کیا مسلمانوں پر امام کی بیعت لازم ہے

Pakistani1947

Chief Minister (5k+ posts)
بیعت صرف مسلمانوں کے قائد کو دی جاسکتی ہے ، اور بیعت فیصلہ سازوں - یعنی علماء کرام اور فضیلت و مرتبہ کے لوگ دیتے ہیں۔ ایک بار جب وہ اس سے بیعت کرتے ہیں تو ، اس کی قیادت کی حیثیت کی تصدیق ہوجاتی ہے ، اور عام لوگوں کو خود اس سے بیعت کرنے کی ضرورت نہیں ہوتی ہے ، بلکہ انہیں اس وقت تک اس کی اطاعت کرنی ہوگی جب تک کہ اللہ تعالی کی نافرمانی نہ ہو۔

الْمَازِرِيّ نے کہا: مسلمانوں کے قائد کو بیعت دے جانے کے بارے میں ، فیصلہ سازوں کے لئے کافی ہے کہ وہ انہیں اپنا خلیفہ /حاکم مقرر کریں ۔ ہر ایک مسلمان کے لئے یہ ضروری نہیں ہے کہ وہ اس کے پاس آئے اور اس میں ہاتھ ڈالے ، بلکہ اس کے لئے اتنا ہی کافی ہے کہ اپنے آپ کو حاکم کی اطاعت کرنے کا پابند سمجھے اور اس کے تابع ہوتے هوئے اس کے خلاف بغاوت نہ کرے۔ حوالہ، فتح الباري

النووي رحم اللہ علیہ نے صحیح مسلم میں لکھا ہے: ہ
بیعت کے حوالے سے: علمائے کرام اس بات پر متفق ہیں کہ اس کے درست ہونے کےلئے تمام لوگوں یا تمام فیصلہ سازوں کو اپنا خلیفہ دینا ضروری نہیں ہے۔ بلکہ ، اگر بیعت ان علماء کرام اور فضیلت و مرتبہ کے حامل افراد کے ذریعہ دی گئی ہے ، تو یہی کافی ہے۔ ہر فرد پر یہ لازم نہیں ہے کہ وہ قائد کے پاس آئے اور اس میں ہاتھ ڈالے اور اس سے بیعت کرے۔ بلکہ ہر فرد کا تقاضا یہ ہے کہ وہ اس کے تابع ہو اور اس کے خلاف نہ ہو یا اس کے خلاف سرکشی نہ کرے۔

سنت کی کتابوں میں بیعت کے بارے میں جو احادیث بیان کی گئی ہیں اس سے مراد مسلم رہنما کی بیعت کرنا ہے ، جیسے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: "جو شخص فوت ہوجائے اور اس نے بیعت نہیں کی (مسلم قائد سے) اسکی موت جاہلیت کی ہوگئی۔ صحیح مسلم 1851

اور آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا: "جو شخص کسی قائد سے بیعت کرے اور اسے اپنا ہاتھ اور دل دے تو وہ اس کی اتنی اطاعت کرے جتنا وہ کرسکتا ہے۔" اگر کوئی دوسرا آتا ہے اور (قیادت کے لئے) اس سے جھگڑا کرتا ہے تو دوسرے کو مار ڈالو۔ صحیح مسلم 1844

اور آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا: "اگر دو خلیفوں سے بیعت ہو تو ان میں سے دوسرے کو قتل کردو۔" صحیح مسلم 1853

اوپر بیان کی گئی احادیث کی روشی میں میں یہ بات یقینی طور پر کہی جاسکتی ہے کہ بلاشبہ یہ سب کچھ مسلم قائد سے بیعت کرنے کے ساتھ ہے، ورنہ یہ کبھی نہ کہا جاتا کہ "اگر دو خلیفوں سے بیعت ہو تو ان میں سے دوسرے کو بھی قتل کرو۔" پاکستان میں سیدھے سادھے لوگوں کو ورغلا کر ہزاروں خلیفوں نے لاکھوں بلکہ کروڑوں لوگوں سے بیعت لی ہے وہ اس زمرے میں نہیں آتے اور نہ ہی مسلمانوں پر ان جاہل خلیفوں کی بیعت لازم ہے, اگر ہے تو وہ حاکم وقت کی ہے، لیکن شرط یہی ہے کہ وہ کسی گناہ یامعصیت کے کام کا حکم نہ دیں، اور اگر وہ کوئی ایسا حکم دیتے ہیں جس میں اللہ کی نافرمانی ہے تو ایسی صورت میں حاکم کی کوئی اطاعت نہیں ہے ۔

