گندم خریداری کی اجازت نہ ملنے پر وزیراعلیٰ پنجاب کا سپریم کورٹ جانےکا اعلان

wheat-imran-khan-shehbaz-sharif.jpg


وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی نے گندم کی فراہمی میں پنجاب کے ساتھ امتیازی سلوک پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اس معاملے پر سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کا اعلان کیا ہے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جب اس سلسلے میں وفاقی حکومت سے اجازت طلب کی گئی تو وزیراعظم نے پنجاب حکومت اور نجی شعبے کو گندم درآمد کرنے کی اجازت نہ دی۔

انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت نے دوسرے صوبوں کو گندم فراہم کی لیکن پنجاب کو دینے سے انکار کر دیا، ہم اس معاملے کو سپریم کورٹ لے کر جائیں گے۔ شہباز شریف پہلے میرا بیان پڑھیں پھر جواب دیں اور بولنے سے پہلے سوچیں، انہوں نے وزیراعظم پر کثرت سے جھوٹ بولنے کا الزام بھی عائد کیا۔

انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت، پنجاب میں عام آدمی کو گندم اور آٹے کی فراہمی میں رکاوٹیں کھڑی کر رہی ہے، سیلاب زدگان کی بھی کوئی مدد نہیں کی۔ وزیر اعظم کو ایک خط لکھا تھا جس میں ان سے پنجاب کے لیے 10 لاکھ میٹرک ٹن گندم کی منظوری کے لیے اپیل کی تھی۔

وزیراعلیٰ نے بتایا کہ پنجاب کا ساڑھے 28 لاکھ میٹرک ٹن گندم کا ذخیرہ آئندہ برس فروری کے آخر تک ختم ہونے کا خدشہ ہے۔ پرویز الہٰی نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ق) اور پی ٹی آئی کے ارکان صوبائی اسمبلی کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے، نو منتخب اراکین پیر کو حلف اٹھائیں گے۔

 

ranaji

President (40k+ posts)
اس گٹھے گشتی کے بچے کو ننگا کرکے اسکی تشریف میں مرچوں والی بوتل ڈال کے اسکو لانے والے باجوے کو پارسل کردو
 

Dr Adam

Prime Minister (20k+ posts)

معاملات خاصے سیریس ہیں . کہیں پنجاب میں قحط کی صورتحال نہ پیدا ہو جائے
 

Lubnakhan

Minister (2k+ posts)
In wake of news that tons of wheat has been wasted in Sind(floods) ,and there won’t be land available for next crops, this decision of federal government is strange.
They should stop their extravagant foreign trips to save dollars.