کیا آپ جانتے ہیں پیٹرول پمپ مالکان ایک لیٹر پر کتنا منافع لیتے ہیں؟

petrol-per-litre221.jpg



کیا آپ جانتے ہیں کہ پٹرول پمپ مالکان پٹرول یا ڈیزل ڈلوانے پر آپ سے فی لٹر کتنا منافع لیتے ہیں؟ پٹرول پمپ مالکان فی لٹر ڈیزل ڈلوانے پر 3 روپے 30 پیسے جبکہ فی لٹر پٹرول پر 3 روپے 91 پیسے منافع آپ سے وصول کرتے ہیں۔

فی لٹر پٹرول پر پمپس کا منافع 2.75 فیصد بتنا ہے لیکن پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کا مطالبہ ہے کہ اسے بڑھا کر 6 فیصد تک کر دیا جائے۔ حکومت اگر کسی دباؤ میں ان کا یہ مطالبہ مان لیتی ہے تو پٹرول پمپس مالکان کا منافع تقریباً 9 روپے فی لٹر ہو جائے گا۔

آئل مارکیٹنگ کمپنیاں بھی ڈیزل اور پٹرول پر الگ الگ 2 روپے ستانوے پیسے فی لٹر منافع لیتی ہیں، اگر ڈیلرز مارجن بڑھا تو اس کے ساتھ ساتھ ان کا منافع بھی بڑھے گا۔ تاہم وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر نے دوٹوک موقف اختیار کرے ہوئے اعلان کیا ہے کہ پٹرول پمپ مالکان کے مطالبات ناجائز ہیں، انہیں کسی صورت تسلیم نہیں کیا جائے گا۔

ملک بھر میں پٹرول پمپس کی بندش پر جاری بیان میں حماد اظہر نے کہا کہ پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کی ہڑتال پر کہا کہ پٹرول پمپ مالکان کی مشکلات کا احساس ہے لیکن پٹرول پمپ مالکان بھی عوام کی مشکلات کا احساس کرتے ہوئے اپنے فیصلے پر نظرثانی کریں۔


وفاقی وزیر نے کہا کہ پٹرول پمپس کی ہڑتال کی آڑ میں کچھ گروپس 9 روپے کا اضافہ کرانا چاہتے ہیں، لیکن چند کمپنیوں کو نوازنے کے لئے 9 روپے کا اضافہ نہیں کیا جا سکتا۔ پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کے مطالبے پر مارجن میں اضافے کی سمری پہلے ہی ای سی سی میں پیش کر دی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ آئندہ اجلاس میں اس کا فیصلہ بھی ہو جائے گا لیکن جائز مطالبات تسلیم کئے جائیں گے۔

یاد رہے کہ پیٹرولیم ڈیلرزایسوسی ایشن کی جانب سے آج ملک بھرمیں ہڑتال کی جا رہی ہے، صبح 6 بجے سے ملک بھرمیں پٹرول پمپس بند ہیں، صرف ایمبولنس کو پٹرول مہیا کرنے کا کہا جا رہا ہے۔ جب کہ لاہور، کراچی، کوئٹہ، پشاور سمیت ملک بھر میں پیٹرول کی فراہمی روک دی گئی ہے۔
 

KhanSuppporter

Minister (2k+ posts)
This country is directionless. IK has not established his authority. He tried to challenge the foreign foes without controlling anything inside. It’s hard to see the end of the tunnel here.
 

Khallas

Chief Minister (5k+ posts)
Jis jis pump nay ajj strike ki hay, pakistani awam ko chahye next time kabhi un say petrol na dalwaye.

awam jab inki strike kare gi inki aqal thekanay aa jaye gi.