گزشتہ 3 برسوں میں کتنے لاکھ بھارتی شہریوں نے بھارتی شہریت چھوڑی؟

indian1n1n11.jpg

مودی سرکار کے بھارت میں شہریوں کا جینا حرام، مذہبی آزادی نہیں، اقلیتیں غیرمحفوظ غنڈہ گردی عروج پر ہے، ایسے میں بھارتی شہریوں نے ملک چھوڑنے میں ہی عافیت جانی،بہتر مسقبل کیلیے ملک چھوڑا شہریت بھی چھوڑ دی۔

رپورٹ کے مطابق بھارتی شہری دوسرے ملکوں کی شہریت حاصل کرنے کے لیے بھارتی شہریت کو خیر آباد کہنے لگے،اڑتالیس بھارتی باشندوں نے پاکستانی شہریت کے لیے اپنی شہریت چھوڑی۔

بھارتی حکومت کے اعداد و شمار کے مطابق چودہ سو افراد اپنی بھارتی شہریت چھوڑ کر چین جاچکے ہیں،بھارتی حکام نے پارلیمنٹ کو بتایا کہ 2021 میں ایک لاکھ تریسٹھ ہزار بھارتیوں نے اپنی شہریت ترک کردی۔

بھارتی وزارت داخلہ نے پارلیمان کو بتایا کہ گزشتہ تین برسوں کے دوران تقریبا تین لاکھ 92 ہزار سے زائد بھارتی شہری اپنی مقامی شہریت ترک کر کے بیرون ملک چلے گئے،ان اعداد و شمار کے مطابق بھارتیوں نے سب سے زیادہ امریکی شہریت حاصل کی، جو بھارتی تارکین وطن کا سب سے پسندیدہ ملک ہے۔

گزشتہ سال مجموعی طور پر ایک لاکھ 63 ہزار لوگوں نے بھارتی شہریت چھوڑی، ان میں سے 78 ہزار امریکی شہری بن گئے۔

دوسرے نمبر آسٹریلین شہریت 23,533 افراد نے، کینیڈین شہریت 21,597 باشندوں نے اور برطانوی شہریت 14,637 بھارتی باشندوں نے حاصل کی۔

حکومت کا کہنا ہے کہ 2019 میں ایک لاکھ 44 ہزار سے زیادہ افراد نے بھارتی شہریت چھوڑ دی تھی، گزشتہ سال اب تک کا سب سے زیادہ شہریوں نے بھارتی شہریت چھوڑ دی۔