کونسا حکومتی عہدیدار 2021 میں دنیا کی کرپٹ ترین شخصیت قرار پایا؟

1coyberus.jpg

آرگنائزڈ کرائم اینڈ کرپشن رپورٹنگ پراجیکٹ (او سی سی آر پی) نے رواں سال کی کرپٹ ترین شخصیات کی فہرست جاری کردی۔ جس میں پہلے نمبر پر آنے والے بیلا روس کے صدر ہیں۔

پورٹ کے مطابق یورپی ملک بیلاروس کے صدر الیگزینڈر جی لوکاشینکو کو منظم مجرمانہ سرگرمیوں اور بدعنوانی کو آگے بڑھانے پر ’2021 کا کرپٹ پرسن آف دی ایئر‘ قرار دیا گیا ہے۔

https://twitter.com/x/status/1475436801821413381
غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ بدعنوانی کے بارے میں مطالعہ اور رپورٹ کرنے والے چھ صحافیوں کے ایک پینل نے دنیا بھر سے 1167 نامزد افراد میں سے بیلا روسی صدر کا بطور کرپٹ پرسن آف دی ایئر انتخاب کیا۔

بیلاروس کے سربراہ لوکاشینکو 1994 سے صدر کی حیثیت سے اقتدار میں ہیں۔ 2012 میں انہوں نے ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ تھا کہ وہ یورپ میں آخری اور واحد آمر حکمران ہیں۔


کرپٹ پرسن آف دی ایئر عالمی ایوارڈ دینے کی دہائی میں یہ پہلا موقع ہے جب یہ فیصلہ متفقہ طور پر ہوا۔ وگرنہ ہر بار تمام پینلسٹ کسی ایک شخصیت کا انتخاب نہیں کر پاتے اور نتیجتاً فیصلہ میجورٹی کی بنیاد پر کیا جاتا ہے۔

رواں سال کی دیگر کرپٹ ترین شخصیات میں افغانستان کے سابق صدر اشرف غنی، شام کے صدر بشارالاسد، ترکی کے صدر طیب اردوان اور آسٹریا کے چانسلر سیباسٹین کرز شامل ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ سال 2020 میں برازیل سے تعلق رکھنے والے ایک سابق فوجی افسر اور سیاستدان جیئر میسیس بولسونارو کو کرپٹ ترین شخصیت قرار دیا گیا تھا۔

یاد رہے کہ اس سے قبل اس فہرست میں مالٹا کے وزیر اعظم جوزف مسکت، فلپائن کے صدر روڈریگو ڈوریٹ، وینزویلا کے صدر نکولس مدورو، روسی صدر ولادیمیر پوٹن و دیگر کے نام سامنے آ چکے ہیں۔