الشيخ صالح الفوزان حفظه الله نے مختلف گروہوں سے بیعت کرنے کے بارے میں ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا: بیعت صرف مسلمانوں کے قائد کے ساتھ ہے یہ مختلف بیعت بدعت ہیں اور یہ مسلمانوں میں تقسیم کی وجوہات میں شامل ہیں۔ جو مسلمان ایک ملک یا ایک بادشاہی میں رہ رہے ہیں ان کا ایک رہنما سے بیعت ہونا چاہئے۔ متعدد قسم کی بیعت جائز نہیں ہے۔ المنتقى من فتاوى الشيخ صالح الفوزان 1/367

اس معاملے میں کہ قائد کو کس طرح بیعت دی جانی چاہئے ، مردوں کے معاملے میں یہ الفاظ اور عمل میں ، یعنی مصافحہ کے ساتھ کیا جاتا ہے۔ خواتین کے معاملے میں ، یہ صرف الفاظ سے ہوتا ہے۔ یہ احادیث میں ثابت ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے کس طرح بیعت ہوئی۔

مثال کے طور پر ، عائشہ رضی اللہ عنہا نے کہا: "نہیں ، اللہ تعالی کی قسم ، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا ہاتھ کبھی بھی کسی (غیر محرم) عورت کے ہاتھ کو نہیں لگا تھا۔ بلکہ وہ صرف ان الفاظ میں ان کی بیعت قبول کرتے تھے ۔ روایت البخاری ، 5288؛ صحیح مسلم ، 1866

النووي رحمه الله نے اپنی شرح (تفسیر) میں کہا ہے: "اس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ عورتوں کے لئے بیعت صرف الفاظ میں کی جاتی ہے ، رہنما کا ہاتھ نہ لئے بغیر ، اور مردوں کے لئے یہ الفاظ میں کیا جاتا ہے اور اس کا ہاتھ لے کر

والله أعلم۔
ماخوز

knowledge88 , Dr Adam , Citizen X, Rambler, karachiwala
 
Last edited:

Pakistani1947

Chief Minister (5k+ posts)
ہمیں ابوبکر بن ابی شیبہ نے حدیث بیان کی ، کہا : ہمیں عبداللہ بن ادریس نے یحییٰ بن سعید اور عبیداللہ بن عمر سے حدیث بیان کی ، انہوں نے عبادہ بن ولید سے ، انہوں نے اپنے والد سے ، انہوں نے ان کے دادا سے روایت کی ، انہوں نے کہا : ہم نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ اس بات پر بیعت کی کہ مشکل میں اور آسانی میں اور خوشی میں اور ناخوشی میں اور خود پر ترجیح دیے جانے کی صورت میں بھی سنیں گے اور اطاعت کریں گے اور اس بات پر بیعت کی کہ جن کے پاس امارت ہو گی ، امارت کے معاملے میں ان سے تنازع نہیں کریں گے اور ہم جہاں کہیں بھی ہوں گے ( ہمیشہ ) حق کہیں گے اور اللہ کے ( دین پر چلنے کے ) معاملے میں کسی ملامت کرنے والے کی ملامت سے نہیں ڈریں گے۔
Sahih Muslim - 4768-Islam360
 
Last edited:

