کشمیر پریمیئر لیگ انتظامیہ کی نااہلی،کھلاڑیوں کے چیک باؤنس ہونے لگے

8kplcheck.jpg

کشمیر پریمئیر لیگ (کے پی ایل) کے پہلے کامیاب ایڈیشن کے بعد مالی بد انتظامی، لیگ کھیلنے والے کھلاڑیوں کے چیک باؤنس ہونے لگے۔

تفصیلات کے مطابق کشمیر پریمئیر لیگ لیگ کھیلنے والے کھلاڑی پریشانی کا شکار ہوگئے ہیں، لیگ انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ چیک باؤنس ہونے لگے ہیں۔ لیگ کنٹریکٹ کے مطابق کھلاڑیوں کو ایونٹ سے قبل ہی 50 فیصد ادائیگی کردی گئی تھی جبکہ بقیہ رقم اگست میں دینے کا معاہدہ کا کیا گیا تھا اور کھلاڑیوں کو چیک بھی دیئے گئے تھے۔

https://twitter.com/x/status/1456890350832869381
کے پی ایل فرنچائزر کی جانب سے جاری کردہ بیان میں بتایا گیا ہے کہ تمام رقم لیگ انتظامیہ کو دی جاچکی ہے، اس کے باوجود کھلاڑیوں کے چیک باؤنس ہوجانا سنگین غلطی ہے۔

https://twitter.com/x/status/1456927087483314182
واضح رہے کہ کشمیر پریمیئر لیگ میں پاکستانی ٹاپ کرکٹرز سمیت 100 کھلاڑیوں نے حصہ لیا تھا، لیگ کے افتتاحی سیزن میں باغ سٹالینز، کوٹلی لائنز، میرپور رائلز، مظفر آباد لائنز، راولاکوٹ ہاکس اور اوورسیز وارئیرز ٹیمیں شامل تھیں جبکہ راولا کوٹ ہاکس نے لیگ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پہلی چیمپئن ٹیم کی ٹرافی جیت لی ہے۔