کعبے کس منہ سے جاؤ گے غالب

gorgias

Chief Minister (5k+ posts)
ہاہاہا...ارے باپ رے؟!
یعنی اب ہم اتنے معروف ہو گئے کہ لوگ اب
جگہ جگہ ہمیں قوٹ کرنے لگے؟...ہمارے اقوال زریں
ویسے جب بھی ہمارے اقوال زریں کتابی شکل میں چھپے
آپکا نام بھی سنہرے لفظوں میں لکا جاےگا جسنے پہلی بار
ہمیں قوٹ کیا.....اب اس میں کیا ؟.....?

بلکہ آپ نادان سے کتاب کا دیباچہ لکھوئیں

?​
 
gorgias

Chief Minister (5k+ posts)
اس طرح کے کاموں میں تو اس طرح ہوتا رہتا ہے ..بقول صابو کہ اس میں کیا

یہی تو ہم بھی ان کو سمجھا رہے ہیں کہ دل چھوٹا نہ کریں۔ بلکہ محبوب کے نظر التفات کا انتظار کریں کیوں کہ التفاتِ یار کا انتظار ہی عشق کی معراج ہے۔ محبوب پر چیخنے سے کیس اور بھی خراب ہوتا ہے۔
 
Saboo

Prime Minister (20k+ posts)
سچی بات ہے مجھے آپ کا یہ جملہ مزے کا لگتا ہے
ہاہاہا...جی شکریہ.
دلچسپ جملہ ہے تو مزے کا تو لگے گا؟
اب اس میں کیا؟.... ?
چلو تو آج سے ہم نے اس جملہ کے 'جملہ حقوق ' آپکو بھی دیے ؟
اب اس میں بھی کیا؟?
 
نادان

Prime Minister (20k+ posts)
ہاہاہا...جی شکریہ.
دلچسپ جملہ ہے تو مزے کا تو لگے گا؟
اب اس میں کیا؟.... ?
چلو تو آج سے ہم نے اس جملہ کے 'جملہ حقوق ' آپکو بھی دیے ؟
اب اس میں بھی کیا؟?

شکریہ ...
?
 
نادان

Prime Minister (20k+ posts)

یہی تو ہم بھی ان کو سمجھا رہے ہیں کہ دل چھوٹا نہ کریں۔ بلکہ محبوب کے نظر التفات کا انتظار کریں کیوں کہ التفاتِ یار کا انتظار ہی عشق کی معراج ہے۔ محبوب پر چیخنے سے کیس اور بھی خراب ہوتا ہے۔

ہم نے مانا کہ تغافل نہ کرو گے لیکن
خاک ہو جائیں گے ہم تم کو خبر ہونے تک
 
Saboo

Prime Minister (20k+ posts)
شکریہ ...
?
ہاہاہا...نہیں شکریہ کی تو کوئی ضرورت بھی نہیں تھی؟
وہ کیا ہے کہ ہم ذرا دیالو قسم کے ہیں. جب کبھی بھی پتا چلے
کسی کو ہمارا کچھ پسند ہے تو چپکے سے سویرے سویرے .
.یعنی منہ ہی اندھیرے انکے دروازے پر رکھ اتے ہیں ..تاکہہ وہ
ایک انجانی سے خوشی بھی محسوس کریں اور انکی عزت نفس
بھی مجروح نہ ہو.
اب اس میں کیا ....?
 
Saboo

Prime Minister (20k+ posts)
ہم نے مانا کہ تغافل نہ کرو گے لیکن
خاک ہو جائیں گے ہم تم کو خبر ہونے تک
ہاہاہا
اب اگر خبر ہم تک نہیں پہنچی تو قصور کس کا ہے
ہمارا دل تو ناداں ہے جو بھی آکر اٹھا لے اس کا ہے
اب اس میں کیا؟....?
 
