کہاں ہے میرا سوہنا پاک دیس ؟

QaiserMirza

Chief Minister (5k+ posts)
اے میرے سوہنے دیس
کہاں ہے میرا سوہنا پاک دیس ؟

گزشتہ دنوں میں اپنے دیس گیا ہوا تھا
اس دیس کی خوشبو جس کے لئے عرصے سے تڑپ رہا تھا
جیسے جیسے میرا دیس قریب آتا گیا خون کی گرمی بڑھتی گئی
پھر یہ کیا
وہ دیس جس کے لیے دل دھڑکتا تھا
خون جوش مارتا تھا
اب آنکھیں خون کے آنسو رو رہی تھیں
اے میرے شہر قائد - نہ جانے کس کی نظر بد اس کو کھا گئی
اس شہر میں شاید ہی کوئی بجلی کا کھمبا ایسا ہوگا جس پر رنگ برنگے جھنڈے نہ لگے ہوں
مگر میری آنکھیں ترستی رہی
اس سارے شہر میں کہیں ، کسی جگہ سبز ہلالی پرچم نظر آ جائے
کہیں میرے قائد کی تصویر ہی نظر آ جائے
میری نظریں ترستی ہی رہی

کہاں ہے میرے قائد کا دیس
کہاں ہے میرا سوہنا دیس
کہاں ہے میرا پیارا پاکستان

سونچ رہا تھا - شاید لوگوں نے اس لیے سبز ہلالی پرچم لہرانا چھوڑ دیا ہو کہ
کہیں بےحرمتی نہ ہو
سونچ رہا تھا - شاید لوگوں نے اس لیے قائد کی تصویریں ہٹا لیں کہ ان کی بےحرمتی نہ ہو

بڑی عظیم قوم ہے یہ
 
Last edited:

Raaz

(50k+ posts) بابائے فورم
Qasir Bhai u came back thats good news, Wellcom back.

کہاں ہے میرا پیارا پاکستان
وہیں ہو گا جہاں رکھا تھا - پچھلے ٦٠ سال سے وہیں رکھا ہے
ذرا غور سے دیکھنا - گرد سے ڈھکا ہو گا ،
کسی نے گرد جو نا جھاڑی.