کیا ہیلتھ کارڈ دینے سے حکومت کی سیاسی پوزیشن مظبوط ہوئی؟سلیم صافی

saleem-safi.jpg


سینئر صحافی و تجزیہ کار سلیم صافی نے کے پی میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات پر بات کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت امن و عامہ کی صورتحال کو برقرار رکھنے کی بجائے کسی اور چیز پر توجہ مرکوز کیے بیٹھی تھی۔

انہوں نے کہا کہ یہ انتخابات پورے صوبے میں نہیں بلکہ صرف 17 اضلاع میں تھے جس کا مطلب ہے کہ صوبائی حکومت کو پورے صوبے میں نہیں بلکہ صرف چند اضلاع میں لاء اینڈ آرڈر کو برقرار رکھنا تھا مگر کے پی حکومت سے یہ بھی نہ ہو سکا۔

انہوں نے شبلی فراز پر ہونے والے حملے اور درہ آدم خیل میں پیش آنے والے ناخوشگوار واقعے پر کہا کہ یہی نہیں اس طرح کے اور بہت واقعات پیش آئے ہیں جن میں ہجوم نے حملہ کر کے من مانیوں کی ہیں مگر حکومت بے بس نظر آ رہی ہے۔


اینکر پرسن و تجزیہ کار سلیم صافی کا یہ بھی کہنا تھا کہ حکومت کا یہ دعویٰ کہ انہوں نے صوبے میں ہیلتھ کارڈ دیئے ہیں تو ان کی سیاسی پوزیشن بہتر ہے یہ محض دعویٰ ہے کیونکہ اگر ایسا ہوتا تو وہ بہت پہلے بلدیاتی انتخابات کراکر اپنا آپ منوا چکے ہوتے۔

انہوں نے یاد دلایا کہ کے پی میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات عدالت کی ہدایت پر کروائے جا رہے ہیں اور وہاں پر بھی حکومت کا غیر جماتی بنیادوں پر الیکشن کرانے کا موقف مسترد ہوا ہے۔
 

zaheer2003

Chief Minister (5k+ posts)
سالیا یہ لوگوں کی مدد کیلئے ہے ووٹ خریدنے کیلئے نہیں