کیا جادو یا جنات وغیرہ کا کوئی وجود ہے؟

Zinda_Rood

Minister (2k+ posts)
ہماری ایک دور کی عزیزہ ہیں، انہیں وہم ہوگیا کہ ان کے گھرانے پر کسی نے جادو کردیا ہے، بس پھر کیا تھا، پیروں فقیروں اور تعویز گنڈوں کا دھندہ کرنے والوں کے ہاں چکر لگانے شروع کردیئے اور شوہر کی کمائی کا ایک حصہ جادو ختم کرنے کا دعویٰ کرنے والوں کی جیب میں جانے لگا۔ میں نے کئی بار ان کا یہ وہم دور کرنے کی کوشش کی، مگر وہ نہیں مانیں، ایک بار میں نے کہا کہ یہ جادو وغیرہ کچھ نہیں ہوتا، نہ ہی ایسا کوئی علم وجود رکھتا ہے، اس پر وہ خفا ہوکر کہنے لگیں، جادو تو برحق ہے، کیا ہمارے نبی پر جادو نہیں ہوا تھا، تم جادو سے انکار کیسے کرسکتے ہو؟ اب جب بات مذہب پر آکر رک جائے تو کون سر پھوڑے۔۔ اسی طرح ہمارے پڑوس میں ایک گھر میں نوجوان لڑکا تھا، اس کو اچانک دورے پڑنے لگے، گھر والوں نے کہا اس کو جن چمٹ گئے ہیں، لہذا پیروں فقیروں اور جن نکالنے والوں کی خدمات لی جانے لگیں، وہ پیر مختلف طریقوں سے اس کا جن نکالنے کی کوشش کرتے۔ میں نے کئی بار دھیمے انداز میں ان کا دھیان نفسیاتی پہلو کی طرف دلانے کی کوشش کی کہ بھیا کسی ماہرِ نفسیات کی خدمات لو، اس کو نفسیاتی مسئلہ لگتا ہے، باتوں باتوں میں جب میں نے کہا کہ یہ جنوں بھوتوں وغیرہ کی سب کہانیاں ہوتی ہیں ان کا کوئی وجود نہیں ہوتا تو آگے سے جواب ملا کہ یہ کیا بات کردی، جن تو واقعی ہوتے ہیں، قرآن میں کتنی بار جنات کا ذکر آیا ہے۔۔ اب کیا کہا جائے جب توہم پرستی کے سوتے مذہب سے پھوٹ رہے ہوں تو کس کو دوش دیا جاسکتا ہے۔۔

جیمز رینڈی، امریکہ کے ایک معروف سٹیج پرفارمر (جادوگر) اور عقلیت پسند تھے جو پچھلے سال وفات پاگئے۔ وہ سٹیج پر جادو کے کرشمے دکھایا کرتا تھا۔ اس کے بقول جادو وغیرہ محض ہاتھ کی صفائی کا کھیل ہوتا ہے اور جادو کے بارے میں عامتہ الناس میں جو تصور پایا جاتا ہے ایسا کوئی علم وجود نہیں رکھتا۔ جیمز رینڈی نے
ون ملین ڈالر پیرانارمل چیلنج کے نام سے ایک انعامی چیلنج کا اعلان کیا کہ جو شخص بھی قابلِ مشاہدہ ماحول میں اسے کوئی ایسا کرتب یا عمل دکھائے جس کی کوئی عقلی توجیہہ نہ کی جاسکے تو اس کو وہ ایک ملین ڈالر کا انعام دے گا۔ یہ انعامی چیلنج پچاس سال تک برقرار رہا، جیمز رینڈی کے پاس ہزاروں لوگ جادوگری کے دعوے لے کر پہنچے، مگر کوئی بھی چیلنج پورا کرنے میں کامیاب نہ ہوسکا۔ جیمز رینڈی نے تمام لوگوں کے دعوؤں کو باطل ثابت کیا اور یہ ثابت کیا کہ جادووغیرہ محض آنکھوں کو فریب دینے کا عمل ہے اور کچھ نہیں۔ جیمز رینڈی کی بے شمار ویڈیوز آپ یوٹیوب پر دیکھ سکتے ہیں۔۔

