کیا اپوزیشن رہنما عسکری قیادت سے ملاقاتیں کررہے ہیں؟ اپوزیشن آخر چاہتی کیا ہے؟ صدیق جان ، صابر شاکر کے انکشافات
صابر شاکر نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ آج ریاست اور آئین پاکستان کی فتح کا دن، اداروں کی مضبوطی کا دن، شخصیات کی شکست کا دن ہے، چاروں اطراف شٹ اپ کال جائیگی آئین بالادست، پاکستان زندہ باد
صابر شاکر کا مزید کہنا تھا کہ آرٹیکل 5 لگانے سے پہلے تحقیقات کا ہونا ضروری تھا، رولنگ دینے سے پہلے due process اختیار نہیں کیا گیا رولنگ آئین کے کسی آرٹیکل سے متصادم نہیں ہونی چاہئیے آرٹیکل 5 کی تلوار ہٹا دی جائے تو تمام اپوزیشن جماعتوں کو فوری الیکشن کرانے پر اعتراض نہیں
صابر شاکر کے ان ٹویٹس سےا یسا لگ رہا ہے کہ اپوزیشن رہنماؤں کی کہیں ملاقاتیں ہوئی ہیں جن میں یہ طے پایا ہے۔
اس پر صدیق جان نے کہا کہ گزشتہ 3 روز میں اپوزیشن کی اسٹیبلیشمنٹ سے صرف ایک نہیں ایک سے زائد ملاقاتیں ہوئیں
صدیق جان کا کہنا ہے کہ آجکل اپوزیشن والے جتنے پنڈی آ جارہے ہیں ،بہتر ہے انہیں وہاں کسی بڑے گھر سے متصل کوئی سرونٹ کوارٹر ہی خالی کروا دیں، نوکر تو یہ ویسے ہی بن چکے ہیں، چپڑاسی کوارٹر میں رہنے سے ان جعلی معززین اور نقلی انقلابیوں کو کوئی مسئلہ نہیں ہوگا.
انہوں نے مزید کہا کہ پی ڈی ایم کو اینٹی اسٹیبلیشمنٹ قرار دے کر، صرف اس وجہ سے ان کی حمایت کے دعویدار اینکرز کو اب اپوزیشن کی فوج سے ملاقاتوں پر جمہوریت اور سول سپرا میسی کا کیڑا کیوں تنگ نہیں کررہا؟؟؟
اینکر عمران خان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن اور اسکے حامیوں کے بدترین دباؤ میں عدلیہ ایک اہم فیصلہ کرنے جا رہی ہے۔