کنٹونمنٹ الیکشنز

Kavalier

Chief Minister (5k+ posts)
کراچی (دنیا نیوز ) ملک بھر کے کنٹونمنٹ میں اقتدار کی نچلی سطح پر منتقلی کیلئے آج انتخابات ہو رہے ہیں ۔ عوام کو سترہ سال بعد حق رائے دہی کا حق مل گیا ہے ۔ 199 وارڈز میں 1151 امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہے ۔ چودہ امیدوار پہلے ہی بلا مقابلہ کامیاب ہوچکے ہیں ۔ ملک میں 17 سال بعد کنٹونمنٹ الیکشن ہورہے ہیں ۔ 42 کنٹونمنٹ بورڈز کے الیکشن میں 199 وارڈز پر 1151 امیدوار آمنے سامنے ہیں ۔ الیکشن کیلئے 20 لاکھ سے زیادہ بیلٹ پیپر چھاپے گئے ہیں ۔ کراچی میں سب سے زیادہ 32 وارڈز ہیں ۔ لاہور میں 20 وارڈز ، راولپنڈی ، چکلالہ ، واہ کینٹ ، سرگودھا اور حیدر آباد میں دس دس وارڈ ہیں ۔

سیالکوٹ ، پشاور ، اوکاڑہ ، کوئٹہ اور ایبٹ آباد میں پانچ پانچ وارڈز ہیں ۔ نوشہرہ میں چار ، کوہاٹ ، رسالپور اور بہاولپور میں تین تین وارڈز ہیں ۔ باقی کنٹونمنٹ دو ، دو وارڈز پر مشتمل ہیں ۔ 14 امیدوار بلا مقابلہ منتخب ہوچکے ہیں ، بلا مقابلہ منتخب ہونے والوں میں تحریک انصاف اور ایم کیو ایم کے دو ، دو اور مسلم لیگ ن کا ایک امیدوار شامل ہے جبکہ نو امیدوار آزاد حیثیت سے کامیاب ہوئے ہیں ۔ 18 لاکھ 76 ہزار ووٹر اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے ۔ 18 سیاسی جماعتوں کے 541 امیدوار انتخابات میں حصہ لینگے ۔ 610 آزاد امیدوار بھی انتخابی میدان میں ہیں ۔ تحریک انصاف کے سب سے زیادہ 133 امیدوار میدان میں ہیں ۔ مسلم لیگ ن 128 امیدواروں کیساتھ دوسرے نمبر پر ہے ۔ پیپلز پارٹی کے 89 ، جماعت اسلامی کے 74 ، ایم کیو ایم اور عوامی تحریک کے 27 ، 27 امیدوار الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں ۔ 130 حلقوں کو انتہائی حساس اور 110 حلقوں کو حساس قرار دیا گیا ہے ۔


Source: http://dunya.com.pk/index.php/dunya-headline/275741_1
 
Last edited by a moderator:

arafay

Chief Minister (5k+ posts)
Re: Cantonment elections.....

Pti should win majority seats in cantt areas. Residents are typical burgers and hate nawazardbihari Mafia.
 

Kavalier

Chief Minister (5k+ posts)
Re: Cantonment elections.....

کراچی (دنیا نیوز ) ملک بھر میں ہونے والے کنٹونمنٹ بورڈز کے انتخابات میں جہاں صحت مند اور نوجوان ووٹرز نے حصہ لیا وہیں عمر رسیدہ اور بوڑھے افراد بھی اپنا حق رائے دہی استعمال کرنے کے لئے جوق در جوق پہنچے ۔ 17 سال بعد کنٹونمنٹ بورڈز میں بلدیاتی الیکشن کا میلہ سجا تو جہاں صحت مند ، نوجوان مرد اور خواتین مختلف پولنگ سٹیشنز پر اپنا ووٹ کاسٹ کرنے کے لئے قطار اندر قطار نظر آئے ، وہیں عمر رسیدہ معذور اور بوڑھے افراد بھی تمام تر مشکلات کے باوجود اپنے مقامی مسائل کے حل کے لئے اپنی اپنی پسند کے امیدواروں کو ووٹ ڈالنے جوق در جوق آئے ۔ کوئی آیا وہیل چیئر پر ، کوئی پہنچا لاٹھی ٹیکتا ہوا ، نوجوان بیٹے نے پہنچایا بوڑھے باپ کو پیٹھ پر اٹھا کر ، ہر ووٹر اپنا حق رائے دہی استعمال کرنے کے بعد مسکراتا نظر آیا ، مرد حضرات جہاں پر جوش دکھائی دیئے وہیں بوڑھی خواتین بھی پر عزم نظر آئیں ۔ کہیں تھیں لمبی قطاریں اور کہیں شناختی کارڈ کی چیکنگ ، پولنگ سٹیشن میں داخلے سے پہلے فوجی جوان دستاویزی ثبوت بھی دیکھتے رہے ۔ گرم موسم ، قطار میں انتظار اور پیرانہ سالی کے باوجود چلنے پھرنے سے معذور عمر رسیدہ مرد و خواتین ووٹرز اپنی قومی اور اخلاقی ذمہ داری پوری دیانت داری سے نبھانے پر کمر بستہ رہے ۔



Source: http://dunya.com.pk/index.php/dunya-headline/275769_1
 

thinking

Prime Minister (20k+ posts)
I don't think so in Army areas...any retired or active Army
family will vote to Zardari.Nawaz and Co..PTI is the first choice
and second may be independent..No body can get the vote in the
name of Zardari.Nawaz in these areas..may be few seats can win
by PPP.PMLN because in these areas there are also many common
peoples also reside..