کھڑک سنگھ کے کھڑکنے سے کھڑکتی ہیں کھڑکیاں

نادان

Prime Minister (20k+ posts)
ہاہاہا ایک مہینہ تو کرتارپور صاحب میں بھی رہ سکتے ہیں؟ لنگر بھی
فری ہے….صبح سویرے نور کے تڑکے آس پاس کے گاؤں میں پیپے بھی
کھڑکا لیں گے تو اپکا امتحان بھی ہو جاےگا اب اس میں کیا ?


ڈن
 

Saboo

Prime Minister (20k+ posts)
اسے میں تعریف سمجھوں یا .........?
ہاں کچھ کچھ ہے تو لیکن ڈرتا ہوں اب اسکا کچھ اثر خدا نخواستہ آپ کے
دماغ پر نہ ہو جائے نصیب دشمناں ؟….کہیں بہکی بہکی باتیں نہ کرنے لگو
اب اس میں کیا ?
 

نادان

Prime Minister (20k+ posts)
ہاہاہا..چلو تو پھر ملتے ہیں بابا گرو نانک کے کنویں پر.
اب اس میں کیا…... ?


ویسے میں پچھلے ٹرپ میں وہاں ہو کر آئی ہوں ..لیکن میں نے لنگر نہیں کھایا ..
 

نادان

Prime Minister (20k+ posts)
ہاں کچھ کچھ ہے تو لیکن ڈرتا ہوں اب اسکا کچھ اثر خدا نخواستہ آپ کے
دماغ پر نہ ہو جائے نصیب دشمناں ؟….کہیں بہکی بہکی باتیں نہ کرنے لگو
اب اس میں کیا ?

اگر تھوڑا سا مغرور ہو بھی گئی تو کونسا قیامت آجانی ہے
 

Saboo

Prime Minister (20k+ posts)
ویسے میں پچھلے ٹرپ میں وہاں ہو کر آئی ہوں ..لیکن میں نے لنگر نہیں کھایا ..
Oh really?….Good for you…How did you like it overall?…I only seen some videos.
Hahaha OK jo langar nahin khaya…Chae to pi leten?…..Ab is mein kia
 

Saboo

Prime Minister (20k+ posts)
اگر تھوڑا سا مغرور ہو بھی گئی تو کونسا قیامت آجانی ہے
چلو!…...کرنے لگی نہ بہکی بہکی باتیں ؟
یعنی اک ذرا سا غرورکے لیے قیامت بھی گوارا کرلی ؟
کمال ہے.
 

Sohail Shuja

Chief Minister (5k+ posts)
ہاں ناااا ..کوئی میری میلوں میل لمبی پوسٹ دکھایئے ..
نہیں جناب، کہاں آپ کا کوئی کمنٹ چوتھائی مِیل بھی طے کرتا ہو۔ ہاں یہ علیحدہ بات ہے کہ میلوں میل آپ ہی کے کمنٹس نظر آتے ہیں اور میلوں تک آپ کے جیسے کمنٹس کرنے والا کوئی دوسرا نظر نہیں آتا۔
 

Sohail Shuja

Chief Minister (5k+ posts)
دہی تو ہی نا
ماشااللہ، کیا دانشمندانہ فراست پائی ہے۔ کاش ہمارے یہاں بھی کوئی ایسی آدھا پاوٗ دانشمندی دے گیا ہوتا، تو آج ہم دہی لانے کے اعلیٰ فرائض منصبی پر فائز نہ ہوتے۔ کیا پتہ شائد واقعی کہیں مہاراجہ بھی لگ چکے ہوتے اور آپ کی کھڑک سنگھ بننے کی دیرینہ خواہش بھی پوری کر چکے ہوتے۔

لیکن وہ کیا ہے کہ۔۔۔۔۔ گھر والے نہیں مانیں گے
?‍??‍??‍?????⭐✨☀️?????♿
 

Sohail Shuja

Chief Minister (5k+ posts)
ہاہاہا ایک مہینہ تو کرتارپور صاحب میں بھی رہ سکتے ہیں؟ لنگر بھی
فری ہے….صبح سویرے نور کے تڑکے آس پاس کے گاؤں میں پیپے بھی
کھڑکا لیں گے تو اپکا امتحان بھی ہو جاےگا اب اس میں کیا ?
بھئی لنگر تو فری کا داتا صاحب پر بھی ملتا ہے یہ کرتارپور ہی کیوں؟
آپ نادان کو دھوکے سے سرحد پار بھیجنا چاہتے ہیں؟ کہ یہ وہاں پر ٹین کے ڈبےّ کھڑ کھڑاتی رہیں؟

ویسے ان کا پتہ بھی نہیں، وہاں سِکھوں کو بھی روزے رکھوا ہی دیں۔
 

نادان

Prime Minister (20k+ posts)
Oh really?….Good for you…How did you like it overall?…I only seen some videos.
Hahaha OK jo langar nahin khaya…Chae to pi leten?…..Ab is mein kia