Pakistani1947

Chief Minister (5k+ posts)
جنادہ بن ابی امیہ سے روایت ہے ، کہا : ہم حضرت عبادہ بن صامت رضی اللہ عنہ کے پاس حاضر ہوئے ، وہ ( اس وقت ) بیمار تھے ، ہم نے عرض کی : اللہ تعالیٰ آپ کو صحت عطا فرمائے ، ہم کو ایسی حدیث سنائیے جس سے ہمیں فائدہ ہوا اور جو آپ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنی ہو ، ( حضرت عبادہ بن صامت رضی اللہ عنہ نے ) کہا : رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہم کو بلایا ، ہم نے آپ کےساتھ بیعت کی ، آپ نے ہم سے جن چیزوں پر بیعت لی وہ یہ تھیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہم سے خوشی اور ناخوشی میں اور مشکل اور آسانی میں اور ہم پر ترجیح دیے جانے کی صورت میں ، سننے اور اطاعت کرنے پر بیعت کی اور اس پر کہ ہم اقتدار کے معاملے میں اس کی اہلیت رکھنے والوں سے تنازع نہیں کریں گے ۔ کہا : ہاں ، اگر تم اس میں کھلم کھلا کفر دیکھو جس کے ( کفر ہونے پر ) تمہارے پاس ( قرآن اور سنت سے ) واضح آثار موجود ہوں۔
Sahih Muslim – 4771-Islam360
 
HSiddiqui

You have quoted AHADITH 1844 & 1853, associating them with Prophet P.B.U.H, and both are wrong, first of all any muslim in a right mind will not accept that Prophet P.B.U.H coud ever use this language and create retaliation among the ummah, secondly These number Hadith in SAHIH MUSLIM are on other subject, kindly do not quote any thing irresponsibly.
Best thing for a Muslim is to read Quran , understand what Allah is asking and offering (saza or Jaza) and read seerat un Nabi P.B.U.H and try your best to follow as much as possible. AHADITH are good listen to them but remember there are ZAEEF and MUSTANID ahadiths, and not set measure to varify. So my advise do not take risk and put yourself in greater loss on the day of judgement, ISlam is easiest and any one can have access to what Allah has said, Quran is sent for the same purpose, and prophet was selected to explain , promote and demonstrate, which he did Alhumdolillah. READ QURAN WITH MEANING< AND FOLLOW PHOPHET MUHAMMED'S FOOT STEP.
 
Check Islam360 App which even tells you whether the Hadeeth is Sahih or Zaeef. I am quoting following Hadith from Islam360, which says that it is Sahih , the international number is 4799 for same hadith#1853 .

