کیاواقعی پرچم لگانے پر بنگلہ دیش میں پاکستانی ٹیم کیخلاف مقدمہ درج کیا گیا؟

parcham-1113.jpg


قومی کرکٹ ٹیم کے خلاف بنگلہ دیش میں پریکٹس سیشن کے دوران قومی پرچم نصب کرنے پر مقدمہ درج کروادیاگیا ہے۔

مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر مشہور اسپورٹس جرنلسٹ ساجد صادق نے اپنی ٹویٹ میں اس خبر کی تصدیق کی اور کہا کہ اطلاعات ہیں کہ ڈھاکہ میں قومی کرکٹ اسکواڈ کے خلاف پریکٹس سیشن کے دوران اپنے کیمپ میں قومی پرچم لگانے پر مقدمہ درج کروادیا گیا ہے۔

https://twitter.com/x/status/1463857578270773259
کچھ میڈیا کے حلقوں کا کہنا ہے کہ پولیس نے قومی پرچم لگانے پر مقدمہ درج کرنے کی درخواست مسترد کردی ہے جبکہ بعض کا کہنا ہے کہ مقدمہ تاحال درج نہیں کیا گیا

یادرہے کہ قومی ٹیم نے گزشتہ ہفتے بنگلہ دیش دورے پر پہنچ کر پریکٹس سیشن کے دوران پاکستانی پرچم لگا کر پریکٹس کی جس کے بعد ایک تنازعہ کھڑا ہوگیا تھا،جس پر ایک بنگلہ دیشی وزیر آپے سے باہر ہوگئے تھے۔

بنگلہ دیشی وزیر مملکت برائے اطلاعات مراد حسن نے کہا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کو ڈھاکہ کے سٹیڈیم میں پریکٹس کے دوران پروٹوکول کی خلاف ورزی کرتے ہوئے قومی پرچم لہرانے پر وطن واپس بھیج دیا جانا چاہیے۔

تاہم پی سی بی حکام کی جانب سے اس حوالے سے وضاحت جاری کی گئی تھی کہ بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ سے اس کیلئے پہلے رسمی اجازت مانگی گئی ہے۔
 

Muhammad*Ali

Politcal Worker (100+ posts)
msla FIR ka ni hy, msla ye hy ki humko hr jaga apna janda gharnay ka bht shooq hy. bhai match khelo kis kam k liay tum log gaye ho, lazmi stunt marna hy hr jaga.