ہم اکیسویں صدی میں رہتے ہیں، انسانوں کی طویل اجتماعی کاوش سے ہم آج علم کے اس مقام پر پہنچ چکے ہیں جہاں ہم جانتے ہیں کہ یہ کائنات کچھ لگے بندھے اصولوں کے تحت کام کرتی ہے اوروہ چیزیں جن کو ہم کچھ صدیوں پہلے تک پراسرار اور جادوئی سمجھتے تھے، وہ بھی اب پراسرار نہیں رہیں۔ مثلاً بارش انسان کیلئے اچنبھے کا باعث تھی کہ کیسے اچانک آسمان پر بادل امڈ آتے ہیں اور پانی برسنے لگتا ہے، چاند گرہن اور سورج گرہن ہمارے لئے حیرت کا باعث تھے، زلزلوں کا سبب ہم نہیں جانتے تھے، آسمان پر ٹمٹماتے ہوئے ستاروں کے بارے میں ہم کچھ نہیں جانتے تھے، آج یہ سب کچھ ہمارے لئے حیرت کا باعث نہیں ہے، کیونکہ ہم نے ان کی عقلی توجیہات معلوم کرلی ہیں۔

وہ امراض جن کے بارے میں ماضی کا انسان کچھ نہیں جانتا تھا اور اس کا الزام نامعلوم قوتوں پر ڈال دیتا تھا، نفسیات کے علم نے ان امراض کے بارے میں قابلِ ذکر ترقی کی ہے، ایسے ایسے نفسیاتی امراض ہیں کہ مریض کو کوئی ایسا شخص بھی نظر آنے لگ سکتا ہے جس کا حقیقت میں وجود ہی نہ ہو، مریض اس سے باتیں کرتا ہے، اس کےساتھ وقت گزارتا ہے، مگر اس کا کوئی وجود نہیں ہوتا۔ سکزوفریننیا / شزوفرینیا کے ایسے کئے مریض سامنے آئے ہیں اور بہت سوں کا علاج کرکے وہ تندرست بھی ہوگئے۔۔ ہسٹیریا کا ایک مرض ہوتا ہے جس میں دورے پڑتے ہیں اور پاکستان جیسے معاشروں میں لوگ اس کو جنات کی کارستانی سمجھ لیتے ہیں۔ ایک اور مسئلہ ہے
سلیپ پیرالسس ، جس کو شاید زندگی میں بہت سے لوگوں نے ایکسپیرئنس کیا ہو، آپ رات کو سورہے ہوں، اچانک آپ کی آنکھ کھل جائے مگر آپ اپنا وجود ہلانے سے قاصر ہوں، ایسا لگتا ہے جیسے کوئی آپ کے سینے پر چڑھ کر آپ کو دبوچے بیٹھا ہے، بعض اوقات عجیب وغریب ڈراؤنے سین بھی نظر آتے ہیں، اس کو بہت سے لوگ "دباؤ پڑنا" بھی کہتے ہیں۔ مگر یہ ایک مسئلہ ہوتا ہے جس میں دماغ پہلے ایکٹیو ہوجاتا ہے اور اس کا باڈی کے ساتھ کنیکشن کچھ دیر بعد استوار ہوتا ہے۔۔ گوگل یا یوٹیوب پر اس بارے میں کافی مواد دستیاب ہے۔۔

بات کرنے کا مقصد یہ کہ انسانی علم میں بتدریج اضافے کی بدولت بہت سے اسرار اب اسرار نہیں رہے، مگر حیرت کی بات یہ ہے کہ مذہب کی بدولت آج بھی ہمارے معاشرے میں جنوں بھوتوں جیسے واہموں پر یقین کیا جاتا ہے اور ہمارے معاشرے کی اکثریت اس بات پر یقین رکھتی ہے کہ جادو واقعی ہوتا ہے اور جنوں جیسی مخلوق واقعی وجود رکھتی ہے۔ یہ کس قدر احمقانہ بات ہے۔ اگر بات صرف عقیدے تک محدود ہو تو چلو درگزر کیا جاسکتا ہے، مگر ہمارے معاشرے میں تو جنوں کو لے کر ایک پورا دھندا وجود رکھتا ہے، بے شمار جعلی عامل، فریب کار پیر لوگوں کو بیوقوف بنائے ہوئے ہیں اور لوگ صرف اس لئے ان کے فریب میں آئے ہوئے ہیں کیونکہ ان کے مذہب میں لکھا ہے کہ جن ہوتے ہیں اور جادو برحق ہے۔ جب توہم پرستی کی بنیاد مذہب میں گڑی ہو تو یہ ان تمام نوسرباز عاملوں اور تعویذ گنڈے کرنے والوں کے لئے سونے پر سہاگے کے مترادف ہے جن کا کاروبار لوگوں کو بیوقوف بناکر چمکا ہوا ہے۔۔