حضرت ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے ، کہا : رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : جب دو خلیفوں کے لیے بیعت لی جائے تو ان میں سے دوسرے کو قتل کر دو۔
Sahih Muslim – 4799-Islam360
Here is full version of Sahih Muslim Hadith#1851; its international # is 4793:
نافع سے روایت ہے عبداﷲ بن عمر رضی ‌اللہ ‌عنہما عبداﷲ بن مطیع کے پاس آئے جب حرہ کا واقعہ ہوا یزید بن معاویہ کے زمانہ میں اس نے مدینہ منورہ پر لشکر بھیجا اور مدینہ والے حرہ میں جو ایک مقام ہے مدینہ سے ملا ہوا قتل ہوئے اس طرح کے ظلم مدینہ والوں پر ہوئے۔ عبداﷲ بن مطیع نے کہا ابو عبدالرحمن رضی ‌اللہ ‌عنہ ( یہ کنیت ہے عبداﷲ بن عمر رضی ‌اللہ ‌عنہما کی ) کے لیے تو شک بچھاؤ۔ انہوں نے کہا میں اس لیے نہیں آیا کہ بیٹھوں بلکہ ایک حدیث تجھ کو سنانے کے لیے آیا ہوں جو میں نے رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے سنی ہے، آپ فرماتے تھے جو شخص اپنا ہاتھ نکال لے اطاعت سے وہ قیامت کے دن خدا سے ملے گا اور کوئی دلیل اس کے پاس نہ ہوگی اور جو شخص مرجاوے اور کسی سے اس نے بیعت نہ کی ہو تو اس کی موت جاہلیت کی سی ہوگی۔
Sahih Muslim – 4793-Islam360
Here is full version of Sahih Muslim Hadith#1844; its international # is 4776:
عبدالرحمن بن عبد رب الکعبہ سے روایت ہے میں مسجد میں گیا وہاں عبداﷲ بن عمرو بن العاصؓ کعبہ کے سایہ میں بیٹھے تھے اور لوگ ان کے پاس جمع تھے میں بھی گیا اور بیٹھا ۔ انہوں نے کہا ہم رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ تھے ایک سفر میں تو ایک جگہ اترے ، کوئی اپنا ڈیرہ درست کرنے لگا ، کوئی تیر مارنے لگا ، کوئی اپنے جانوروں میں تھا کہ اتنے میں رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پکارنے والے نے آواز دی نماز کے لیے اکٹھا ہوجاؤ ۔ ہم سب آپ کے پاس جمع ہوئے ۔ اپ نے فرمایا مجھ سے پہلے کوئی نبی ایسا نہیں گزرا جس پر ضروری نہ ہو اپنی امت کو جو بہتر بات اس کو معلوم ہو بتانا اور جو بری بات ہو اس سے ڈرانا اور تمہاری یہ امت اس کے پہلے حصہ میں سلامتی ہے اور اخیر حصے میں بلا ہے اور وہ باتیں ہیں جو تم کو بری لگیں گی اور ایسے فتنے آویں گے کہ ایک فتنہ دوسرے کو ہلکا اور پتلا کردے گا ( یعنی بعد کا فتنہ پہلے سے ایسا بڑھ کر ہوگا کہ پہلا فتنہ اس کے سامنے کچھ حقیقت نہ رکھے گا ) او رایک فتنہ آوے گا تو مومن کہے گا اس میں میری تباہی ہے پھر وہ جاتا رہے گا اور دوسرا آوے گا مومن کہے گا اس میں میری تباہی ہے ۔ پھر جو کوئی چاہے کہ جہنم سے بچے او رجنت میں جاوے اس کو چاہیے کہ مرے اﷲ تعالیٰ اور پچھلے دن پر یقین رکھ کر اور لوگوں سے وہ سلوک کرے جیسا وہ چاہتا ہو کہ لوگ اس سے کریں ۔ اور جو شخص کسی امام سے بیعت کرے اور اس کو اپنا ہاتھ دے دیوے اور دل سے نیت کرے اس کی تابعداری کی تو اس کی طاعت کرے اگر طاقت ہو ۔ اب اگر دوسرا امام اس سے لڑنے کو آوے تو ( اس کو منع کرو اگر نہ مانے بغیر لڑائی کے تو ) اس کی گردن مارو ۔ یہ سن کر میں عبداﷲ کے پاس گیا اور ان سے کہا میں تم کو قسم دیتا ہوں اﷲ کی تم نے یہ رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے سنا ہے؟ انہوں نے اپنے کانوں اور دل کی طرف اشارہ کیا ہاتھ سے اور کہا میرے کانوں نے سنا اور دل نے یاد رکھا ۔ میں نے کہا تمہارے چچا کے بیٹے معاویہؓ ہم کو حکم کرتے ہیں ایک دوسرے کا مال ناحق کھانے کے لیے اوراپنی جانوں کو تباہ کرنے کے لیے اور اﷲتعالیٰ فرماتا ہے ”اے ایمان والو اپنے اموال کو ناجائز طریقے سے نہ کھاؤ سوائے اس کے کہ ایسی تجارت ہو جو باہمی رضا مندی سے کی جائے اور نہ اپنی جانوں کو قتل کرو بیشک اللہ تم پر رحم فرمانے والا ہے۔“ یہ سن کر عبداﷲ بن عمرو بن العاصؓ تھوڑی دیر تک چپ رہے پھر کہا معاویہؓ کی اطاعت کرو اس کام میں جو اﷲ کے حکم کے موافق ہو اور جو کام اﷲ تعالیٰ کے حکم کے خلاف ہو اس میں معاویہؓ کا کہنا نہ مانو ۔
Sahih Muslim – 4776-Islam360

