کوانٹم کمپیوٹر ٹیکنولوجی میں چین سبقت لے گیا

xshadow

Minister (2k+ posts)
google-sycamore-quantum-processor.jpg


کوانٹم کمپیوٹر سے جو واقف نہیں ان کے لیے عرض ہے کہ یہ کمپیوٹر ٹیکنولوجی ابھی تجراباتی مراحل میں ہے۔ روائتی کمپیوٹر جو بائنری اشاروں یعنی 0 اور 1 پر چلتا ہے اسکا ایک بٹ ایک وقت میں یا تو 0 یا پھر 1 سٹور کرنے کا اہل ہوتا ہے۔ یعنی اگر ہم نے 100 کا نمبر کمپیٹور میں سٹور کرنا ہے تو اسکے لیے روائتی کمپوٹر کو 1010 سٹور کرنا پڑے گا اور معلومات جتنی پیجیدہ ہوں گی اتنا ہی زیادہ کام روائتی کمپیوٹر کو کرنا پڑتا ہے۔ کیونکہ ظاہر ہے کہ روائتی کمپیوٹر صرف دو اشاروں کو ملاکر اسکی معلومات کو اس طرح پراسس کرتا ہے کہ اس سے انسان کو سمجھ آنے والے زبان میں ظاہر کرسکے۔

مگر کوانٹم کمپوٹر کا ایک بٹ جیسے کیوبٹ بھی کہا جاتا ہے کی صلاحیت یہ ہوتی ہے کہ یہ بیک وقت 0 اور 1 دونوں کو سٹور کرسکتا ہے۔ اور اسی صلاحیت کی بنا پر یہ ایسے پیچیدہ مسئلوں کو حل کر سکتا ہے جسے روائتی کمپیوٹر صدیاں لگا کر حل کرتا ہے۔

چین کی ایک ریسرچ ٹیم نے دعوہ کیا ہے کہ انہوں نے ایسا کوانٹم کمپیوٹر بنا لیا ہے جو ایسا حساب کتاب یا پراسیسنگ منٹوں میں کرسکتا ہے جسے کرنے کے لیے روائتی سوپر کمپیوٹر کو ڈھائی بلین سال لگیں گے۔ اسے سے پہلے گوگل نے بھی ایک دعوہ کیا تھا کہ انکا کوانٹم کمپوٹر منٹوں میں وہ کام کرسکتا ہے جسے روائتی سوپر کمپیوٹر کرنے میں 10 ہزار سال لگائے گا۔

ظاہر ہے کہ چین کا دعوہ زیادہ بڑا ہے۔ اور اگر یہ دعوہ ٹھیک ہے تو دیگر کئی میدانوں میں چین نے یہاں بھی امریکہ کو شکست دے دی ہے۔ کوانٹم کمپیوٹر کی مدد سے روائتی کمپیوٹر سکیورٹی' انکرپشن جو کے بنک یا کمپنیاں معلومات کی خفیہ رسائی کے لیے استعمال کرتی ہیں کا توڑ منٹوں میں ممکن ہے۔ جبکہ منصوعی زہانت یعنی آرٹیفیشل اینٹیلجنس اور مشین لرننگ میں اس کمپیوٹر کی برتری ایک عام سی بات ہے۔ لہزا آنے والے سالوں بڑی کمپنیاں انکرپشن کے لیے کوانٹم کمپیوٹرز کا استعمال کریں گی۔

یاد رہے کہ یہ ٹیکنولوجی ابھی بھی تجرباتی مراحل میں ہے اور ابھی تک ریسرچرز یہی نہیں سمجھ پارہے کہ اس کمپیوٹر سے کون کون سے مسائل حل کیے جاسکتے ہیں۔ ریسرچرز کے مطابق جب تک اس کمپیوٹر میں لوگ کوڈنگ نہیں کریں گے انہیں سمجھ ہی نہیں آئی گی کہ اس میں کتنی صلاحیت ہے۔
البتہ اس کمپیوٹر کی کچھ خامیاں بھی ہیں۔ ایک تو یہ کہ ابھی تجرباتی مراحل میں ہونے کی وجہ سے اسکی ٹیکنولوجی بہت مہنگی ہے دوسرا اسکے اینجینئرز بھی بہت کم ہیں۔ اسکی سب سے بڑی خامی یہ ہے کہ یہ کچھ ایسی کیلکلیشن نہیں کرسکتا جو عام روائتی کمپیوٹر کرسکتا ہے۔ اسکی مثال ایسے ہی ہے جیسے کچھ اوزار یا مشینیں ہوتی تو بہت جدید ہیں مگر بہت سے ایسے کام ان سے نہیں لیے جاسکتے جو کہ بہت چھوٹے اوزار کرسکتے ہیں۔ مگر وقت کے ساتھ ساتھ یہ مسائل بھی حل ہونے کی امید ہے اور گمان کیا جاسکتا ہے کہ اگلے 10 سے 15 سالوں میں یہ کمپیوٹر کمرشل بنیادوں پر مارکیٹس میں ملنا شروع ہوجائیں گے کیونکہ آئی بی ایم اور انٹل جیسی بڑی کمپنیاں ایسی چپ بنانے میں لگی ہوئی ہیں جو کوانٹم کمپیوٹنگ کی صلاحیت رکھتی ہوں۔

