کیوی کپتان نے اعصاب قابو میں رکھے

raaja.bcn

Politcal Worker (100+ posts)
659621_6002845_kivi00_updates.jpg


ورلڈ کپ کے فائنل میں پہنچنے والی نیوزی لینڈ ٹیم کے کپتان کین ولیمسن نہ صرف ایک اچھے کپتان بلکہ ایک مثالی انسان بھی ہیں۔

انھوں نے 2014 میں پاکستان میں ہونے والے اے پی ایس حملے میں زخمی بچوں کیلئے میچزکی فیس اورٹیم کی کٹ راولپنڈی اسپتال بھجوائی تھیں۔

میگا ایونٹ کا فائنل کھیلنے والی نیوزی لینڈ ٹیم جیت تونہ سکی لیکن اس ٹیم نے لوگوں کے دل ضرور جیت لئے۔

659621_2208486_kivi01_updates.jpg

اس ٹیم کی مقبولیت کی خاص وجہ ان کے کپتان کین ولیمسن ہیں، جنہوں نے پورے ٹورنامنٹ میں اعصاب قابومیں رکھا اور بڑی خندہ پیشانی سے اپنی ٹیم کوکھلایا، جبکہ فائنل میں بھی بہت پرسکون نظر آئے۔

کین ولیمسن نہ صرف بہترین کپتان ہیں بلکہ ایک رحم دل ہمدرد اور انسان بھی ہیں، انھوں نے پانچ سال پہلے پاکستان میں ہونے والے اے پی ایس حملے میں زخمی بچوں کیلئے میچزکی فیس ہی نہیں بلکہ اپنی ٹیم کی کٹ بھی یونس خان کے ہاتھوں راولپنڈی بھجوائی جو انسانی اقدارکی بہترین مثال ہے۔
 
Last edited by a moderator:

thinking

Prime Minister (20k+ posts)
Every time they have a gentleman in the team.
Fleming.
Vetori.
Mccullum
Williamson.
Examples..

Agreed..NZ team blessed with gentleman captain and players..which I never see in others teams..Skill and talent wise NZ is 6th in rank in the WC..But Williamson take this team in the final..and narrowly missed the WC..due to bad luck..They almost win the final..but luck was with England team..