بہت خوبصورت تجربہ تھا ..وہاں کے منتظمین انتہائی اعلیٰ اخلاق کے حامل تھے ..ڈاون ٹو ارتھ...آج تک اتنے ہمبل لوگوں سے واسطہ نہیں پڑا ..جہاں ان کا خاص کمرہ ہے ..مجھے نہیں یاد کیا کہتے ہیں ..وہاں انہوں نے دعا کرائی ..جنرل ....ایک بات جو امیزنگ تھی ..دیواروں کے اوپر جو کوٹ لکھے تھے ..وہ تو سراسر قرآن کی آیتیں لگ رہی تھیں ..معنی کے لحاظ سے
 

نادان

Prime Minister (20k+ posts)
نہیں جناب، کہاں آپ کا کوئی کمنٹ چوتھائی مِیل بھی طے کرتا ہو۔ ہاں یہ علیحدہ بات ہے کہ میلوں میل آپ ہی کے کمنٹس نظر آتے ہیں اور میلوں تک آپ کے جیسے کمنٹس کرنے والا کوئی دوسرا نظر نہیں آتا۔


کبھی کبھی حاضری دیتی ہوں پھر بھی اتنا سنگین الزام ..
اب میں نادان آپ جیسے عقلمندوں کے لیول کی گفتگو تو کر نہیں سکتی اس لئے مذاق اڑانا نا منظور
 

نادان

Prime Minister (20k+ posts)
ماشااللہ، کیا دانشمندانہ فراست پائی ہے۔ کاش ہمارے یہاں بھی کوئی ایسی آدھا پاوٗ دانشمندی دے گیا ہوتا، تو آج ہم دہی لانے کے اعلیٰ فرائض منصبی پر فائز نہ ہوتے۔ کیا پتہ شائد واقعی کہیں مہاراجہ بھی لگ چکے ہوتے اور آپ کی کھڑک سنگھ بننے کی دیرینہ خواہش بھی پوری کر چکے ہوتے۔

لیکن وہ کیا ہے کہ۔۔۔۔۔ گھر والے نہیں مانیں گے
?‍??‍??‍?????⭐✨☀️?????♿


میرا نہیں خیال کہ نوبت یہاں تک پہنچ جائے گی کہ بات وہیل چئیر تک جا پہنچے
 

Sohail Shuja

Chief Minister (5k+ posts)
شاید تبھی لوگ میری تعریفیں نہیں کرتے

?
ڈرتے ہیں لوگ کہ کہیں آپ اپنے اصل جوہر سے واقفیت پانے کے بعد کھڑک سنگھ نہ بن جائیں۔
!شاہین تیری پرواز سے جلتا ہے زمانہ
 
Last edited:

Sohail Shuja

Chief Minister (5k+ posts)
کبھی کبھی حاضری دیتی ہوں پھر بھی اتنا سنگین الزام ..
اب میں نادان آپ جیسے عقلمندوں کے لیول کی گفتگو تو کر نہیں سکتی اس لئے مذاق اڑانا نا منظور
ہاں یہ تو ہے کہ آپ کی حاجری میں خاصی کفایت شعاری کا مظاہرہ کیا جا رہا ہے۔ اسی وجہ سے ملک کے یہ حالات چل رہے ہیں۔

وہ فارسی میں کہتے ہیں کہ

’’یک اسپِ لاغر از طویلہ خر بہ‘‘۔۔

یعنی ایک کمزور گھوڑا طویلہ بھر گدھوں سے بہتر ہوتا ہے۔

اب ہم اگر اتنے عقلمند ہوتے تو راجہ راول اور ببّر شیر کے ساتھ مل ملا کر پاکستان کو اس نہج تک کبھی پہنچنے دیتے؟
ہم جیسے عقلمندوں سے بھلی ایک نادان۔

اب دیکھ لیں، فیصلہ آپکا ہے۔ ملک اور قوم اس وقت آپکو دیکھ رہے ہیں

?
 
Last edited:

Sohail Shuja

Chief Minister (5k+ posts)
میرا نہیں خیال کہ نوبت یہاں تک پہنچ جائے گی کہ بات وہیل چئیر تک جا پہنچے
بات تو جب چلے گی تو پھر دور تک جائے گی۔۔۔ اور اگر دو تین مرتبہ ایسی حرکت تواتر سے دیکھی گئی، تو بات اس حد کو بھی نہیں دیکھے گی۔۔۔ اس سے بھی آگے جاسکتی ہے۔ آہو!
?
 

نادان

Prime Minister (20k+ posts)
بات تو جب چلے گی تو پھر دور تک جائے گی۔۔۔ اور اگر دو تین مرتبہ ایسی حرکت تواتر سے دیکھی گئی، تو بات اس حد کو بھی نہیں دیکھے گی۔۔۔ اس سے بھی آگے جاسکتی ہے۔ آہو!
?


خدا کا نام لیں
 

نادان

Prime Minister (20k+ posts)
ڈرتے ہیں لوگ کہ کہیں آپ اپنے اصل جوہر سے واقفیت پانے کے بعد کھڑک سنگھ نہ بن جائیں۔
!شاہین تیری پرواز سے جلتا ہے زمانہ


آپ نے تو وعدہ کیا تھا کہ مہاراج بننے کے بعد مجھے کھڑک سنگھ بنائیں گے ..جھوٹا وعدہ
?