Saboo

Prime Minister (20k+ posts)
لکھ دیں گے ..اب اس میں کیا
ابھی ابھی مجھے اس جملے کے جملہ حقوق حاصل ہوئے ہیں
?
ارے نادان غور بھی کیا؟ کیا غضب کا جملہ بن گیا یہ بھی بذات خود.؟
اگر میر تقی میر آج ہوتے تو فورا" کہتے، میرا پورا دیوان لے لو اور
یہ جملہ مجھے دیدو؟ اب یہ بلکل گھاٹے کا سودا ہوتا کیونکہ انکے
دیوان میں بمشکل چار غزلیں بھی نہ ہونگی؟ ...ہاہاہا ?
 
Saboo

Prime Minister (20k+ posts)
ہم نے مانا کہ تغافل نہ کرو گے لیکن
خاک ہو جائیں گے ہم تم کو خبر ہونے تک
ہاہاہا....ہنستے ہنستے عرض کیا ہے
خاک ہو جاؤ گے تو ہواؤں میں بکھر جاؤ گے
میرے ہی آنگن میں تو او گے اور کدھر جاؤ گے
اب اس میں کیا ... ?
 
نادان

Prime Minister (20k+ posts)
ارے نادان غور بھی کیا؟ کیا غضب کا جملہ بن گیا یہ بھی بذات خود.؟
اگر میر تقی میر آج ہوتے تو فورا" کہتے، میرا پورا دیوان لے لو اور
یہ جملہ مجھے دیدو؟ اب یہ بلکل گھاٹے کا سودا ہوتا کیونکہ انکے
دیوان میں بمشکل چار غزلیں بھی نہ ہونگی؟ ...ہاہاہا ?
بلکل غور کر کے لکھا تھا ..ہم میر سے کم ہیں کیا
 
نادان

Prime Minister (20k+ posts)
ہاہاہا....ہنستے ہنستے عرض کیا ہے
خاک ہو جاؤ گے تو ہواؤں میں بکھر جاؤ گے
میرے ہی آنگن میں تو او گے اور کدھر جاؤ گے
اب اس میں کیا ... ?
جو کسی نے گنگا میں بہا دیا تو
?
 
Saboo

Prime Minister (20k+ posts)
بلکل غور کر کے لکھا تھا ..ہم میر سے کم ہیں کیا
ہاں خیر غور تو کیا ہوگا اب اس میں کیا
اب آپ میر سے کم ہیں یا زیادہ اسکا انحصار تو اس بات پر ہے
آپکے دیوان میں غزلیں کتنی ہیں ؟ یا پھر صرف منجیاں ہی منجیاں ؟
 
Saboo

Prime Minister (20k+ posts)
جو کسی نے گنگا میں بہا دیا تو
?
نہیں ایسا تو ممکن نہیں ہے..میں نے تو سنا ہے
پہنچتی ہے وہیں پر خاک جہاں کا خمیر ہو...اور
آپکے خمیر کا گنگا سے کیا واسطہ؟...
BTW how was Eid? ?
 
نادان

Prime Minister (20k+ posts)
ہاں خیر غور تو کیا ہوگا اب اس میں کیا
اب آپ میر سے کم ہیں یا زیادہ اسکا انحصار تو اس بات پر ہے
آپکے دیوان میں غزلیں کتنی ہیں ؟ یا پھر صرف منجیاں ہی منجیاں ؟
میرے دیوان میں تو صرف دیوانہ پن ہے .اب اس میں کیا
 
نادان

Prime Minister (20k+ posts)
نہیں ایسا تو ممکن نہیں ہے..میں نے تو سنا ہے
پہنچتی ہے وہیں پر خاک جہاں کا خمیر ہو...اور
آپکے خمیر کا گنگا سے کیا واسطہ؟...
BTW how was Eid? ?

پہلی دفعہ امریکی کی بجائے پاکستانی عید منائی ..ورنہ ہر تہوار پر فیملی اینڈ فرینڈز ایک گھر میں اکھٹے ہوتے تھے ..اب گھر گھر جا کر عید منائی ..
اور آپ کی کیسی رہی ؟
 
Saboo

Prime Minister (20k+ posts)
میرے دیوان میں تو صرف دیوانہ پن ہے .اب اس میں کیا
ہاہاہا..اب اس میں اور تو کچھ نہیں صرف یہ ہے کہ آپ بلکل غلط
جگہ پر ہیں؟ آپ کو تو کسی پاگل خانے میں ہونا چاہئیے؟ مجھے
ڈر ہے آپ کا دیوانہ پن کوئی نیا گل نہ کھلا دے؟ ......
اب یہ بھی نہیں جیسے آپ نے پہلےکبھی کوئی گل کھلایا ہی نہ ہو؟
ہوش و حواس میں کھلاہے گل بہار کے پھولوں جسے ہیں ..اور دیوانہ پن میں
کھلے ؟ جیسے خزاں میں اچانک کوئی گل کھل گیا ہو...اب پورا شہر دیکھنے
کو نکل اے؟.... ?
 
