کیا فوج عمران خان کو وزیراعظم بنوانا چاہتی ہے ؟

Aashoor Asim

Councller (250+ posts)
کیا عمران خان کے لیے راستہ صاف کیا جا رہا ہے ؟

ایک طویل عرصے سے ایک ہی پروپیگنڈا مسلسل کیا جا رہا ہے کہ ایسٹبلشمنٹ عمران خان کے پیچھے ہے اور وہ عمران خان کو وزیراعظم بنوانا چاہتی ہے۔

اکتوبر 2011 کے تاریخی جلسے کے بعد سے اب تک مسلسل یہی راگ الاپا جا رہا ہے۔ 2013 کے الیکشن سے پہلے اس کا بھرپور شور سنائی دیا لیکن کیا ہوا ؟ یہاں تک کہا گیا تھا کہ جنرل پاشا جلسوں میں بندے لے کر آتا ہے۔ تو پھر کیا عمران خان وزیراعظم بنا ؟

جب 2011 کے بعد سے کچھ بڑے ناموں نے پی ٹی آئی میں آنے کا اعلان کیا تو یہ پروپیگنڈا زور پکڑ گیا کہ ایسٹبلشمنٹ کے کہنے پر لوگ پی ٹی آئی کا رخ کر رہے ہیں۔ تو پھر کیا پی ٹی آئی حکومت بنانے میں کامیاب ہو سکی ؟ حامد میر نے ایک پروگرام میں کہا تھا کہ ایک ایم این اے نے ان کو فون پر بتایا ہے کہ اس کو فوج نے پی ٹی آئی جوائن کرنے کا کہا ہے۔ تف ہے ایسی ایسٹبلشمنٹ پر جو چاہتے ہوئے بھی عمران خان کو اقتدار میں نہ لا سکی۔

اب پھر سے وہی کہانی دوبارہ دہرائی جا رہی ہے کہ ایسٹبلشمنٹ عمران خان کو وزیراعظم بنوانا چاہ رہی ہے اور اسی کے لیے سیاسی راستہ صاف کیا جا رہا ہے اور الیکٹیبلز ایسٹبلشمنٹ کے کہنے پر پی ٹی آئی میں جا رہے ہیں۔ یقین کیجیے یہ اس صدی کا سب سے بڑا جھوٹ ہے۔

جب کہ حقیقت یہ ہے کہ عمران خان نے پچھلے دس سال سے ایک بہترین اور منظم اپوزیشن کی ہے۔ 2008 سے 2013 تک پنجاب حکومت کی بہترین اپوزیشن کی، عوام میں کرپشن، کمیشن اور نواز زرداری نورا کشتی کا زبردست شعور جگایا۔ پھر 2013 سے لے کر 2018 تک ایک بار پھر حقیقی اپوزیشن کا کردار نبھایا۔

عوام میں کرپشن اور بیڈ گورننس کا شعور جگایا۔ دھاندلی اور پانامہ لیکس جیسے دو بڑے اہم قومی ایشوز کو ان کے منطقی انجام تک پہنچایا۔ مجھے یاد ہے جب عمران خان پارلیمنٹ میں پانامہ کے متعلق شور مچا رہا تھا تو پیپلزپارٹی نے یہ کہہ کر ساتھ دینے سے انکار کر دیا تھا کہ عدالتیں کبھی بھی نوازشریف کے خلاف فیصلہ نہیں دیں گی لیکن عمران خان کی مسلسل شبانہ روز محنت کے سبب نا صرف نوازشریف نااہل ہوا بلکہ آج وہ جیل کی سلاخوں کے پیچھے ہے۔

پنجاب اور وفاق کی زبردست اپوزشین کرنے کے علاوہ عمران خان نے کے پی کے میں بہترین حکومت کی اور صحت، تعلیم اور پولیس کے شعبوں میں انقلاب برپا کر دیا۔

عمران خان نے اپنے سیاسی سفر سے پاکستان کو کئی دہائیوں آگے پہنچا دیا ہے اور پانامہ کیس کو ایسے شاندار انداز میں لڑا کہ آج نون لیگ برفانی ریچھ کی طرح آہستہ آہستہ ناپید ہوتی جا رہی ہے، اس لیے ایسا لگ رہا ہے کہ راستہ صاف ہو رہا ہے کیونکہ لوگوں میں ان چوروں کے خلاف شعور آ گیا ہے۔

عمران خان نے پچھلے دس سالوں میں اپنی سیاسی اہلیت کو ثابت کیا ہے بلکہ بار بار ثابت کیا ہے۔ عمران خان کے پیچھے کوئی ایسٹبلشمنٹ نہیں ہے، بلکہ اس کے پیچھے اس کی محنت اور جدوجہدِ مسلسل ہے۔ عمران خان کے پیچھے اس قوم کی دعائیں اور اللہ کا کرم ہے۔ عمران خان کے پیچھے نوجوان ہے اور اس کے سامنے اس کا عظیم مقصد۔ جنابِ والا یہ ہیں وہ عوامل جن کی وجہ سے آج رستے خودبخود صاف ہو رہے ہیں۔

امید ہے اب اگر کوئی بھی دو ٹکے کا لفافہ صحافی یا جعلی دانشور یہ بکواس کرے تو آپ یہی مضمون اٹھا کے اس کے منہ پر ماریں گے اور بتا دیں کہ عمران خان نے اپنی سیاسی اہلیت اور قابلیت ثابت کی ہے اور دوسری سیاسی جماعتوں نے اس کے برعکس اپنی سیاسی قبر خود کھودی ہے اور اپنی نااہلی پر مہرِ تصدیق ثبت کی ہے اور اسی وجہ سے آج عمران خان وزراتِ عظمیٰ کا مضبوط ترین امیدوار بن چکا ہے اور دیگر جماعتیں اپنی روایتی گھٹیا سیاست کی بدولت سیاسی منظر نامے سے غائب ہوتی جا رہی ہیں۔۔۔۔!!۔

تحریر و تجزیہ: عاشور بابا
Join my facebook page - AashoorBaba
arshad.jpg
 
Last edited by a moderator:

v r imran k

Chief Minister (5k+ posts)
aap fouj ko aik taraf rakh dain aap sirf yay dekhian iss mulk kay anchors kia chatay hian ..malik riyaz nay jo investment anti imran khan per ki hay kia wo zaya honay diangay iss mulk kay anchors ka media mian beth kr siyasat ka naqsha bantay hian muhammad malik hamid mir kashif abbasi asma shriazi nasim zehra javed choudryu raouf kalsra arshad sharif nuisrat javed ...........yaaz amir our haroun rashid .yay wo loug hian jo yay tay kernay chalay hian k iss mulk ka isyasi naqsha kia ho ga kon iss mulk mian prime minister ki chair per kon bithiay ga ..badqismati sy in kay hath mian media hay mike hay yay logun ka mind set change kernay mian thori b dair nahi lagaty awam ko nafsiyati tour per itna confuse ker rhay hian k awam ko sauch jhoot ka pata na chalay ..mud slagging .........last two weeks sy yay saray anchors aik narrative bech rhay hian k hung Parliament anay wali hay hung Parliament aiay gi ..oh bhai kuch ker lo hung parliament aiay gi khalifa haroun rashid ayaz amir iss mian pesh pesh hian

in syt yay poucho oh bahi kon say najoomi nay kaha hay k hung parlimatn iay gi ya establishment hi chati hay k dheeli dhali hung parliament banay

yay aap kiss k agenda y ko agay barha rhay hoo zardari k ya establishment k ......................sponsored by malik riyaz .jo kehta hay kissi ki majal nahi jo mery baghir hakoomat bana skaay

in aqal kay andhoun sy koi poochay ho skata hay shahbaz sharif jeet jiay single handenly ..ya imran khan jeet jiay two third majoirty sy

yay to awam ko faisla kernay dain kiss ki gov banay gi aap media main beth ker kyn zarb arsti hung parliament bana rahay hian

soochnay ki bat hy na
 
Two Stooges

Chief Minister (5k+ posts)
کپتان دل کا صاف، اور دیانت داری کی ایک جتیی جاگتی مثال ہے
اللہ نے کپتان کی صداقت کی وجہ سے اسکی ہر جگہ پر مدد کی
اور اللہ نے حق وباطل کی جنگ میں فتح ہمیشہ " حق" کو دی ہے

اللہ نے کپتان کے ٹیکنالوجی کے دور میں سیاست میں آنے کا وقت مقرر کیا
جب سچ اور جھوٹ کا فرق صرف چند منٹوں میں فیس بُک، ٹویٹر، انسٹا گرام،، اور یو ٹیوب کی صورت سامنے آجاتاہے

اور شاید یہی وجہ ہے کہ اتنے سارے جھوٹ کے باوجود اللہ نے کپتان کو سچّا ثابت کیا
 
Last edited:

Awan S

Chief Minister (5k+ posts)
کس کو که رہے ہو بھائی رات کو دن که کر شرمندہ نہ کرو - کیا اب بھی کسی کو شک ہے کہ خان کو لانے کے لئے سب راستے صاف کئے جا رہے ہے جو ابھی نگرانو ن نے کیا شرم کا مقام ہے اگر لوگ نواز کا استقبال کرنے ائیرپورٹ چلے جاتے تو کونسی قیامت ٹوٹ پڑتی مگر کارکنوں کو بند کرنا عام لوگوں کو نونی سمجھ کر مار پیٹ کنٹینر کھڑے کرنا - کہاں تک سنو کے کہاں تک سناؤں - پوری دنیا کا میڈیا کچھ اور رپورٹ کر رہا ہے کہ نواز کو اسٹیبلشمنٹ کے خلاف کھڑے ہونی کی سزا ملی مگر وہ بھاگنے کی بجاے یہاں آ رہا ہے کونسا لیڈر سزا سن کر جیل جانے آیا ہے - پورا لاہور مارشل لاء کا منظر پیش کر رہا تھا نواز کے آنے والے دن ایسا ہی منظر تھا جب بھٹو کو جیل ڈالا گیا کسی کو باہر نہیں نکلنے دیا گیا کہ کہیں اتنا ہجوم نہ بن جائے کی بھٹو کی لہر اٹھ جائے آج بھی یہی خوف تھا کے کہیں اس سے نواز کی لہر نہ اٹھ جائے - آج سچ کہنے اور سچ لکھنے والے بہت تھوڑے ہیں ورنہ ایک بندھے ہووے آدمی کو تو بزدل سے بزدل بھی دو ٹھڈے مار جاتا ہے اپنا دل خوش کر لو کے خان کو حقیقی ووٹ پڑھ رہا ہے مگر ذرا دو سال پیچھے چلے جاؤ تو میڈیا میں یہ بات چل رہی تھی اگلی بار نون کی حکومت تو ہے ہی ابتحریک انصاف دوسرے سے تیسرے نمبر کی طرف بڑھ رہی ہی اور پیپلز پارٹی دوسرے پر آ سکتی ہے مگر اسٹیبلشمنٹ کےاتنے طاقت کے ٹیکے اور نون کی اتنی زخمی حالت کے باوجود اب بھی کسی کو یقین نہیں کے ٹوٹل سیٹیں نون کی زیادہ ہوں گی یا انصاف کی - آج کی تاریح میں بھی جو حالت ہے اگرالیکشن شفاف ہووے تو نون کی سیٹیں انصاف سے زیادہ ہوں گی -
 
Abdullah9

Senator (1k+ posts)

Dear konsa istaqbaal ??? wo aik sabit shudah mujrim the. rule of the law was that they should be arrested and send to jail. Shehbaz sharif have been a head of province since years, does'nt he know this? why all this beyond the practice? only to gain cheap sympathies of public?
 
digitalzygot1

Minister (2k+ posts)
Fauj actually scared hay cuz yah kise no nahin choray ga plus not a yes sir guy aur blackmail bhe nahin kar saktay. Jo bhe corrupt hoa warde yah non warde sab ko target karay ga
 
thinking

Prime Minister (20k+ posts)
If Army is behind this time IK.then Army first time did the right thing for Pakistan..As Pakistan survival is depend on leader like IK..Beshak Allah swt ki meharbani ha ke us ne hamari itni qurbanio ke baad hamay IK Jess leader dia..Baqi Army IK ke sath nahi ha tu phir Army ko take over Kar ke aik Azaab ki Tarah sakht tareen ehtsab karna ho ga..Kam z Kam 3 sal ke Lia..aik interim national Gov bna Kar...agar aisa Army nahi Kar sakti tu phir ye sab Imran hi Kar sakta ha aur koi nahi..
 