جب تک ہمارےمعاشرے میں اعتقاد کو چھوڑ کر عقل کا استعمال شروع نہیں ہوتا تب تک جھوٹ کا یہ کاروبار چلتا رہے گا۔جب انسان کے پاس علم نہیں تھا، تب انسان کی مجبوری تھی وہ مختلف واہموں میں گھرا ہوا تھا، اس کے پاس ان واہموں کی عقلی توجیہہ نہیں تھی، مگر اب ہم واہموں کے دور سے نکل کر علم کے دور میں داخل ہوچکے ہیں، کسی مفکر نے کیا خوب کہا

The age of believing is over. We're in the age of knowing ۔۔۔۔۔

جنوں کے بارے میں ہماری قوم کس قدر سنجیدہ ہے، اس کا اندازہ اس ایک ویڈیو سے لگایا جاسکتا ہے جس میں ٹی وی پر بیٹھ کر ایک شخص بتلا رہا ہے کہ جنوں کے پولیس سٹیشن بھی ہوتے ہیں اور جنوں کے ہاں حکومتیں ہوتی ہیں اور ان کی آپس میں تجارت ہوتی ہے، وغیرہ وغیرہ اور اینکر صاحب کس قدر سنجیدگی سے اس کے ساتھ بحث مباحثے میں مصروف ہیں، اگر پاکستان میں سروے کروایا جائے کہ کتنے لوگ ہیں جو یقین رکھتے ہیں کہ جن نامی کوئی مخلوق واقعی ہوتی ہے، مجھے یقین ہے مسلمانوں میں سے تو شاید نوے فیصد سے زائد ہاں میں جواب دیں گے۔۔
 
Tit4Tat

Minister (2k+ posts)
Whether you believe in Jin or not is your personal opinion. But it’s difficult to deny the existence of Paranornal activities, west world had more of these stories than us.
 
knowledge88

Chief Minister (5k+ posts)

Mr. Zinda_Rood,​

You haven't seen the Exorcist? Best horror movie of all time. The mother of the protagonist never believed in Jins, but - - - , I don’t want to break the suspense. You should watch the movie. It is funny you brought up this topic today, just today I was thinking about this topic. When I was in Pakistan (that was in the last century : -) I met a family who sold their house very cheaply because every member of the house had seen a jin. It was in North Nazimabad, Karachi. They wouldn't have lied and sold the house so cheaply if it wasn't true. They just wanted to get out of the house. I asked them how the jin looked, they gave me the description of a picture you see on children's horror stories cover pages.
That is, one eye, horns, very tall. Also, the jin was always naked and had a man's physique.
I still know the family and they still tell the same stories of their encounters with Jins while they lived in that house i.e. over two decades ago. By the way, the father of the family I am referring to was the imam of the main mosque in North Nazimabad, so he or his family wouldn't have made up a false story.
I am not pulling anyone's legs, I am serious.
 
Last edited:

satifhasan

Minister (2k+ posts)
U have not read the QURAN?
Or you are not Muslim?
If you are not Muslim, believe what you want to believe
as Muslims we believe what is in the Quran and that is TRUE.
 
There is only 1

Chief Minister (5k+ posts)
سائنس دان اس معاملے میں کنویں کے مینڈک ثابت ہوئے ہیں ، سائنس دانوں کو یہ سمجھنے میں مشکل پیش آ رہی ہے کہ اگر مادی مخلوق وجود رکھتی ہے تو نوری مخلوق بھی وجود رکھ سکتی ہے
 
There is only 1

Chief Minister (5k+ posts)
ویسے اگر سائنسی علم کامل ہو چکا ہو اور انہیں پھر بھی جنات کی موجودگی کا ثبوت نہ ملا ہو تو ان کا یہ دعوا کرنا بنتا ہے
لیکن ابھی چونکہ سائنس کا علم کامل نہیں اس لئے ان کا جنات کے نہ ہونے کا دعوا فضول کہلائے گا
 
arifkarim

Prime Minister (20k+ posts)
سائنس دان اس معاملے میں کنویں کے مینڈک ثابت ہوئے ہیں ، سائنس دانوں کو یہ سمجھنے میں مشکل پیش آ رہی ہے کہ اگر مادی مخلوق وجود رکھتی ہے تو نوری مخلوق بھی وجود رکھ سکتی ہے
سائنس کسی نوری مخلوق کو نہیں مانتی بونگے
 
