کیا شعیب ملک اور رضوان آج آسٹریلیا کے خلاف سیمی فائنل کھیلیں گے؟

rizwan-shoaib1121.jpg


ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں آج پاکستان اور آسٹریلیا مدمقابل ہوں گے۔

سیمی فائنل سے قبل پی سی بی میڈیکل بورڈ نے شعیب ملک اور محمد رضوان کو میچ کھیلنے کے لیے فٹ قرار دے دیا اور فائنل میچ کیلئے بھی دستیاب ہوں گے البتہ میچ سے قبل انہیں رسمی طور پر ایک فٹنس ٹیسٹ ضرور دینا ہوگا۔

دونوں کھلاڑی آج شام آسٹریلیا کے خلاف سیمی فائنل میں ایکشن میں ہوں گے، محمد رضوان اور شعیب ملک فلو اور ہلکا بخار تھا دونوں کھلاڑی مکمل صحت یاب اور فٹ ہیں۔


دونوں سلیکشن کے لیے دستیاب ہیں اور دونوں نے ٹیم مینجمنٹ کو آگاہ بھی کردیا ہے ۔

خیال رہے کہ وکٹ کیپر اور اوپننگ بیٹر محمد رضوان اور تجربہ کار بلے باز شعیب ملک کو معمولی فلو ہوگیا تھا جس کے بعد دونوں نے پریکٹس سیشن میں حصہ نہیں لیا تھا۔

کرکٹ کی ایک ویب سائٹ کرک انفو کے مطابق دونوں کھلاڑی کا کورونا ٹیسٹ بھی کیا گیا تھا جو منفی آیا تھا۔

پانچ میچز میں سےدو میچز میں یہ دونوں کھلاڑی مین آف دی میچ بھی رہے ہیں اور پاکستان بیٹنگ لائن دونوں کھلاڑیوں پر انحصار کررہی ہے۔
 
Last edited: