کونسل آف پاکستان نیوزپیپر ایڈیٹرز کا عمران ریاض کو فوری رہا کرنے کا مطالبہ

riaz-khan-ecp-aaa.jpg


کونسل آف پاکستان نیوزپیپر ایڈیٹرز نے سینئر صحافی عمران کی گرفتاری پر اپنا ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ صحافی کی گرفتاری غیرآئینی اور غیرقانونی ہے، انہیں فوری طور پر رہا کیا جائے۔

تفصیلات کے مطابق کونسل آف پاکستان نیوز پیپر ایڈیٹرز (سی پی این ای) نے سینئر صحافی عمران کی گرفتاری پر اپنا ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ صحافی کی گرفتاری غیرآئینی اور غیرقانونی ہے، ان کو فوری رہا کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں۔

صدر کونسل آف پاکستان نیوز پیپر ایڈیٹرز (سی پی این ای) کاظم خان نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صحافیوں کی گرفتاریاں اور ان پر درج مقدمات واپس لیے جائیں اور موجودہ حکومت پیکا آرڈیننس کے حوالے سے اپنی نقطہ نظر واضح کرے۔

صدر سی پی این ای کاظم خان نے کہا کہ پیکا دفعات کا صحافیوں کے خلاف درج مقدمات میں شامل ہونا انتہائی تشویش کا باعث ہیں، انہوں نے کہا کہ حکومت کو چاہیے کہ آزادی اظہار رائے پر پابندی نہ لگائے اور بزدلی کا مظاہرہ نہ کرے، انہوں نے سوال اٹھایا کہ کیا ہمیں پیکا آرڈیننس کے خلاف دوبارہ سے احتجاج کرنا ہو گا؟

انہوں نے مزید کہا کہ صحافیوں کے لیے پاکستان خطرناک اور صحافت جرم بنتا جا رہا ہے۔ صحافیوں کے خلاف مارشل لاء طرز کے آمرانہ اقدامات انتہائی قابل مذمت ہیں۔ وفاقی اور صوبائی حکومتوں کو صحافیوں اور ان کے اہل خانہ کو تحفظ فراہم کرنا ہو گا۔

یاد رہے کہ سینئر صحافی عمران ریاض کو اٹک پولیس نے دو روز قبل گرفتار کر لیا تھا، سینئر صحافی کا کہنا تھا کہ انہیں اسلام آباد کی حدود سے گرفتار کیا گیا ہے جبکہ اس موقع پر پولیس کا کہنا تھا کہ عمران ریاض کے خلاف درج ایف آئی آر کی وجہ سے انہیں گرفتار کیا گیا اور یہ تاثر غلط ہے کہ اسلام آباد سے گرفتار عمل میں آئی، انہیں پنجاب کی ہی حدود سے گرفتار کیا گیا ہے۔

ایمنسٹی انٹرنیشنل نے بھی گزشتہ روز سینئر صحافی عمران ریاض کی گرفتاری پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ حکومت کے خلاف اٹھائی گئی آوازوں کو سزا دینا انتہائی قابل تشویش ہے، یہ سلسلہ رکنا چاہیے۔
 

Bubber Shair

Chief Minister (5k+ posts)
جتنے مہینے اور دن اور گھنٹے میر شکیل الرحمان کو یوتھیوں نے جیل میں بند رکھا اتنے دن ہی اس کو رکھنا چاہئے
 

360turn

Minister (2k+ posts)
Imran Khan arrested by imported Hakomaat (Time to kill Chors in UK or inside Pk)
watch