There is only 1

Chief Minister (5k+ posts)
جس چیز کا ثبوت مل جائے اس بارے میں کافر کہتے ہیں کہ یہ تو پہلے ہی ثابت شدہ ہے اور جس چیز تک سائنس ابھی پہنچی نہ ہو اس بارے میں کہتے ہیں کہ یہ ہے ہی نہیں
جایئں تو جایئں کہاں
 
arifkarim

Prime Minister (20k+ posts)
ویسے اگر سائنسی علم کامل ہو چکا ہو اور انہیں پھر بھی جنات کی موجودگی کا ثبوت نہ ملا ہو تو ان کا یہ دعوا کرنا بنتا ہے
لیکن ابھی چونکہ سائنس کا علم کامل نہیں اس لئے ان کا جنات کے نہ ہونے کا دعوا فضول کہلائے گا
سائنس کسی روحانی دنیا کو نہیں مانتی۔ یہ صرف مادی دنیا کا علم ہے
 
arifkarim

Prime Minister (20k+ posts)
جس چیز کا ثبوت مل جائے اس بارے میں کافر کہتے ہیں کہ یہ تو پہلے ہی ثابت شدہ ہے اور جس چیز تک سائنس ابھی پہنچی نہ ہو اس بارے میں کہتے ہیں کہ یہ ہے ہی نہیں
جایئں تو جایئں کہاں
مسلمان بھی نت نئی سائنسی دریافت ہونے پر فرماتے ہیں کہ یہ قرآن میں پہلے ہی لکھا ہے
 
There is only 1

Chief Minister (5k+ posts)

مسلمان بھی نت نئی سائنسی دریافت ہونے پر فرماتے ہیں کہ یہ قرآن میں پہلے ہی لکھا ہے

اس وقت تو مسلمان علمی پسماندگی کا شکار ہیں اس لئے آپ مسلمانوں کے ہزار قصور گنا سکتے ہیں
 
Muskerahat

Chief Minister (5k+ posts)
I strongly Believe at Quran . what Quran says every single word true and complete. Quran says about Jinat . NO body believe your personal bullshit
 
knowledge88

Chief Minister (5k+ posts)

Mr. Zinda_Rood

You have also written that in the modern world there is no such room for such beliefs.

When the Australian cricket team visited England in 2005 to play the Ashes, several players were extremely frightened of the ghosts in the Lumley Castle where they were staying.
Australian media officer Belinda Dennett said that she herself saw the ghosts.

Australia's famous all-rounder, Shane Watson got so scared that he left his room and slept in Brett Lee's room on the floor.
Australian players and management reported seeing or hearing unusual things during the night. It is believed the hotel is haunted by the ghost of a 14th-century aristocrat who was murdered by Catholic priests.

Not only the Australians but the West Indies had to stay in that hotel in 2000, and they also got extremely scared of unusual experience in the Hotel.
Australia has refused to stay in that hotel in the future.

Read the full story in Australian media news of abc.net.au website

When England played Sri Lanka, the English player stayed in that hotel.
England's player got extremely scared too in the same hotel.

Fast bowler Stuart Broad said paranormal activity in his room at the Langham Hotel had "really freaked me out" and he had asked to change rooms.

"During the Sri Lanka Test I had to move rooms," Broad told UK tabloid Daily Mail.

"It was so hot in the room I just couldn’t sleep. All of a sudden the taps in the bathroom came on for no reason.

"I turned the lights on and the taps turned themselves off. Then when I turned the lights off again the taps came on. It was very weird.

Read the full story on the cricket Australia Website.

what advice would you give to the Australian Cricket team, English team, the West Indian team who all got freaked out because of unusual experiences? they don't want to stay in that specific hotel.
 
Last edited:

Zinda_Rood

Minister (2k+ posts)

Mr. Zinda_Rood,​

You haven't seen the Exorcist? Best horror movie of all time. The mother of the protagonist never believed in Jins, but - - - , I don’t want to break the suspense. You should watch the movie. It is funny you brought up this topic today, just today I was thinking about this topic. When I was in Pakistan (that was in the last century : -) I met a family who sold their house very cheaply because every member of the house had seen a jin. It was in North Nazimabad, Karachi. They wouldn't have lied and sold the house so cheaply if it wasn't true. They just wanted to get out of the house. I asked them how the jin looked, they gave me the description of a picture you see on children's horror stories cover pages.
That is, one eye, horns, very tall. Also, the jin was always naked and had a man's physique.
I still know the family and they still tell the same stories of their encounters with Jins while they lived in that house i.e. over two decades ago. By the way, the father of the family I am referring to was the imam of the main mosque in North Nazimabad, so he or his family wouldn't have made up a false story.
I am not pulling anyone's legs, I am serious.