Last edited:

Haideriam

Senator (1k+ posts)
حضرت ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے ، کہا : رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : جب دو خلیفوں کے لیے بیعت لی جائے تو ان میں سے دوسرے کو قتل کر دو۔
Sahih Muslim – 4799-Islam360

اس حدیث کی رو سے تو معاویہ اور ان سب کو کو قتل کر دینا بنتا تھا جنہون۔ نے ایک خلیفہ کی بیعت کے بعد اپنی حکومت کھڑی کی یا لوگوں کو خلیفہ کے خلاف اکسایا کی ہوئی بیعت کو توڑا اور جنگ کی
 
atensari

(50k+ posts) بابائے فورم

عزائم ناکام ہونے پر باغی شیعان علی رضی اللہ نے حضرت علی رضی اللہ حضرت علی، حضرت معاویہ اور سعد بن ابی وقاص تینوں کو شہید کرنے کا منصوبہ بنایا
 
Last edited:

Haideriam

Senator (1k+ posts)
عزائم ناکام ہونے پر باغی شیعوں علی رضی اللہ نے علی رضی اللہ حضرت علی، حضرت معاویہ اور سعد بن ابی وقاص تینوں کو شہید کرنے کا منصوبہ بنایا
یعنی کے قاتل بھی رضی اللہ‎
اور مقتول بھی رضی اللہ‎
یہ کونسی آیت میں وارد ہوا ؟
 
Haideriam

Senator (1k+ posts)
عزائم ناکام ہونے پر باغی شیعوں علی رضی اللہ نے علی رضی اللہ حضرت علی، حضرت معاویہ اور سعد بن ابی وقاص تینوں کو شہید کرنے کا منصوبہ بنایا
ایک خلیفہ کی بیعت کے بعد دوسرا اس کے مقابلے اے اس بارے حکم ہے آپ خوارج کی بات بعد میں
 
atensari

(50k+ posts) بابائے فورم
ایک خلیفہ کی بیعت کے بعد دوسرا اس کے مقابلے اے اس بارے حکم ہے آپ خوارج کی بات بعد میں
آپ تکفیری لوگ مقابلے میں آنے والے کا تذکرہ کرتے رہتے ہیں شہید کرنے والے خارجی بھائیوں کا نام نہیں لیتے
 
Haideriam

Senator (1k+ posts)
قاتل سے عداوت مقتول سے بھی بغض، یہ حکم کون سی آیت میں ہے
سوال کا جواب دیا جاتا ہے اگے سے سوال نہیں ہوتا
پھر پوچھتا ہوں قاتل بھی رضی اللہ‎
مقتول بھی رضی اللہ‎
یہ کونسی آیت ہے ؟
 
Haideriam

Senator (1k+ posts)
آپ تکفیری لوگ مقابلے میں آنے والے کا تذکرہ کرتے رہتے ہیں شہید کرنے والے خارجی بھائیوں کا نام نہیں لیتے
کیوں نام۔ نہیں لیتے کس نے بتلایا
یزید شمر عمر سعد ابن زیاد مروان ابو سفیان ابن ملجم
ابا یزید اور اس کو امارت دینے والوں سب پر لعنت کرتے ہیں کوئی بچا ہو تو قلت وقت سے بچا ہو گا اگے بولو
 
atensari

(50k+ posts) بابائے فورم
سوال کا جواب دیا جاتا ہے اگے سے سوال نہیں ہوتا
پھر پوچھتا ہوں قاتل بھی رضی اللہ‎
مقتول بھی رضی اللہ‎
یہ کونسی آیت ہے ؟
سوچا آج سائل ہی سے سوال اور منتحب کا امتحان لے لیا جائے
 
atensari

(50k+ posts) بابائے فورم
کیوں نام۔ نہیں لیتے کس نے بتلایا
یزید شمر عمر سعد ابن زیاد مروان ابو سفیان ابن ملجم
ابا یزید اور اس کو امارت دینے والوں سب پر لعنت کرتے ہیں کوئی بچا ہو تو قلت وقت سے بچا ہو گا اگے بولو
یاد کروانے پر تقیہ کر لیتے ہو ورنہ پیٹی بھائیوں کا نام کہاں لیتے ہو
 