پاکستان جیسے ملک کے لیے اچھی خبر یہ ہے کہ یہاں روائتی کمپیوٹر بنانا ایک خواب ہے جو کہ مہربانی ہے سیاسی مافیا کی مگر پاکستان میں اس ٹیکنولوجی پہ کام کیا جائے تو اتنے سالوں سے کا خلاء مہینوں بلکہ دنوں میں پر کیا جاسکتا ہے اور ہم بھی ان ملکوں میں شامل ہوسکتے ہیں

جنہیں دنیا انکی ٹیکنولوجی کی وجہ سے جانتی ہے۔ بلکل ویسے ہی جیسے آج لاہور میں جولٹا الکٹرونکس نے برقی موٹرسائیکل بنانے شروع کردیے ہیں اور انقریب الیکٹرک کاریں بھی بننا شروع ہوجائیں گی جو کہ مستقبل کی ڈیمانڈ ہیں کیونکہ روائتی انجن کی ٹیکنولوجی ویسے ہی بڑی پیچیدہ ہے جسے آج اگر پاکستان میں بنایا جائے تو وہ ایکو سسٹم موجود نہیں ہے جس سے ایک کم خرچ انجن بن سکے۔ اور اگر بن بھی جائے تو کل کو ویسے ہی مستقبل میں اسکی ڈیمانڈ نہیں ہوگی کیونکہ بجلی سستی ہے اور رواتی فیول مہنگا ہے اور اسی لیے دنیا الیکٹرک ویہیکلز کی طرف جارہی ہے۔

تو پاکستانیوں کے لیے ایک اچھا موقع ہے اگر وہ کوانٹم ٹیکنولوجی پہ کام کریں۔ میری درخواست ہے کہ حکومتی سطح پر اس فیلڈ میں ریسرچ کا آغاز کیا جائے اور یونیورسٹیوں میں اسے صرف تھیوری نہیں بلکہ پریکٹیکل کے ساتھ پڑھایا جائے۔ اس سے بے پناہ روزگار پیدا ہوگا نہ صرف کوانٹم فیزکس کے میدان میں بلکہ ہر میدان میں کوانٹم کمپیوٹر تحقیق کی نئی راحیں کھولے گا جہاں آج انسان سوچ بھی نہیں سکتا۔ جو لوگ زرا سا کمپیوٹر کو سمجھتے ہیں انہیں اندازہ ہوگیا ہوگا کہ یہ صرف روزگار نہیں بلکہ دفاع کے لیے کتنا ضروری ہے۔ باقی ساری باتیں کرنے والی نہیں ہوتی اسلیے امید ہے کہ باتیں وہاں پہنچ جائیں گی جہاں پہنچنی چاہییں۔


 
Last edited by a moderator:

NCP123

Minister (2k+ posts)
Not sure......Never trust Chinese.........BTW, the Quantum computer is still far from reality...........people are claiming about this for last several years......but nothing is practicable yet...
 

concern_paki

Chief Minister (5k+ posts)
China has achieved way too beyond, Chinese is a very smart nation, they never had interfered in any of the issues before, their only focus was to make themselves so strong that no one could dare to touch them, now things are changing gradually they started to speak up, raising their concerns on global issues politics means that they have achieved what they want to and now they have the power to show their real power to the world
 

miafridi

Prime Minister (20k+ posts)
A very good suggestion. When you lag behind in something, you should plan for one step further instead of trying to catch up in something that is bound to vanish by the time you catch up.