میں نے بے شمار انگلش اور ہندی ہارر موویز دیکھ رکھی ہیں، اس وقت چونکہ میں مذہب کے زیراثر تھا، اس لئے مجھے دیکھ کر خوف والی کیفیت آتی تھی، مگر جب سے مذہبی توہم پرستی سے پیچھا چھڑایا ہے، یقین جانئے اب ہارر فلم تو بالکل مزا نہیں دیتی، کیونکہ ڈر ہی نہیں لگتا، بلکہ ہنسی آتی ہے۔۔

میں ایک شخص کو جانتا ہوں جو کہتا ہے کہ میرے پاس دو جن ہیں اور اس نے کئی لوگوں کو بے وقوف بنا رکھا ہے۔۔ آپ نے جس فیملی کا ذکر کیا، ہوسکتا ہے کوئی انہیں شرارتاً ڈرا رہا ہو، عام طور پر ایسی وارداتوں کے پیچھے انسان ہی ہوتے ہیں۔ آپ کی نظر سے وہ خبر شاید گزری ہو غالباً لاہور یا راولپنڈی کی تھی جس میں ایک شخص کافی عرصہ تک راتوں کو ڈراؤنی مخلوق کا روپ دھار کر لوگوں کو ڈراتا رہا، اس نے لمبے بانسوں والی بیساکھیاں بنائی ہوئی تھیں جن پرچڑھ کر وہ لمبے قد کے جن کا روپ دھار کر لوگوں کو راتوں کو ڈراتا تھا اور بالآخر پکڑا گیا۔۔
 
Zinda_Rood

Minister (2k+ posts)
ویسے اگر سائنسی علم کامل ہو چکا ہو اور انہیں پھر بھی جنات کی موجودگی کا ثبوت نہ ملا ہو تو ان کا یہ دعوا کرنا بنتا ہے
لیکن ابھی چونکہ سائنس کا علم کامل نہیں اس لئے ان کا جنات کے نہ ہونے کا دعوا فضول کہلائے گا

شاہ جی۔۔ آپ نے بچپن میں بچوں کے رسالوں میں پریوں والی کہانیاں تو پڑھی ہوں گی۔۔ اب اگر کوئی نادان بچہ یہ ضد کرنے لگ پڑے کہ پریاں ہوتی ہیں مگر سائنس ابھی تک انہیں ڈھونڈ نہیں پائی تو اس پر ہنسا ہی جاسکتا ہے۔ سائنس کا کام قصے کہانیوں میں بیان کئے گئے افسانوی کرداروں کو ڈھونڈنا نہیں ہے۔۔
 
knowledge88

Chief Minister (5k+ posts)
میں نے بے شمار انگلش اور ہندی ہارر موویز دیکھ رکھی ہیں، اس وقت چونکہ میں مذہب کے زیراثر تھا، اس لئے مجھے دیکھ کر خوف والی کیفیت آتی تھی، مگر جب سے مذہبی توہم پرستی سے پیچھا چھڑایا ہے، یقین جانئے اب ہارر فلم تو بالکل مزا نہیں دیتی، کیونکہ ڈر ہی نہیں لگتا، بلکہ ہنسی آتی ہے۔۔

میں ایک شخص کو جانتا ہوں جو کہتا ہے کہ میرے پاس دو جن ہیں اور اس نے کئی لوگوں کو بے وقوف بنا رکھا ہے۔۔ آپ نے جس فیملی کا ذکر کیا، ہوسکتا ہے کوئی انہیں شرارتاً ڈرا رہا ہو، عام طور پر ایسی وارداتوں کے پیچھے انسان ہی ہوتے ہیں۔ آپ کی نظر سے وہ خبر شاید گزری ہو غالباً لاہور یا راولپنڈی کی تھی جس میں ایک شخص کافی عرصہ تک راتوں کو ڈراؤنی مخلوق کا روپ دھار کر لوگوں کو ڈراتا رہا، اس نے لمبے بانسوں والی بیساکھیاں بنائی ہوئی تھیں جن پرچڑھ کر وہ لمبے قد کے جن کا روپ دھار کر لوگوں کو راتوں کو ڈراتا تھا اور بالآخر پکڑا گیا۔۔
And what do you think of my next post where I explained how the Australian team, England team, and the West Indian team experienced unusual frightening experiences in one specific hotel. If you deny more than 50 different people's experiences (who are from different countries) as fake then you are no different from a religious person who only believes in his/her faith and not in the current evidence.
 
