ posts)
پاکستان غالبا دنیا کا وہ واحد ملک ہے جہاں جب کوئی چیز صاف کرنی ہو تو آواز دی جاتی ہے کہ کوئی گندا کپڑا پکڑائیے گا. پنجابی زبان میں نفاست پسندی سے کام لیتے ہوئے اس گندے کپڑے کو ٹاکی کہا جاتا ہے. ٹاکی کثیر الاستعمال ایک ایسی شے ہے جس کے اندر فوائد و فیوض کا ایک جہاں آباد ہے. جس طرح بندر تمام عمر ادرک کے سواد کو نہیں جان پاتا بالکل اسی طرح ٹشو استعمال کرنے والی مخلوق کبھی بھی ٹاکی کی برکات سے کماحقہ آگاہی حاصل نہیں کر سکتی . میرا مصمم ارادہ ہے کہ کرونا کے ثمرات کی وجہ سے اگر اس برس مجھے میٹرک میں پاس کر دیا گیا تو پی ایچ ڈی کے مقالے میں ٹاکی کے اغراض و مقاصد پر ایک تحقیقی مقالہ ضرور تحریر کروں گا. ہمت مرداں مدد خدا

گندگی و غلاظت سے لتھڑا ہوا ایک اجڑا پجڑا گھر. تعفن اور بساند ایسی کہ ناک کے پردے پھٹ جائیں. سچ پوچھئے تو داد دینی پڑتی ہے ان لہراتی, بل کھاتی اور لہلہاتی ٹاکیوں کو جو اس ناگفتہ بہ صورت حال میں بھی اپنی ننھی جانوں کی پرواہ کیے بغیر میدان کارزار میں میں لپکنے اور جھپکنے کو ہر دم تیار ہیں

گزشتہ کئی دہائیوں سے باریاں بدل بدل کر انتہائی محنت و مشقت سے صفائی ستھرائی میں مصروف لیکن گندگی کے انبار ہیں کہ بجائے گھٹنے کے بڑھے ہی چلے جا رہے ہیں. رسی سے لٹکتی ان ٹاکیوں کا ایک طائرانہ جائزہ لیتے ہیں

کسی اجرک کے دسویں حصے سے پھاڑی گئی یہ وضع دار ٹاکی
کسی اقامہ زدہ دھوتی سے چرائی گئی یہ طرحدار ٹاکی
کسی پگڑی سے اتاری گئی ڈیزل سے لبریز یہ بے روزگار ٹاکی
کسی شیروانی سے نکالی گئی خون آلود اور دل فگار ٹاکی
کسی سرخ ٹوپی کو کاٹ کر بنائی گئی یہ خدمت گار ٹاکی

وقفے وقفے سے یہی ٹاکیاں نت نئے عزائم اور منصوبوں کے ساتھ کولہے ہلاتی, مٹکاتی چلی آتی ہیں اور ایک داغ صاف کرتے کرتے کئی نئے داغ لگا کر کوچ کر جاتی ہیں. صفائی کے بہانے بہت بار اس گھر کا صفایا کر چکیں لیکن ہم ایسے مستقل مزاج چشم فلک نے کم ہی دیکھے ہوں گے جو بیسیوں تلخ تجربات کے باوجود
انہی ٹاکیوں سے کام چلانے پر مصر ہیں

اب اگر آپ کے ہاتھ ایک صاف کپڑا لگ ہی گیا ہے تو اسے جھاڑ پونچھ کا موقع کیوں نہیں دیتے. ذرا سوچئے یہ کہاں کی عقلمندی ہے کہ ہم زنگ آلود, بوسیدہ اور غلیظ ٹاکیوں کو بار بار آزماتے رہیں.
آپ یہ سوچئے اور میں ذرا پی ایچ ڈی کے مقالے پر غور و فکر کر لوں

ایولله محترم سردار عارف صاحب! استعارے میں بات کرنے کا اسلوب تو کوئی آپ سے سیکھے . بہت، بہت عمدہ، دل خوش کر دیا

ع

بیاں کروں تو کبھی ختم نہ ھو قصہ عشق
سمیٹ لوں تو فقط دل کے استعارے میں ہے
 
Kavalier

Chief Minister (5k+ posts)

ایولله محترم سردار عارف صاحب! استعارے میں بات کرنے کا اسلوب تو کوئی آپ سے سیکھے . بہت، بہت عمدہ، دل خوش کر دیا

ع

بیاں کروں تو کبھی ختم نہ ھو قصہ عشق
سمیٹ لوں تو فقط دل کے استعارے میں ہے

Kiya sher mara hay Dr sahib,,,, wah ...?
 
SardarSajidArif

Politcal Worker (100+ posts)
ایولله محترم سردار عارف صاحب! استعارے میں بات کرنے کا اسلوب تو کوئی آپ سے سیکھے . بہت، بہت عمدہ، دل خوش کر دیا

ع

بیاں کروں تو کبھی ختم نہ ھو قصہ عشق
سمیٹ لوں تو فقط دل کے استعارے میں ہے
آپ کے یہ الفاظ میرے لئے اعزاز ہیں ڈاکٹر صاحب
بہت بہت نوازش