کیا پشاور بس منصوبہ اس صدی میں مکمل ہوجائیگا :پشاور ہائیکورٹ

mhafeez

Chief Minister (5k+ posts)
پتا نہیں پشاور بس منصوبے کو ہم دیکھ پائیں گے ؟جسٹس محمد ابراہیم ، بی آر ٹی سٹیشنز پر کام جاری ہے ،ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل 26سٹیشنز ہیں تو ان پر کام مکمل ہونے میں مزید کئی سال لگیں گے ، ریمارکس ، کیس کی سماعت 16 اکتوبر تک ملتوی

peshawar-640x360.jpeg


پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک)پشاور ہائیکورٹ میں بی آر ٹی ٹریک پر اوور ہیڈ برج زیادہ فاصلے پر بنائے جانے کیخلاف کیس کی سماعت جسٹس محمد ابراہیم اور جسٹس نعیم انور پر مشتمل 2 رکنی بینچ نے کی ۔ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل ارشد خان بھی عدالت میں پیش ہوئے جن سے جسٹس محمد ابراہیم نے استفسار کیا کہ "کیا پشاور بس ریپڈ ٹرانزٹ منصوبہ اس صدی میں مکمل ہوگا؟

پتا نہیں اس منصوبے کو ہم دیکھ پائیں گے ؟"اس پر ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل ارشد خان نے عدالت کو بتایا کہ بی آر ٹی سٹیشنز پر کام جاری ہے اور منصوبہ جلد مکمل ہوجائے گا۔ارشد خان نے عدالت کو بتایا کہ منصوبے میں 26 سٹیشنز ہیں۔

جس پر جسٹس ابراہیم نے ریمارکس دیئے کہ 26 سٹیشنز ہیں تو ان پر کام مکمل ہونے میں مزید کئی سال لگیں گے ۔بعد ازاں عدالت نے کیس کی سماعت 16 اکتوبر تک ملتوی کردی۔یاد رہے پشاور میں ٹرانسپورٹ کا منصوبہ بی آر ٹی تحریک انصاف کے گزشتہ دور حکومت میں شروع ہواتھا جو کئی تاریخوں کے باوجود تاحال مکمل نہیں ہوسکا

 
Last edited by a moderator:

such bolo

Chief Minister (5k+ posts)
جب مکمل ہوگا ان شا للہ اسی سال دسمبر یا ہھر جنوری فروی تو یہ ججز اور میڈیا منہ چھپاتے پھرینگے
کسی بھی منصوبے جو نییں چھوڑا اس مافیا نے
تنقید کی بوچھاڑ جر کے سمجھتے ہیں کہ سیاسی فائدہ مل جائے گا۔۔۔جبکہ اسکا الٹ ہوتا ہے