Zinda_Rood

Minister (2k+ posts)

Mr. Zinda_Rood

You have also written that in the modern world there is no such room for such beliefs.

When the Australian cricket team visited England in 2005 to play the Ashes, several players were extremely frightened of the ghosts in the Lumley Castle where they were staying.
Australian media officer Belinda Dennett said that she herself saw the ghosts.

Australia's famous all-rounder, Shane Watson got so scared that he left his room and slept in Brett Lee's room on the floor.
Australian players and management reported seeing or hearing unusual things during the night. It is believed the hotel is haunted by the ghost of a 14th-century aristocrat who was murdered by Catholic priests.

Not only the Australians but the West Indies had to stay in that hotel in 2000, and they also got extremely scared of unusual experience in the Hotel.
Australia has refused to stay in that hotel in the future.

Read the full story in Australian media news of abc.net.au website

When England played Sri Lanka, the English player stayed in that hotel.
England's player got extremely scared too in the same hotel.

Fast bowler Stuart Broad said paranormal activity in his room at the Langham Hotel had "really freaked me out" and he had asked to change rooms.

"During the Sri Lanka Test I had to move rooms," Broad told UK tabloid Daily Mail.

"It was so hot in the room I just couldn’t sleep. All of a sudden the taps in the bathroom came on for no reason.

"I turned the lights on and the taps turned themselves off. Then when I turned the lights off again the taps came on. It was very weird.

Read the full story on the cricket Australia Website.

what advice would you give to the Australian Cricket team, English team, the West Indian team who all got freaked out because of unusual experiences? they don't want to stay in that hotel.

ایسی خبر کچھ سال پہلے بھی آئی تھی، اس خبر میں پڑھیں تو ایک کرکٹر کہتا ہے کہ اس نے کھڑکی کا پردہ نیچے کیا تھا، مگر وہ خودبخود اوپر ہوگیا، پھر اس نے کھڑکی کے شیشے سے کسی کو جھانکتے دیکھا۔۔ یہ کوئی ایسے ایکشنز نہیں ہیں جو انسانی طاقت سے ماورا ہوں، کیا وجہ ہے کہ یہ بھوت وغیرہ کے تجربات لوگوں کو یا تو انفرادی طور پر ہوتے ہیں یا پھر ناقابلِ مشاہدہ صورتِ حال میں۔۔۔ مثلا ان کھلاڑیوں کو ہوٹل میں تو بھوت دکھے، کیا وجہ ہے کہ یہ بھوت وغیرہ کبھی کھلے سٹیڈیم میں کرکٹ میچ کے درمیان نہیں آئے، کبھی ایسا ہوا ہو کہ ٹیم کرکٹ کھیل رہی ہو اور اچانک وکٹیں ہوا میں اڑتی ہوئیں گراؤنڈ سے باہر چلی جائیں یا پھر ایمپائر کا ہیٹ فضا میں اڑنا شروع کردے وغیرہ وغیرہ۔۔۔ کہنے کا مقصد یہ ہے کہ انسانی واردات وہیں کامیاب ہوسکتی ہے جہاں ا سکے پکڑے جانے کا امکان کم ہو اور واردات کا شکار ہونے والے لوگ اس کو کامیابی سے بھوت اور جن سمجھ لیں۔۔ ۔۔۔
 
So all of those 50 cricketers from England, Australia, and the West Indies were uneducated, cowards? Do we need to educate them?

What would you have said to Shane Watson, who was so scared that he refused to sleep in his room alone and went to Brett Lee's room and slept on the floor.

You would have said " Grow up, go back to your room "
and what would you have said to Australia media officer Belinda Dennett. who described her experience as

"I saw ghosts. I swear I'm telling the truth. I closed the blind in my room before I went to bed. But when I was woken at 4am by my phone, the blind was up again," she added.

"I looked out of the window and saw a procession of white people walking past. It was amazing, very scary.

And to Stuart Braud who said that
"It was so hot in the room I just couldn’t sleep. All of a sudden the taps in the bathroom came on for no reason.

"I turned the lights on and the taps turned themselves off. Then when I turned the lights off again the taps came on. It was very weird.

You would have said " You all are uneducated people, go back to your room and next time you see a ghost just say hello to him? "

Come on man, I am giving examples of educated people. they are all scared to go back to that hotel.
 
Last edited: