کیا طیب اردگان نے پاکستان کی تضحیک کی؟

Kashif Rafiq

Prime Minister (20k+ posts)
467540_11882963.jpg

ترک صدر طیب اردوان نے انکشاف کیا ہے کہ سعودی ولی عہد نے پاکستان کو دھمکی دی تھی کہ اگر ملائشیا کانفرنس میں پاکستان گیا توسعودی عرب میں کام کرنے والے چالیس لاکھ پاکستانی واپس بھیج دیئے جائیں گے وغیرہ وغیرہ. اس دھمکی کی وجہ سے پاکستان نہیں آیا.

اب یہاں ایک لمحے کے لیے رک کر سوال کرتے ہیں کہ اردوان کو یہ کس نے بتایا?سعودی شہزادے اور,عمران خان کے مابین گفتگو انہیں کیسے پتہ چلی?

فرض کریں کہ عمران خان نے اردوان کو فون میں نہ آنے کی وجوہات بتاتے ہوئے اس بارے میں اشارہ کیا, تھا,تو کیا ایسی کلاسیفائیڈ بات اردوان کو پریس میں بیان کرنی چاہئیے تھی?جو بات ان کے پاس امانت تھی اسے مشتہر کر کے انہوں نے پاکستان کی تضحیک کا ساماں بہم کیا اور پاک سعودی تعلقات کے درمیان رخنہ ڈالنے کی سعی کی. کیا اردوان کو سعودیہ ترکی سرد جنگ میں پاکستان کو گھسیٹنا چاہئیے تھا?

اگر اردوان کے پاس مصدقہ معلومات نہیں اور انہوں نے ایسےہی کہہ دیا تو یہ مزید افسوسناک ہے. پاک ترکی تعلقات میں اس سے کشیدگی آئے گی.

ہر دو صورت میں طیب اردوان کا طرزعمل مایوس کن, قابل اعتراض اور عاقبت نااندیشانہ ہے.

نوٹ: پاکستان کی مجبوری, کمزوری اور لاچاری کی جو نئی تصویر بنی, اس سے ہر پاکستانی کی طرح مجھے بھی شدید صدمہ پہنچا. سعودیوں نے اگر یہ دھمکی دی تو یہ نہایت افسوسناک ہے. ہماری حکومت کی بدترین مس ہینڈلنگ پر میں ایک پورا کالم لکھ چکا ہوں. اردوان کو مگر ہم دوست سمجھتے تھے, اس سے یہ توقع نہیں تھی کہ سر بازار یوں رسوا کر دے گا.

ڈاکٹر مہاتیر نے ثابت کیا کہ وہ ایک حقیقی,مدبر ہیں. جبکہ اردوان نے خود کو عجلت باز بڑبولا ہی ثابت کیا.

 

Jami

Politcal Worker (100+ posts)
Whether you like it or not what Erdagan said is nothing but truth.
This is time to revisit our foreign policy and relationship with our so called Brother Islamic Countries. They're brother to none but their interests.
 
Whatever have happened. It’s happened. We are truly exposed . Saudis giving aid to us for their own purposes . But we are so stupids don’t understand who is our friend or foe ? Already saudia is in hot waters . We should have to stand with Turkey the real leader of Muslim world . Al saud will be going to doom .
 

Raja7866

Minister (2k+ posts)
جب نیازی جیسا منافق پاکستان کا وزیراعظم ہو گا تو عزت کیسے ہو گی؟
نیازی نام ہے جھوٹ ذلت اور منافقت ہے۔
پاکستان کی عزت بھول جائیں
 

Raja7866

Minister (2k+ posts)
Imagine, just because of this conference, 40Lakh families are affected. Imran took a wise decision under circumstances.
سب لوگوں نے بیرون ممالکسے واپس پاکستان آنا تھا جابز کے لئے۔ صرف چالیس لاکھ ہی تو تھے۔