کم سن بچی کو اپنی ہوس کا نشانہ بنانے والا ملزم مالاکنڈ سے گرفتار

14mardnaaccused.jpg

مردان میں کم سن بچی کو اپنی درندگی اور ہوس کا نشانہ بنانے والا ملزم مالاکنڈ ڈویژن سے گرفتار ہوگیا ہے۔

خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق 30 ستمبر کو گھر سے لاپتہ ہونےو الی شیر گڑھ کی رہائشی ڈھائی سالہ بچی کے ساتھ جنسی زیادتی کرنے والا ملزم گرفتار کرلیا گیا ہے، ملزم نے دوران تفتیش اپنے جرم کا اعتراف بھی کرلیا ہے۔

ایس ایس پی انویسٹی گیشن ثناء اللہ نے اس حوالے سے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ تحقیقاتی ٹیم نے شک کی بنیاد پر مالاکنڈ سے ملزم کو گرفتار کیا، دوران تفتیش ملزم نے تفتیشی ٹیم کو اپنا اعترافی بیان بھی جمع کروادیا۔

ایس ایس پی انویسٹی گیشن کے مطابق ملزم اس سے قبل 2 بچیوں کو جنسی زیادتی کا نشانہ بناچکا ہے اور ایک مقدمے کا سامنا کررہا ہے، تاہم اس مقدمے میں ضمانت پر رہا ہونے کے بعد ملزم نے ڈھائی سال کی ایک اور بچی کو اپنی ہوس کا نشانہ بنا ڈالا۔

واضح رہے کہ 30 ستمبر کو مردان کے علاقے شیر گڑھ سے ڈھائی سالہ بچی لاپتہ ہوئی تھی، بچی کی گمشدگی کی ایف آئی آر اس کے والد کی مدعیت میں درج کی گئی، 30 ستمبر کی شام کو بچی نیم بے ہوشی کی حالت میں علاقے کےقریب کھیتوں سے برآمد ہوئی۔

بچی کو تشویش ناک حالت میں ہسپتال منتقل کیاگیا جہاں دوران میڈیکل انکشاف ہوا کہ بچی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا ہے۔
 

Aliimran1

Chief Minister (5k+ posts)

Iss beghairat Behn chod janwar ki gardan Lahore Liberty Chowk mein katain aur Lash ko wahan par latka rehnay du —- Dekhta hon kon dubara aisi harkat karay ga ?​