کھڑک سنگھ کے کھڑکنے سے کھڑکتی ہیں کھڑکیاں

Sohail Shuja

Chief Minister (5k+ posts)
خدا کا نام لیں
جی وہ تو ہم بہ آوازِ بلند لیتے ہوئے پورے محلّے کو سنائی دینگے،
جب گھر والے دہی کا حساب مانگیں گے۔

اللہ کا ہی نام لینگے، کروٹ کروٹ یہی نام لینگے۔۔۔۔۔

کون کہتا ہے خدا نظر نہیں آتا؟
وہی تو نظر آتا ہے، جب کچھ نظر نہیں آتا

اور نظر تو آنکھوں پر سوجن آنے سے بھی کچھ نہیں آتا
 
Sohail Shuja

Chief Minister (5k+ posts)
آپ نے تو وعدہ کیا تھا کہ مہاراج بننے کے بعد مجھے کھڑک سنگھ بنائیں گے ..جھوٹا وعدہ
?
میرے گھر میں دہی کون لائیگا؟
بس یہ بھی ایک ایسی ہی مجبوری ہے جس کے بعد عمران خان نے بھی بجلی کا بل جمع کروا دیا تھا۔
imran-khan-gets-notice-for-non-payment-of-electricity-bills-1412001352-5757.jpg

B8hvodLCQAACgAD.jpg

6bf9b35c34366f79561d0ee3395da689--pakistan-imran-khan.jpg
 
Saboo

Prime Minister (20k+ posts)
بہت خوبصورت تجربہ تھا ..وہاں کے منتظمین انتہائی اعلیٰ اخلاق کے حامل تھے ..ڈاون ٹو ارتھ...آج تک اتنے ہمبل لوگوں سے واسطہ نہیں پڑا ..جہاں ان کا خاص کمرہ ہے ..مجھے نہیں یاد کیا کہتے ہیں ..وہاں انہوں نے دعا کرائی ..جنرل ....ایک بات جو امیزنگ تھی ..دیواروں کے اوپر جو کوٹ لکھے تھے ..وہ تو سراسر قرآن کی آیتیں لگ رہی تھیں ..معنی کے لحاظ سے
ہاں تھا نہ ایک خوبصورت تجربہ ؟ سبھی یہی کہتے ہیں ، خاص طور پر جو سکھ یاتری یورپ اور نارتھ امریکا سے اتے ہیں
وہ بھی وہاں کے سبھی منتظمیں ، بس ڈرائیورز، منی ایکسچینج اور گائڈز کے حسن سلوک کی داد دے بنا نہیں رہ سکتے .
میں نے وہاں دو سکھ عورتوں اور ایک سکھ لڑکے کو بھی کام کرتے دیکھا جو پنجاب کے گورنر چودھری سرور نے خاص طور
پر لگواے ہیں جو میری نظر میں خیر سگالی کا ایک احسن قدم ہے….انہیں اقدام کی وجہ سے میں نے بہت سارے سکھ مرد و خواتین
کو فرط جذبات سے روتے دیکھا ہے.
ہاں بلکل سکھوں کے"گرنتھ صا حب " اور دوسری مذہبی کتابوں میں قران کے فرمودات اور بابا بلھے شاہ جسے بزرگوں کے قول
کثرت سے ملتے ہیں …. تبھی مسلمان بابا گرو نانک کو پورا نہیں تو آدھا مسلمان ضرور سمجھتے تھے.
 
Saboo

Prime Minister (20k+ posts)
خدا کا نام لیں
ہاہاہا…..ناں بابا ناں
کہیں کوئی رپٹ لکھوا دے جاکر تھانے میں
کہ میں خدا کا نام لیتا ہوں اس زمانے میں
اور تمہارا کیا؟….تم تو کبھی ہماری ملاقات کو بھی نہ آؤ
اب اس میں کیا ?
 
Saboo

Prime Minister (20k+ posts)
آپ نے تو وعدہ کیا تھا کہ مہاراج بننے کے بعد مجھے کھڑک سنگھ بنائیں گے ..جھوٹا وعدہ
?
ہاہاہا….خیر یہ وعدہ تو میں بھی پورا کر سکتا ہوں لیکن صرف ایک بٹہ دو
وہ کیا ہے کہ تمہیں 'کھڑک ' بنانے میں تو کوئی مسلہ نہیں، ہاں تمہیں 'سنگھ'
بنانے میں دقت ہوگی…..اب اس میں کیا ?
 
نادان

Prime Minister (20k+ posts)
ہاں یہ تو ہے کہ آپ کی حاجری میں خاصی کفایت شعاری کا مظاہرہ کیا جا رہا ہے۔ اسی وجہ سے ملک کے یہ حالات چل رہے ہیں۔

وہ فارسی میں کہتے ہیں کہ

’’یک اسپِ لاغر از طویلہ خر بہ‘‘۔۔

یعنی ایک کمزور گھوڑا طویلہ بھر گدھوں سے بہتر ہوتا ہے۔

اب ہم اگر اتنے عقلمند ہوتے تو راجہ راول اور ببّر شیر کے ساتھ مل ملا کر پاکستان کو اس نہج تک کبھی پہنچنے دیتے؟
ہم جیسے عقلمندوں سے بھلی ایک نادان۔

اب دیکھ لیں، فیصلہ آپکا ہے۔ ملک اور قوم اس وقت آپکو دیکھ رہے ہیں

?

میں کیا کر سکتی ہوں جب عمران نہیں کر پا رہا..وہ کچھ جو وہ کرنا چاہتا ہے
 
نادان

Prime Minister (20k+ posts)
ہاہاہا…..ناں بابا ناں
کہیں کوئی رپٹ لکھوا دے جاکر تھانے میں
کہ میں خدا کا نام لیتا ہوں اس زمانے میں
اور تمہارا کیا؟….تم تو کبھی ہماری ملاقات کو بھی نہ آؤ
اب اس میں کیا ?

کیا میں اس دنیا سے الگ ہوں ..آنکھیں پھیرنی اس دنیا ہی سے سیکھی ہیں
 
Sohail Shuja

Chief Minister (5k+ posts)
اب اتنا بھی سچ نہ بولو
زندگی کے میلے میں،
خواہشوں کے ریلے میں،
تم سے کیا کہیں جاناں۔۔؟
اس قدر جھمیلے میں۔۔

وقت کی روانی ہے،
بخت کی گرانی ہے،
سخت بےزمینی ہے،
سخت لامکانی ہے۔۔

دہی لانے کے مسئلے میں
تخت اور تختے کی،
ایک ہی کہانی ہے۔۔
??????????????????
 
Sohail Shuja

Chief Minister (5k+ posts)
ہاہاہا….خیر یہ وعدہ تو میں بھی پورا کر سکتا ہوں لیکن صرف ایک بٹہ دو
وہ کیا ہے کہ تمہیں 'کھڑک ' بنانے میں تو کوئی مسلہ نہیں، ہاں تمہیں 'سنگھ'
بنانے میں دقت ہوگی…..اب اس میں کیا ?
ہا ہا۔۔۔

مرزا غالب یاد آگئے اسی بات پر

مرزا کو پولیس نے پکڑ لیا،
تھانیدار انگریز تھا۔

مرزا سے پوچھا: نام؟
مرزا: جی اسد
تھانیدار: مسلمان ہو؟
مرزا: جی، آدھا
تھانیدار: آدھا؟
مرزا: جی شراب پی لیتا ہوں، سوّر نہیں کھاتا۔۔۔۔۔۔۔

پھر ایسی باتوں پر ہمارا موڈ شاعرانہ ہوا چاہتا ہے

درد ہو دل میں تو دوا کیجیے
دل ہی جب درد ہو تو کیا کیجیے؟

جناب، سنگھ کوئی ذات نہیں، ایک کیفیتِ بے خودی کا نام لگتا ہے۔

وہ کہتے ہیں کہ : دِل بدلتے ہیں تو چہرے بھی بدل جاتے ہیں۔
کھڑک جب بنیں گی تو سنگھ بن جانا کوئی مشکل نہیں۔
نادان کے لیئے تو ویسے بھی نہیں۔
 
Sohail Shuja

Chief Minister (5k+ posts)
میں کیا کر سکتی ہوں جب عمران نہیں کر پا رہا..وہ کچھ جو وہ کرنا چاہتا ہے
حیراں ہوں دل کو روؤں کہ پِیٹوں جِگر کو میں
مقدور ہو تو ساتھ رکھوں نوحہ گر کو میں

بس جنابِ عالی، یہی مسئلہ فیثا غورث ہمیں الجھن میں مبتلا رکھتا ہے کہ عمران خان وہ کچھ نہیں کر پایا تو ہم بھلا کس کھیت کی مولی ہیں؟ یقین جانئیے ہمیں بلکل کوئی اعتراض نہیں، ہم آپکو کھڑک سنگھ بنانے کی خاطر مہاراجہ بننے کا خطرہ بلکل مول لے لیتے، لیکن یہ کمبخت دہی لانے کا کام کون کرے گا؟

تو پھر اس پر شاعرِ وقت کہتا ہے کہ:

جا اپنی حسرتوں پر، دو گلاس لسّی چڑھا کر سو جا
 
نادان

Prime Minister (20k+ posts)
ہا ہا۔۔۔

مرزا غالب یاد آگئے اسی بات پر

مرزا کو پولیس نے پکڑ لیا،
تھانیدار انگریز تھا۔

مرزا سے پوچھا: نام؟
مرزا: جی اسد
تھانیدار: مسلمان ہو؟
مرزا: جی، آدھا
تھانیدار: آدھا؟
مرزا: جی شراب پی لیتا ہوں، سوّر نہیں کھاتا۔۔۔۔۔۔۔

پھر ایسی باتوں پر ہمارا موڈ شاعرانہ ہوا چاہتا ہے

درد ہو دل میں تو دوا کیجیے
دل ہی جب درد ہو تو کیا کیجیے؟

جناب، سنگھ کوئی ذات نہیں، ایک کیفیتِ بے خودی کا نام لگتا ہے۔

وہ کہتے ہیں کہ : دِل بدلتے ہیں تو چہرے بھی بدل جاتے ہیں۔
کھڑک جب بنیں گی تو سنگھ بن جانا کوئی مشکل نہیں۔
نادان کے لیئے تو ویسے بھی نہیں۔

آجکل تو سچ مچ کھڑک سنگھ بننے کو دل کرتا ہے ..کچھ جرنیل ، کچھ سیاست دان ، کچھ ججز اور کچھ وکلاء لٹکانے ہیں
 
نادان

Prime Minister (20k+ posts)
حیراں ہوں دل کو روؤں کہ پِیٹوں جِگر کو میں
مقدور ہو تو ساتھ رکھوں نوحہ گر کو میں

بس جنابِ عالی، یہی مسئلہ فیثا غورث ہمیں الجھن میں مبتلا رکھتا ہے کہ عمران خان وہ کچھ نہیں کر پایا تو ہم بھلا کس کھیت کی مولی ہیں؟ یقین جانئیے ہمیں بلکل کوئی اعتراض نہیں، ہم آپکو کھڑک سنگھ بنانے کی خاطر مہاراجہ بننے کا خطرہ بلکل مول لے لیتے، لیکن یہ کمبخت دہی لانے کا کام کون کرے گا؟

تو پھر اس پر شاعرِ وقت کہتا ہے کہ:

جا اپنی حسرتوں پر، دو گلاس لسّی چڑھا کر سو جا

دل تو میرا اداس ہے نادان
شہر کیوں سائیں سائیں کرتا ہے
ناصر سے معذرت کے ساتھ
آج فیملی میں ملکی حالات پر بحث کرتے بس اداسی طاری ہو گئی ہے .کوئی امید بر نہیں آتی
 
Sohail Shuja

Chief Minister (5k+ posts)
آجکل تو سچ مچ کھڑک سنگھ بننے کو دل کرتا ہے ..کچھ جرنیل ، کچھ سیاست دان ، کچھ ججز اور کچھ وکلاء لٹکانے ہیں
ویسے اگر تھوڑی دیر کو غلطی سے سنجیدگی کو ہاتھ مارا جائے، تو یہ مسئلہ ہے بڑا سنگین۔
دراصل معاملات میں جب بھی کوئی ادارہ بلکل آزاد ہوجائے تو مسائل کھڑے ہوتے ہیں۔

عدلیہ اور نیب جیسے اداروں کو بھی احتسابی عمل کا طابع ہونا چاہیئے۔

لیکن کچھ ایسے کہ حکومتیں ان کو زیر عتاب نہ لا سکیں۔

کیا کوئی ایسا خاکہ ذہن میں ابھرتا ہے کہ یہ کیسے اورکیونکر ممکن ہو؟

اور پھر جیسے ڈاکٹروں کو غلط ٹٰیکہ لگانے پر یا انجینیٗر کو غلط ڈیزائن بنانے پر نشانِ عبرت بنایا جاتا ہے، کیا ویسے ہی ان وکیلوں کی بھی کسی طور پیشہ ورانہ پُرسِش ہونی چاہیئے کہ نہیں؟ اگر ہاں، تو کیسے؟
 