Saboo

Prime Minister (20k+ posts)
پہلی دفعہ امریکی کی بجائے پاکستانی عید منائی ..ورنہ ہر تہوار پر فیملی اینڈ فرینڈز ایک گھر میں اکھٹے ہوتے تھے ..اب گھر گھر جا کر عید منائی ..
اور آپ کی کیسی رہی ؟
ہاہاہا...عید کیا منانی تھی کوئی گھروں سے باہر نکلتا تو؟ ہر کوئی تو اندر بند ہے
ہمارے اپنے پانچ گھر ہیں لیکن سب نے گھروں میں ہی عید منایی ؟ ہاں یہ ہوا ...تحفوں کا تبادلہ
ضرور ہوا؟...لوگ ایک دوسرے کے گھروں باہر دروازے پر ہی تحائف چھوڑ گئے...
اکثر نے نماز بھی گھر میں پڑھی. مسجدوں میں نماز ہوئی تو لیکن رش کا یہ عالم تھا
مسجد کے اندر امام کے علاوہ ایک نمازی تھا اور دوسرا مسجد کے باہر ..ہاہاہا کرونا کا
فاصلہ تو رکھنا تھا ناں ؟
ابھی کچھ پابندیاں نرم ہوئی ہیں تو سوچا چلو ویک اینڈ پر دریا کنارے کسی پارک میں
بار بی قیو کرتے ہیں ....بے شک دیکھ لے کرونا ہماری بلا سے . ہاہاہا اب اس میں کیا
دعوت ہے ہر خواص و عام کے لیے......?
 
Saboo

Prime Minister (20k+ posts)
پہلی دفعہ امریکی کی بجائے پاکستانی عید منائی ..ورنہ ہر تہوار پر فیملی اینڈ فرینڈز ایک گھر میں اکھٹے ہوتے تھے ..اب گھر گھر جا کر عید منائی ..
اور آپ کی کیسی رہی ؟
ہاہاہا...ہاں میں آپکو اس سال عید کی نماز بارے ایک دلچسپ بات بتانا تو بھول ہی گیا؟
ہمارے ایک کھچرے مولوی دوست جو اکثر تبلیغ کو بھی جاتے رہتے، مجھے کہنے لگے، کہ
صابو اچھا کیا تم اس سال عید کی نماز پڑھنے مسجد نہیں گئے؟..میں نے کہا وہ کیوں جی؟
تو فرمایا، تمہیں پتا ہے اس سال مسجدوں میں عید کی نماز میں مسلمانوں سے زیادہ تو
شیطان تھے؟...میں نے کہا نعوز بللہ وہ کیسے؟ تو کہا ...تمہیں پتا ہے ناں جب کسی صف میں
دو مسلمان کندھے سے کندھا ملا کر نہیں کھڑے ہوتے اور درمیان میں جگہ چھوڑ دیتے ہیں تو
وہاں شیطان گھس جاتا ہے؟...ابھی دو نمازیوں کے درمیان کم از کم چھ فٹ کا فاصلہ تو تھا ناں ؟
تو خدا جھوٹ نہ بلواہے...دونوں کے درمیان چھ شیطان تو ضرور ہونگے؟ اس حساب سے تو
مسجد میں شیاطین کی تعداد مسلمانوں سے چھ گنا زیادہ تھی؟.... گویا کہ مسجد شیطانوں سے
بھری ہوئی تھی......کیوں کیا میں غلط کہ رہا ہوں صابو بابو؟
ہاہاہا...پہلی بار ایک کھچرے نے مجھے لاجواب کر دیا...اب اس میں کیا ......?