Haideriam

Senator (1k+ posts)
سوچا آج سائل ہی سے سوال اور منتحب کا امتحان لے لیا جائے
سوچا آج سائل ہی سے سوال اور منتحب کا امتحان لے لیا جائے
کیا جن کے نام دیے ہیں ان کے علاوہ بھی کوئی ہیں تو نام لکھ دیں نہیں تو لکھ دیتا ہوں کے اگر شیعہ کوئی قاتلان حسین ہو اس پر اور اس کے کوئی بھی لگتا لگاتا شامل تھا تو اس پر لعنت بیشمار
اور اگر یہ بندے یا کوئی اور جن کے نام نہیں لکھے ہیں تمارے تو تم بھی ان پر لعنت کرو بیشمار
 
atensari

(50k+ posts) بابائے فورم
کیا جن کے نام دیے ہیں ان کے علاوہ بھی کوئی ہیں تو نام لکھ دیں نہیں تو لکھ دیتا ہوں کے اگر شیعہ کوئی قاتلان حسین ہو اس پر اور اس کے کوئی بھی لگتا لگاتا شامل تھا تو اس پر لعنت بیشمار
اور اگر یہ بندے یا کوئی اور جن کے نام نہیں لکھے ہیں تمارے تو تم بھی ان پر لعنت کرو بیشمار
جو مخصوص نام اب لکھے ہیں اگر ماضی میں لکھا کرتے تو فرمائش کرنے کی نوبت نہیں آتی. مستقبل میں لکھتے رہنا ورنہ پھر فرمائش کرنا پڑے گی
 
Haideriam

Senator (1k+ posts)
جو مخصوص نام اب لکھے ہیں اگر ماضی میں لکھا کرتے تو فرمائش کرنے کی نوبت نہیں آتی. مستقبل میں لکھتے رہنا ورنہ پھر فرمائش کرنا پڑے گی
ہم نے نہیں لکھنے تو اور کس نے لکھنے ہیں اب تقیہ چھوڑیں ان سب پر لعنت فرما دیں نہیں تو آپ بھی ان کے ساتھ اٹھیں گے عنقریب
 
atensari

(50k+ posts) بابائے فورم
ہم نے نہیں لکھنے تو اور کس نے لکھنے ہیں اب تقیہ چھوڑیں ان سب پر لعنت فرما دیں نہیں تو آپ بھی ان کے ساتھ اٹھیں گے عنقریب
لکھتے ہوتے تو فرمائش نا کرنی پڑتی. ہم نے "خلافت و ملوکیت" لکھ دی ہے. فردوسی جن کے غم میں شریک ہے وہ انہی کے ساتھ اٹھے گا اور جو اس کے فلسفے پر عمل پیرا ہیں وہ اس کے ساتھ
 
Haideriam

Senator (1k+ posts)
لکھتے ہوتے تو فرمائش نا کرنی پڑتی. ہم نے "خلافت و ملوکیت" لکھ دی ہے. فردوسی جن کے غم میں شریک ہے وہ انہی کے ساتھ اٹھے گا اور جو اس کے فلسفے پر عمل پیرا ہیں وہ اس کے ساتھ
خلافت و ملوکیت لکھ تو دی جنہوں نے ان کے ساتھ آپ لوگوں نے کیا کیا تھا کفر کے فتوے نہیں لگاے ان پر ویسے بھی ڈاکٹر اسرار کی مولانا مودودی سے اختلاف کی مختلف وجوہات میں ایک وجہ خلافت و ملوکیت بھی تھیاس لیے اس کا کریڈٹ بنتا نہیں آپ پر پھر کہوں گا تقیہ چھوڑیں ان سب پر لعن کر دیں جس طرح میں نے کی