Sohail Shuja

Chief Minister (5k+ posts)
دل تو میرا اداس ہے نادان
شہر کیوں سائیں سائیں کرتا ہے
ناصر سے معذرت کے ساتھ
آج فیملی میں ملکی حالات پر بحث کرتے بس اداسی طاری ہو گئی ہے .کوئی امید بر نہیں آتی
دل ناامید تو نہیں ناکام ہی تو ہے

لمبی ہے غم کی شام مگر شام ہی تو ہے
 
نادان

Prime Minister (20k+ posts)
ویسے اگر تھوڑی دیر کو غلطی سے سنجیدگی کو ہاتھ مارا جائے، تو یہ مسئلہ ہے بڑا سنگین۔
دراصل معاملات میں جب بھی کوئی ادارہ بلکل آزاد ہوجائے تو مسائل کھڑے ہوتے ہیں۔

عدلیہ اور نیب جیسے اداروں کو بھی احتسابی عمل کا طابع ہونا چاہیئے۔

لیکن کچھ ایسے کہ حکومتیں ان کو زیر عتاب نہ لا سکیں۔

کیا کوئی ایسا خاکہ ذہن میں ابھرتا ہے کہ یہ کیسے اورکیونکر ممکن ہو؟

اور پھر جیسے ڈاکٹروں کو غلط ٹٰیکہ لگانے پر یا انجینیٗر کو غلط ڈیزائن بنانے پر نشانِ عبرت بنایا جاتا ہے، کیا ویسے ہی ان وکیلوں کی بھی کسی طور پیشہ ورانہ پُرسِش ہونی چاہیئے کہ نہیں؟ اگر ہاں، تو کیسے؟

بات یہ ہے کہ ہم کہتے کچھ ہیں ..کرتے کچھ ہیں ..یہاں ہم سے مراد ہم نہیں ..وہ لوگ ہیں جن کے ہاتھوں میں قوم کی تقدیر ہے ..ہم ایک ایسے سائکل میں پھنسے ہیں جس سے نکلنے کی کوئی صورت نظر نہیں آتی ..
اگر میں اپنے آپ کو کسی بھی سیاسی وابستگی سے اوپر کر کے دیکھوں ..تو یہ موقع بہترین تھا ..اَسیبلشمنٹ کی مداخلت سے نکلنے کا ..لیکن بظاھر اپوزیشن ایسٹیبلشمنٹ کے خلاف نعرے لگاتی ہے اور ساتھ ہی ان کے بوٹ پالش کرتی ہے ..میری نظر میں عمران واحد شخص تھا / ہے جو ایسٹیبلشمنٹ کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات کر سکتا تھا / ہے ..کیونکہ اس کی کوئی رگ نہیں دبتی ..لیکن یہاں مسلہ یہ بھی آجاتا ہے کہ عمران کرپشن کے حوالے سے کسی کو بخشنے کو تیار نہیں ..ایسے میں عمران اکیلا کیا کرے ..اپوزیشن یا سٹیبلشمنٹ دونوں ہی کانے ہیں ..
اس کے بعد جس کی طرف دیکھا جا سکتا ہے وہ عدلیہ ہے ..بلکہ حقیقتا عدلیہ ہی کر سکتی ہے ..اگر عدلیہ کرپشن سے پاک ہو ..لیکن عدلیہ بھی کرپٹ ہے .تو یہاں سارے کرپٹ ایک دوسرے کا سہارا بنے ہوئے ہیں ..کوئی معجزہ ہی ہو جو ملک کے حالات بدلیں ..عمران ساری جان بھی لڑا دے تو وہ کرپٹ سٹیبلشمنٹ ، کرپٹ عدلیہ . کرپٹ بیوروکریسی کرپٹ میڈیا سے نہیں لڑ سکتا ..
.ہاں البتہ پانامہ لیکس تو کبھی بروڈ شیٹ لیکس کے تحفے قدرت کی طرف سے ہمیں ملتے ہیں ..اب اسے معجزے سمجھیں یا کچھ اور ..دیکھیں کیا نکلتا ہے اس میں سے