thinking

Prime Minister (20k+ posts)
کس کو که رہے ہو بھائی رات کو دن که کر شرمندہ نہ کرو - کیا اب بھی کسی کو شک ہے کہ خان کو لانے کے لئے سب راستے صاف کئے جا رہے ہے جو ابھی نگرانو ن نے کیا شرم کا مقام ہے اگر لوگ نواز کا استقبال کرنے ائیرپورٹ چلے جاتے تو کونسی قیامت ٹوٹ پڑتی مگر کارکنوں کو بند کرنا عام لوگوں کو نونی سمجھ کر مار پیٹ کنٹینر کھڑے کرنا - کہاں تک سنو کے کہاں تک سناؤں - پوری دنیا کا میڈیا کچھ اور رپورٹ کر رہا ہے کہ نواز کو اسٹیبلشمنٹ کے خلاف کھڑے ہونی کی سزا ملی مگر وہ بھاگنے کی بجاے یہاں آ رہا ہے کونسا لیڈر سزا سن کر جیل جانے آیا ہے - پورا لاہور مارشل لاء کا منظر پیش کر رہا تھا نواز کے آنے والے دن ایسا ہی منظر تھا جب بھٹو کو جیل ڈالا گیا کسی کو باہر نہیں نکلنے دیا گیا کہ کہیں اتنا ہجوم نہ بن جائے کی بھٹو کی لہر اٹھ جائے آج بھی یہی خوف تھا کے کہیں اس سے نواز کی لہر نہ اٹھ جائے - آج سچ کہنے اور سچ لکھنے vvوالے بہت تھوڑے ہیں ورنہ ایک بندھے ہووے آدمی کو تو بزدل سے بزدل بھی دو ٹھڈے مار جاتا ہے اپنا دل خوش کر لو کے خان کو حقیقی ووٹ پڑھ رہا ہے مگر ذرا دو سال پیچھے چلے جاؤ تو میڈیا میں یہ بات چل رہی تھی اگلی بار نون کی حکومت تو ہے ہی ابتحریک انصاف دوسرے سے تیسرے نمبر کی طرف بڑھ رہی ہی اور پیپلز پارٹی دوسرے پر آ سکتی ہے مگر اسٹیبلشمنٹ کےاتنے طاقت کے ٹیکے اور نون کی اتنی زخمی حالت کے باوجود اب بھی کسی کو یقین نہیں کے ٹوٹل سیٹیں نون کی زیادہ ہوں گی یا انصاف کی - آج کی تاریح میں بھی جو حالت ہے اگرالیکشن شفاف ہووے تو نون کی سیٹیں انصاف سے زیادہ ہوں گی -

Oh jahil patwari..I am from Lahore...logo ne Nawaz ki amad ko..L pey bhi nahi likha..kiyo ke wo sirf baradari..zatti mufadat ke Lia vote tu PMLN ko dal saktey hain lekan Nawaz ke Lia littar nahi kha saktey..
 
Awan S

Chief Minister (5k+ posts)
آدمی کے جاہل ہونی کی سب سے بری نشانی یہ ہے کے دلیل سے کی گئی بات کا جواب جاہلانہ انداز میں دے - بچے ذرا غور سے پڑھو میں نے کہاں لکھا ہے کے نواز کی آمد پر دنیا نکلی - جاہل انسان میں نے لکھا ہے کے نگرانوں کو کیا ضرورت تھی اتنی رکاوٹیں پکڑ دھکڑ اور لاٹھی چارج آنسو گیس کی اگر لوگ لوگ ائیرپورٹ پر آ جاتے تو کیا ہوتا آج کل تو جگا جگا جلسے چل رہے ہیں - ایک خوف تھا کہ کہیں نواز کی لہر نہ چل جائے اور انہوں نے کونسا فیصلہ کیا اوپر سے آرڈر آیا باقی نوں نے وہ مقصد حاصل کر لیا جو دو لاکھ لوگ جمع کر کہ بھی حاصل نہ ہوتا - میرے پاس اتنی ڈگریاں ہیں کہ تمہاری نسلوں میں سے کسی کے پاس نہیں ہونگی مگر میرے پاس ایک چیز نہیں ہے وہ ہے میرا لیول - میرا وہ گندا لیول نہیں ہے جو تمہار ا ہے -
 
mercedesbenz

Chief Minister (5k+ posts)
اگر فوج نے اس سے پہلے نواز شریف کو اتما عرصہ سہارا دیئے رکھا تھا اور سارا عرصہ یہ خاندان ملک و قوم کو لوٹتا رھا ھے تو کیا ھوا اگر ملٹری والے اس دفعہ ایک دیانت دار کو آگے لائیں جو ملک و قوم کی خدمت کرنا چاھتا ھے اور دیانتدار بھی ھے۔
 
