کھوکھر برادران کی اربوں روپے مالیت کی اراضی کا انکشاف

naveed

Chief Minister (5k+ posts)
لاہور: مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں افضل کھوکھر اور سیف کھوکھر کی اربوں روپے مالیت کی اراضی سامنے آنے کا انکشاف ہوا ہے۔



ایکسپریس نیوز کے مطابق ریونیو ڈیپارٹمنٹ لاہور نے مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں ملک افضل کھوکھر اور ملک سیف الملوک کھوکھر کی تمام زمینوں کا ریکارڈ مرتب کرلیا ہے اور رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ کھوکھر برادران کی تحصیل سٹی، ماڈل ٹاون اوررائے ونڈ کے علاقوں میں پھیلی زمینوں کی مالیت اربوں روپے ہے۔


محکمہ ریونیو کے مطابق کھوکھر برادارن کی تحصیل رائے ونڈ موضع مل میں 228 کنال، سندر میں 30 کنال، تحصیل ماڈل ٹاون موضع جیڈو میں 1 ہزار 277 کنال، تحصیل سٹی موضع نیاز بیگ جوہر ٹاون میں 210 کنال اور 1 ہزار 745 کنال سے زائد اراضی مختلف تحصیلوں میں ہے۔

رپورٹ کے مطابق زمینوں کی ٹرانسفر قانونی طریقہ کار کے مطابق نہیں ہوئیں، کھوکھر برداران نے پہلے زمینوں پر قبضہ کیا بعد میں ٹرانسفر کروائیں، 77 کنال پر مشتمل کھوکھر پیلس 2005ء میں تعمیر ہوا اور اس کی رجسٹریاں 2012ء میں ہوئیں، کھوکھر پیلس میں 10 کنال اراضی نالے کی جبکہ راستوں کی سرکاری زمین بھی شامل ہے۔ اسی طرح اقبال ٹاون میں غیرقانونی طور پر 2012ء میں نقشہ پاس کرایا گیا جب کہ کھوکھر برادران نے سیکڑوں ایکڑ زمینیں فروخت بھی کیں۔

https://www.express.pk/story/1477611/1/
 
Advertisement
Last edited by a moderator:

rasageerlohar

Councller (250+ posts)
my families plot is also illegally occupied by these 2 in johar town. Hoping we will get it back, thanks to CJP's action
 

mercedesbenz

Chief Minister (5k+ posts)
سب سے پہلے ثابت ھونے پر یہ پیلس مسمار کیا جانا چاھیئے اسکے بعد تمامی تمام جائیداد ضبط کرکے حق داروں کو واپس کی جائے اور یہ سارا پراسس ایک سال میں مکمل کرکے عدالت کو رپورٹ کیا جائے اور ان قبضہ گروپ کو جو جو ملوث ھے انکو پچاس پچاس سال قید بامشکت دی جائے تاکہ یہ حرامزادے جیلوں میں ھی گل سٹ کر مریں۔
 

Eyeaan

Chief Minister (5k+ posts)
کھو کھر پیلس کو ظبط کر کے اسے لایبریری یا آرٹ گیلری کیلئے استعمال کیا جا سکتا ہے اور مذید جرمانے سے متاثریم کو ادائیگی کی جائےــ
اس دفعہ سزایں ملوث حکومتی اہلکاروں کو بھی دی جائیں ورنہ یہ قصہ یونہی چلتا رہے گا
 
Sponsored Link

Featured Discussion Latest Blogs اردوخبریں