Awan S

Chief Minister (5k+ posts)
Dear konsa istaqbaal ??? wo aik sabit shudah mujrim the. rule of the law was that they should be arrested and send to jail. Shehbaz sharif have been a head of province since years, does'nt he know this? why all this beyond the practice? only to gain cheap sympathies of public?
Abdullah Bhai I appreciate your respectful way of taking. I have not said he was welcomed by millions but caretakers don't need to stop people they way they did. Not rule of law says you cannot go the airport to welcome someone sentenced jail. As per rule, Nawaz was not allowed to see anyone or address but what was the reason to make a big mess in the City. It is widely reported in media that it was totally unfair and exposed caretakers that they are a part of those efforts to sideline one political party. If you think a person was corrupt then he went to jail then why one democratic party is sidelined in non- democratic and unlawful ways.
 
Educationist

Chief Minister (5k+ posts)
کس کو که رہے ہو بھائی رات کو دن که کر شرمندہ نہ کرو - کیا اب بھی کسی کو شک ہے کہ خان کو لانے کے لئے سب راستے صاف کئے جا رہے ہے جو ابھی نگرانو ن نے کیا شرم کا مقام ہے اگر لوگ نواز کا استقبال کرنے ائیرپورٹ چلے جاتے تو کونسی قیامت ٹوٹ پڑتی مگر کارکنوں کو بند کرنا عام لوگوں کو نونی سمجھ کر مار پیٹ کنٹینر کھڑے کرنا - کہاں تک سنو کے کہاں تک سناؤں - پوری دنیا کا میڈیا کچھ اور رپورٹ کر رہا ہے کہ نواز کو اسٹیبلشمنٹ کے خلاف کھڑے ہونی کی سزا ملی مگر وہ بھاگنے کی بجاے یہاں آ رہا ہے کونسا لیڈر سزا سن کر جیل جانے آیا ہے - پورا لاہور مارشل لاء کا منظر پیش کر رہا تھا نواز کے آنے والے دن ایسا ہی منظر تھا جب بھٹو کو جیل ڈالا گیا کسی کو باہر نہیں نکلنے دیا گیا کہ کہیں اتنا ہجوم نہ بن جائے کی بھٹو کی لہر اٹھ جائے آج بھی یہی خوف تھا کے کہیں اس سے نواز کی لہر نہ اٹھ جائے - آج سچ کہنے اور سچ لکھنے والے بہت تھوڑے ہیں ورنہ ایک بندھے ہووے آدمی کو تو بزدل سے بزدل بھی دو ٹھڈے مار جاتا ہے اپنا دل خوش کر لو کے خان کو حقیقی ووٹ پڑھ رہا ہے مگر ذرا دو سال پیچھے چلے جاؤ تو میڈیا میں یہ بات چل رہی تھی اگلی بار نون کی حکومت تو ہے ہی ابتحریک انصاف دوسرے سے تیسرے نمبر کی طرف بڑھ رہی ہی اور پیپلز پارٹی دوسرے پر آ سکتی ہے مگر اسٹیبلشمنٹ کےاتنے طاقت کے ٹیکے اور نون کی اتنی زخمی حالت کے باوجود اب بھی کسی کو یقین نہیں کے ٹوٹل سیٹیں نون کی زیادہ ہوں گی یا انصاف کی - آج کی تاریح میں بھی جو حالت ہے اگرالیکشن شفاف ہووے تو نون کی سیٹیں انصاف سے زیادہ ہوں گی -
37082420_1772143229529255_6993596867003023360_n.jpg

digitalzygot1

Minister (2k+ posts)
Noon league have history of creating law and order situation by burning property and doing toor phoor and than doing dramas and exploiting it. They are notorious for it and have been exposed repeatedly. Good on care taker setup to go heavy handed on them to save life and property.
 
Awan S

Chief Minister (5k+ posts)
تم الزام لگاتے جاہو اور جب عدالت ثبوت مانگے تو کچھ نہیں اور عدالت کو کہنا پڑے ثبوت نہیں ملا مگر لائف سٹائل آمدنی سے میچ نہیں کرتا لہذا فرض کرتے ہیں کہ کرپشن ہوئی لائف سٹائل تو خان صاحب کا ان کی آمدنی سے بلکل میچ نہیں کرتا تو پھر کیوں نہ فرض کر لیا جائے کے انہوں نے بھی کرپشن کی اب عمرے پر چارٹر جہاز میں تو زرداری بھی کبھی نہیں گیا نہ نواز -